اصلاح المساجد

اصلاح المساجد

 

مصنف : جمال الدین بن محمد قاسمی

 

صفحات: 325

 

روئے زمین پر  سب سے بہترین اور مبارک جگہ مساجد ہیں۔  احتراما انہیں بیت اللہ   یعنی اللہ کاگھر بھی کہا جاتاہے۔  مساجداسلا م اور مسلمانوں کے لئےمرکزی مقام کی حیثیت رکھتی   ہیں،جس میں مسلمان دن اوررات میں کم ازکم پانچ مرتبہ جمع  ہوتےہیں  اوراسلام کا  سب اہم  فریضہ ادا کرکے اپنے دلو ں کوسکون پہنچاتے ہیں ۔مسجد وہ جگہ ہے  جہاں مختلف طبقات سے  تعلق رکھنے والے  لوگ ایک ہی صف  میں کھڑے ہو کر ایک ہی  قبلہ کی  طرف  رخ کر  کے   اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کااظہار کرتے ہیں۔ قرآن مجید  اور احادیث  نبویہ  ﷺ میں متعدد مقامات پر مسجد  کی اہمیت اور قدر منزلت کو بیان کیا ہے۔زیر تبصرہ  کتا ب شام کے  مشہور سلفی عالم  علامہ محمد جمال الدین  قاسمی کی  تصنیف  اصلا ح المساجد من البدع والعوائد کا  اردو  ترجمہ ہے  ۔مؤلف نے  اس  میں  تمام بدعات ورسومات اور متولیا ن وائمہ مساجد کی پیدا کردہ برائیوں پرخوب سیر حاصل بحث کی ہے  اور مساجد سےمتعلق چھوٹی بڑی تمام باتوں پربڑی تفصیل سے  روشنی ڈالی ہے۔  الغرض مساجد  کا او ر ان میں مسلمانوں کا کیا  طریقہ ہونا چاہیے اسے سمجھنے کےلیے یہ کتاب بہترین روشنی  فراہم کرتی ہے۔اس کتاب کااردو ترجمہ  جامعہ سلفیہ ،بنارس  کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر  مقتدیٰ حسن ازہر ی نے کیاہےجو نہایت  سلیس اور عام  فہم ہے ۔ کتاب کی تصحیح اور احادیث  کی  تخریج کا کام تخریج وتحقیق  کے  امام محدث العصر علامہ محمدناصر الدین  البانی   نے سر انجام دیاہے،  جس سے کتاب کی  صحت اور اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔   اللہ اس کتاب کے مولف ومترجم اور ناشرین کو اس علمی صدقہ جاریہ پر  اجر عظیم عطا فرمائے(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مولف کتاب
مقدمہ ناشر 27
دیباچہ طبع اول 29
مقدمہ 31
راہ حق پر استقامت کا معیار 33
بدعت پر وعید 34
بدعت کا مفہوم 39
بدعت کی تقسیم 41
بدعت مردود ہے 42
بدعتی مبغوض ہے 43
رسم بد نکالنے پر وعید 44
حرام ومکروہ برائیوں کا انکار 45
بدعات پر خاموشی کے مفاسد 46
بدعت سے غیر متعلق مسائل میں عالم کا فرض 47
عوام کے لیے غلط فہمی کا باعث بننے والے امور 48
امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ 56
مساجد میں بدعتوں کا ازالہ 63
داعی حق کے لیے صبر وتواصی 64
بدعات کا انکار کرنے والے کے خلاف متعصبین کا غصہ 66
اختلاف کے سبب بدعات کا متعدی ہونا 67
عوام کے ساتھ عالم کے رابطہ کی نوعیت 69
مساجد سے بدعات کے ازالہ کی کوشش 70
غصب کی زمین یا غصب کے مال کی مسجد کا حکم 71
ایسی مسجد کا اختیار جہاں بدعتیں کم ہوں 74
باب اول مساجد کی بدعتوں کے بیان میں 79
نماز جمعہ کی بدعتوں کے بیان میں 79
نماز کی بدعتوں کے بیان میں 107
امام کے آداب 123
باب دوم مادی بدعتوں کے بیان میں 129
بعض فروعی مسائل 129
مخصوص مہینوں میں مساجد میں چراغاں کرنا 131
مسجد کے اندر بعض تعمیرات 135
باب سوم مسجد میں دعا واذکار اور قصوں کے بیان میں 138
مسجد میں سماع 138
قراءت اور قاریون کے بیان میں 159
مؤذنوں کے بیان میں 168
باب چہارم خاص وعام اسباق کے بیان میں 189
باب پنجم 199
میت سے متعلق مسجد میں ہونے والی بدعتوں کا بیان 199
چند قابل توجہ امور کے بارے میں 209
باب ششم مساجد ثلاثہ سے متعلق مشروع اور بدعت کے کاموں کے بیان میں 239
بیت المقدس کے بارے میں 239
مسجد خلیل کے بیان میں 243
مدینہ منورہ کے گرووپیش کی زیارت گاہوں کے بیان میں 244
مکہ معظمہ کی زیارت گاہوں کے بیان میں 246
باب ہفتم متفرق بدعتوں کے بیان میں 255
خاتمہ 312
کچھ اور مسائل 320

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment