اسلام اور عربی تمدن

اسلام اور عربی تمدن

 

مصنف : شاہ معین الدین احمد ندوی

 

صفحات: 371

 

اسلامی تہذیب وتمدن اور ثفاقت ومدنیت کے خاص اصول واحکام اور مبادی واقدار ہیں۔ جودوسروں سے ممتاز ومنفرد ہیں۔ اس کی مدنیت کے جو ظواہر اور ٹھوس معاملات امور وجود میں آئے وہ ان ہی بنیادی اقدار واصول کے عطاکردہ ہیں۔ اور وہ بھی دوسری تہذیبوں ،تمدن اور ثقافتوں کے ظواہر سے جداگانہ اور ممتاز ہیں ۔اسلامی تہذیب وتمدن بالخصوص نبوی عہد کے تمدن کےدو اہم پہلو ہیں۔ ایک آفاقی وعالمی پہلو ہے اوردوسرا مقامی اور علاقائی پہلوہے۔ عہد نبوی کا تمدن اپنی بنیاد ونہاد میں عربی اسلامی تمدن ہے۔ جس میں عربی مقامی روایات بھی موجود ہیں۔ ان خالص مقامی روایات وظواہر میں سے بھی بعض میں اسلامی آفاقیت موجود ہے اور وہ تمام اقدار واصول کی طرح تمام مسلمانوں اور مسلم علاقوں کےلیے لازمی اگر نہیں بنتی تو پسندیدہ ومسنون ضرور قرار پاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام اور عربی تمدن‘‘ شام کی مشہور فاضل شخصیت محمد کرد علی کی عربی کتاب ’’ الاسلام والحضارۃ العربیۃ‘‘ کا اردوترجمہ ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں مذہب اسلام اور اسلامی تہذیب وتمدن پر علمائے مغرب کے اہم اعتراضات کا جواب دیا ہے اور یورپ پر اسلام اور مسلمانوں کےاخلاقی، علمی اور تمدنی احسانات او راس کے اثرات ونتائج کی تفصیل بیان کی ہے۔ نیز مسلمانوں کی علمی وتمدنی تاریخ پر اجمالی تبصرہ بھی کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ مترجم 1
مقدمہ 5
مخالفین اوران کی مخالفت کےاسباب 5
اسلام اورعربوں کےساتھ انصاف 5
اہل مغرب کی ناانصافیوں کےاسباب 6
تاریخ کےمطالعہ کی دشواریاں 9
عرب اوراسلام کےمعترضین کےاقوال 9
پرلیبان کی تنقید 12
تاریخ کی تنقید اوراس کی وحدت 15
پہلا باب
ناقدوں اورنکتہ چینوں کےمقاصد 18
امریکن مورخ کی تنقید اورمذہبی خونریزیوں 18
پرگفتگو 18
رینان اورجانوکی تردید 20
عربوں کےآثارقدیمہ کی کمی کاسبب 23
کتب خانہ اسکندر یہ جلانے کی تہمت 25
مسیحی اوراسلام   وعیسائیت میں اتحاد کی دعوت 28
دوسراباب
مشرق ومغرب میں شعوبیت 35
شعوبیہ کی تعریف اوران کےمقاصد 35
شعوبیوں کی نقل کردہ حکایات پر مغربی علماکی تنقید 38
دوبے عقل شامی اورمصری شعوبی 46
تیسراباب
متعصب شعوبی اورمنصف مزاج اشخاص 51
مخالفین کےبیانات پر تنقید اورمختلف قوموں بر بحث 51
فرانسیسی ،اطالوی ،برطانوی اورروسی علماء کےخیالات 54
عربی تمدنوں پر بحث 58
مختلف خطوں کےاسلام اوراسلام ونصرانیت بر بحث 61
مسلمانوں اورتہذیب وتمدن اوران کےبارےمیں علماء مغربی کی رائے 64
چوتھاباب
وہ مہمات مسائل جن پر شعوبیوں نے 68
اعتراضات کیےہیں اوکاجواب 68
رسول اللہ ﷺ کی صداقت 68
قرآن اوراسلام 72
اسلام کی فضیلت کااعتراف علمائےیورپ کی زبان سے 77
قضاءقدر کاعقیدہ 85
تعددازواج اورطلاق 91
پردہ 100
مسکرات 115
سود 119
تصوراورنقاشی 127
پانچواں باب
عرب زمانہ اسلام میں 132
اسلام کےظہور کےوقت دنیا کی حالت اور قرآن اول کےمسلمانوں کاحال 132
مسلمان عربون کی امتیازی خصوصیات 136
عرب قوم کامجموعہ اوراس کےخلفاء اوراقائدوں کےاخلاق 138
لیبان اورڈوزی کی رائے 144
عربوں کی نئی تہذیب کامبداوران کاماخذ 149
چھٹا باب
عربوں کی ثروت اوران کےعلوم 153
بعض صحابہ ؓ کی صنعت وحرفت اوران کااوررسول اللہﷺ 161
تہذیب تمدن کاآغاز مصارف میں وسعت اوربنی امیہ کی ثروت 164
عربوں کاجالت سےنکلنا اورعلم کی جانب بنی امیہ کی توجہ 165
مادی علوم کی ابتدء 169
شعروادب کی جانب عربوں کی توجہ 171
ساتواں باب
عربی زبان کی سکونت کےعلاقے اورمشرقی اورمغربی زبانوں میں ان کےاثرات 174
