اصلاح معاشرہ (اضافہ شدہ ایڈیشن )
مصنف : محمد صادق سیالکوٹی
صفحات: 322
ہر صاحب عقل یہ بات بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ معاشروں کی اصلاح وتعمیر میں قوموں کی فلاح وکامیابی وترقی چھپی ہے۔ تاریخ گواہ ہےکہ ماضی میں جب تک مسلمانوں نےاپنے معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنائے رکھا ،اس وقت تک مسلم قوم سر بلند رہی ،او رجیسے جیسے معاشرہ تباہ ہوگیاہے ویسے ویسے امتِ مسلمہ بھی اخلاقی زبوں حالی کا شکار ہوتی چلی گئی، چنانچہ معلوم ہوا کہ فوز وفلاح وکامیابی کے لیے اپنے معاشرے کی اصلاح کرنا انتہائی ضرروی ہے ۔ معاشرےکی اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں اور اصولوں کو اپنانا چاہیے او راسی پاک اوربے عیب ذات سے اصلاح طلب کرنی چاہیے۔سرور کائنات ﷺ کی بعثت کے وقت عرب معاشرہ جن گھناؤنے اعمال کامرتکب تھا، قرآن وحدیث ہی کا نورتھا جس نے تاریک معاشرے کو روشن کردیا،اور ان کی برائیوں کونیکیوں میں تبدیل کردیا ۔ لوگ شرافت،دیانت،محبت ،اخوت، شرم وحیا اوراخلاق فاضلہ کے مجسمے بن گئے۔ ترقی کے زینے چڑہتے چڑہتے وہ اوج ثریا پر جا پہنچے اور قرآن نے انہیں نجات ِآخرت کی بشارتیں سنائیں۔زیرنظر کتاب ’’ اصلاح معاشرہ‘‘ معروف عالم دین مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے قرآن واحادیث کی روشنی میں انسانی زندگی میں پیش آمدہ مختلف مسائل پر سلیس او ر عام فہم انداز میں بحث کی ہے، جس پر عمل کرکے ان شاء اللہ ہمارے معاشرےکی اصلاح ممکن ہوسکتی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ رحمۃ للعالمین | 25 | |
پیش لفظ | 27 | |
خوف خدا | 31 | |
طہارت اور نظافت کے آداب | 36 | |
پاکیزگی اور صفائی مذہبی چیز ہے | 38 | |
آداب الخلاء | 41 | |
قیام نماز | 78 | |
زکوۃ کی پابندی | 85 | |
رمضان کے روزے | 97 | |
فریضہ حج | 101 | |
جان کے حقوق | 130 | |
تلاش روزی ورزق | 137 | |
تجارت اور معاملات | 200 | |
شوہر کے حقوق | 247 | |
بیوی کے حقوق | 250 | |
والدین کے حقوق | 252 | |
اولاد کے حقوق | 254 | |
پینے کی چیزوں کے آداب | 257 | |
کھانے کی چیزوں کے آداب | 261 | |
لباس کے آداب | 271 | |
اسلامی آداب واخلاق | 284 | |
رحمت عالم ﷺ کی کچھ دعائیں | 310 |