اسلام اور موسیقی

اسلام اور موسیقی

 

مصنف : مفتی محمد شفیع

 

صفحات: 444

 

اسلام میں ہر اس چیز کی روک تھام کی گئی ہے جس سے اخلاقی بگاڑ پیدا ہوتا ہو۔ذہنی انتشار اور اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے والی مختلف چیزوں میں سے ایک موسیقی ہے جس کو لوگوں نے جواز بخشنے کے لیے روح کی غذا تک کے قاعدے کو لاگو کرنے کی کوشش کی ہے۔مصنف علمی اعتبار سے ایک بلند پایہ مقام کے حامل ہیں اور انہوں نے اس موضوع کی وضاحت میں اپنی تبحر علمی کے چند موتیوں کو نچھاور کرتے ہوئے اس موضوع کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ الحمد للہ کامیاب وکامران نظر آتے ہیں۔مصنف نے موسیقی کے حوالے سے ہر اعتبار سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن وسنت کے دلائل سے موسیقی کی حرمت کے دلائل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ﷺ کے عمل،صحابہ کرام کا موسیقی کے خلاف عمل اور ان کے اقوال،صحابہ کے بعد تابعین کی زندگیوں سے موسیقی کی قباحت پر دلائل پیش کرتے ہوئے بعد میں آنے والے ائمہ کرام کے اقوال وافعال اور ان کی تعلیمات  کی روشنی میں موسیقی کی حرمت کے بیش بہا دلائل کو اکٹھا کرکے ان لوگوں کا مسکت جواب پیش کیا ہے جو بودے استدلالات کے ساتھ موسیقی کو حلال وجائز کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 22
حرف آغاز 29
مقدمہ 31
اسلام اورفطری تقاضے 33
نفس پرستی 39
اسلامی نقطئہ نظر 42
تفریح ایک فطری تقاضا 49
مفاسد اور مضرات 53
پیدائش نفاق 67
اسلام اور موسیقی شرح وترجمہ 85
باب اول۔۔۔ دلائل حرمت 89
شیطان کی عیاری 154
اقوال صحابہ وسلف صالحین 169
باب دوئم ۔۔۔دلائل اباحت 179
آیات قرآنی 181
احادیث نبوی اور آثار صحابہ 186
آثاروروایات 221
باب سوئم۔۔۔ توفیق روایات 229
باب چہارم۔۔۔ مذاہب اربعہ اور صوفیاء کی آراء 257
فقہاء کی آراء 259
فقہ حنفی 261
فقہ شافعی 278
فقہ مالکی 297
فقہ حنبلی 312
صوفیاء کرام کی رائے 325
باب پنجم ۔۔۔معتدل فیصلہ 337
اختلاف آئمہ کی بنیاد 343
مالکیہ کی رائے 347
شافعیہ کی رائے 351
معتدل روش 355
تکملہ 321
دلائل اباحت 363
ذوق جمال کی تسکین 363
روح کی غذا 375
اجزاء کی اباحت 384
خوش الحان پرندوں کی آواز 389
جنت میں موسیقی 389
ضعیف احادیث 391
مزامیر داؤود 404
عمل اکابر 414
کتابیات 431

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاسلاماقوالاللہحقدلائلروحصحابہعلمیقرآنمذاہبمفتی محمدموسیقینظر
Comments (0)
Add Comment