عربی زبان کی اشاعت اورا کےساباب 174
عجمی ملکوں میں عرب قبائل اوراہل عجم کی تعریب 175
عربی زبان کاکمال اراس کےاشاعت کےاسباب وطریقے 176
بعض علاقوں میں عربی زبان کی اشاعت اروبعض سےاس کازوال 179
لاتینی زبانوں میں عربی اثرات 182
مشرقی زبانوں پر عربی کااثر 185
عربی بولنے والی قومیں 186
عربی دور آخر میں اوراس کی عوامی بولیاں 187
آٹھواں باب
اسلام کےدورشباب میں یورپ کی حالت 191
انگریزی اورفرانسیسی ملکوں کیوحشت وبربریت 191
یورپ کی جہالت اوراس کےملکوں کی وحشت وبربریت 194
عرب ممالک اوریورپین ملکوں کاموازنہ 197
یورپ پر عربوں کےاثرات کےبارےمیں لیبان کی رائے 203
نواں باب
عربوں کےمفتوحہ ملکوں میں ان کےاثرات 205
قیصر اروکسری کےمقبوضہ ملکوں کی بدحالی 205
عرب سلاطین کی رواداری ارواسلام کی اشاعت 208
یہودیوں اورعیسائیوں کےساتھ مسلمانوں کاطرز عمل اورعیسائیوں پر ان کاخاص توجہ 212
دسواں باب
یورپ میں عربوں کےعلوم کےاثرات 218
عربی تمدن کےبارےمیں یورپ کےمنصف مزاجوں اورشعوبیوں کےخیالات 218
وہ فنون جن کی جانب عربوں زیادہ توجہ کی 220
عربوں کےاکتشافات وایجادات اوراس کےبارہ میں یورپ کےاکابر علماءکی رائیں 226
انجینیر نگ اورنقش وتصویر میں عربوں کی جدتیں 235
گیارہواں باب
عربوں شاعری اورفنون لطیفہ کااثریورپ پر اندلسی موشحات اوراندلس کےادبیاتمیں 241
اسپینی شاعر کاکلام 241
اندلسی رقص موسیقی 248
بارہواں باب
عربوں کاتمدن اندلس میں 251
اندلس کاملک اورعربوں کی فتح اندلس میں عربی فوج ان کےقبیلے اورا ن کی حکومتیں 253
اندلس کےشہراوراس کےعرب تہذیب 255
اندلس میں عربوں کےکارنامے 257
اندلس اورعلم 259
اندلس کی حکومتوں کی امتیازی خصوصیات 263
عربی سیاست کاضعف 263
مسلمانوں کازوال اوراسپینیوں کاتعصب 366
تیراہواں باب
جزیرہ سسلی میں عربوں کاتمدن 272
عرب بحرروم کےجگر میں اورسسلی پر ان کی فوج کشیاں 272
عرب جنوبی اٹلی میں 274
سسلی کانقشہ اوراس میں عربوں کےکارنامے 278
سسلی کی آبادی 281
سسلی کےمسلمان اکابر 282
سسلی سےمسلمانوں کااخراج اورنارمنوں کاقبضہ 283
باقی ماندہ مسلمانوں کاتبدیل مذہب 287
اطالوی زبان میں عرب اورعربیت کےاثرات 288
سسلی اوراندلس کاموازنہ 290
سسلی چھوڑنےکےبعد یہاں مسلمانوں کےآثار 291
چودہوا ں باب
مسلمان اوراہل یورپ جنگ صلیبی میں 293
مسلمانوں سےجنگ کےلیے صلیبیوں کی بہانہ جوئی 293
صلیبیوں کی جہالت اوران کےاورمسلمانوں کےدرمیان موازنہ 296
صلیبیوں کےہاتھوں مسلمانوں کاقتل عام 297
صلیبیوں کےساتھ صلاح الدین کاحسن سلوک 299
مسلمانوں اورصلیبیوں کےاخلاق پر جنگ صلیبی کےاثرات 300
جنگ صلیبی میں فریقین کےحامی اورمخالف 303
صلیبی جنگ میں مسلمانوں کوکیافوائد پہونچے 304
جنگ صلیبی کاتباہ کاریاں اوراس کی تلافی کےلیے مسلمانوں کی کوشش 306
صلیبی بادشاہوں کےساتھ مسلمانوں کی سیاست اوران کاطرز عمل 308
صلیبیوں کوجنگ سےجوفوائد پہونچے 310
جنگ صلیبی کےنقصانات اورفوائد کے بارہ میں لیبان کی رائے 313
صلاح الدین کی سیاست اوراس سے صلیبیوں کااستفادہ 315
پندرہواں باب
عربی تہذیب وتمدن پر مغلوں اورترکوں کی یورش 320
اسلامی ملکوں کی تہذیب 320
مغلو ں میں تمدن کی صلاحیت واستعداد 324
ترکوں کےہاتھوں ان کی پیشر وحکومتوں کےکاموں کی بربادی 331
ایرانیوں اورترکوں میں موازانہ 332
ترک وتاتارکے بارےمیں لیبان کی رائے 335
ترکوں کی جہالت اورعربوں کو ان کاجاہل بنایا 337
سولہواں باب
اسلامی اورغیراسلامی ملکوں پر یورپین نوآباد کاروں کی یورش 340
ڈچوں اورانگریزوں اورفرانسیسیوں وغیرہ کااستعمار 347
نوآباد یاتی ممالک اورجدید نوآبادی کےطریقے 351

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment