اسلام اور علم

اسلام اور علم

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

 

صفحات: 135

 

نبی کریم ﷺ کے ابد ی احسانات اور آپ کی بعثت ودعوت کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ آپ  نے دین وعلم کےدرمیان ایک مقدس دائمی رشتہ ورابطہ پیداکردیا اور ایک  دوسرے کے مستقبل اورانجام کو اایک  دوسرے سے وابستہ کرکے  علم کی ایسی عزت افرزائی فرمائی  او راس کے حصول کا ایسا شوق دلایا کہ جس پر کوئی اضافہ نہیں کیاجاسکتا اللہ تعالی نے قرآن مجید کونازل کرکے  علم کو ایسا عزت وقار بخشا اور اہل علم   اور علماء کوایسی قدرومنرلت سے نوازاکہ   جس کی سابقہ صحیفوں اور قدیم مذہبوں میں کوئی  نظیر نہیں ملتی  نبی کریم ﷺ  نے اپنی زبان مبارکہ سے فرمایاکہ  ’’عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے  جیسی میری فضیلت تم میں   سےادنیٰ انسان پر    اور آپ نے فرمایا کہ ’’ علماء انبیاء کے وارث ہیں‘‘ ۔زیر نظر کتاب   علم  او رفضیلت علم کے موضوع پر سید ابو الحسن ندوی کی اہم تصنیف  ہے  کہ   جس میں  انہوں نے   بتایاکہ  علم  کا اسلام سے کیسا بنیادی  اور گہرا رشتہ ہے  او ر اسلام نے کس طرح علم کی سرپرستی  کی  ہے  اور اس کے لیے  کیسے کیسے راستے   ہموار کیے ہیں اور پورپ نے  انسانی  دنیا کو کیا  نقصان  پہنچایا ہے  اس کے اسباب کیا ہیں  اور پھر اس کا  حل کیا ہے  اللہ  اس کتاب کو  مفید بنائے  او رمولانا کے درجات بلند فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
دین وعلم کے درمیان ایک مقدس دائمی رشتہ کا قیام و استحکام 13۔23
علم اور اسم الہٰی کا باہمی ربط 24۔33
جو علم خدا کے نام کے بغیر ہو وہ انسانیت کی تباہی کا سبب بنے گا 34۔38
علم کا رشتہ رب کے نام سے جوڑنا ضروری ہے 39۔42
انسانیت کے زوال کا سبب علم سے اللہ کے نام کا جدا ہونا 43۔49
ذات الہٰی سے غیر مربوط علم کا نتیجہ 50۔52
علم اسلام سے اور جہالت جاہلیت سے جڑی ہے 53۔58
دین وعلم کا دائمی رشتہ اور امت کی ذمہ داری 59۔66
نبی امی (ﷺ)اور علم بہار 67۔73
مسلمانوں کی عمومی تعلیم و تربیت 74۔86
انسانی علوم کے میدان میں اسلام کا انقلابی و تعمیری کردار 87۔132
ایک اہم مکتبوب 133۔135

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہانبیاءانسانتعلیمحلخدادینزبانعلمعلماءقرآننظر
Comments (0)
Add Comment