اصلاح معاشرہ
مصنف : جمال الدین ایم اے
صفحات: 118
ہر صاحب عقل یہ بات سمجھ سکتا ہے کہ معاشروں کی اصلاح وتعمیر میں قوموں کی فلاح وکامیابی وترقی چھپی ہے تاریخ گواہ ہےکہ ماضی میں جب تک مسلمانوں نےاپنے معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنائے رکھا اس وقت تک مسلم قوم سر بلند رہی او رجیسے جیسے معاشرہ تباہ ہوگیاہے ویسے ویسے امتِ مسلمہ بھی اخلاقی زبوں حالی جڑ پکٹرتی چلی گئی چنانچہ معلوم ہوا کہ فوز وفلاح وکامیابی کے لیے اپنے معاشرے کی اصلاح کرناضرروی ہے معاشرےکی اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں اور اصولوں کو اپنانا چاہیے او راسی پاک اوربے عیب ذات سے اصلاح طلب کرنی چاہیے۔سرور کائنات ﷺ کی بعثت کے وقت عرب معاشرہ جن گھناؤنے اعمال کامرتکب تھا قرآن وحدیث ہی کا نورتھا جس نے تاریک معاشرے کو روشن کرکردیا ان کی برائیوں کونیکیوں میں تبدیل کردیا ۔رزائل وفضائل کالباس پہنا دیا کہ وہ لوگ شرافت،دیانت،محبت ،اخوت، شرم وحیا اوراخلاق فاضلہ کے پتلے بن گئے ترقی کے زینے چڑہتے چڑہتے وہ اوج ثریا پر جا پہنچے اور نجات ِآخرت کی بشارتیں انہیں قرآن نے سنائیں۔حکومت ربانی کا فرض کہ وہ قانون کے زورسے بدیوں کو مٹاکر معاشرے کی اصلاح کر ے اور علمائے ربانی کوبھی چاہیے کہ وہ مسلمانوں کی اصلاح اورمعاشرےکو گناہوں کی آلوگی سے پاک کرنے کے لیے ان کو اللہ تعالیٰ کے عذابوں سے ڈرائے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اصلاح معاشرہ ‘‘ مولاناجمال الدین صاحب کے اصلاح معاشرہ ان مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف اوقات میں مختلف رسائل وجرائد میں شائع ہوتےر ہے ۔ بعد ازاں افاد ہ عام کےلیے اسے کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔ اس کتاب میں مصنف موصوف نے ایسے دس بڑے حقوق ذکر کیے ہیں جن کی ادائیگی ہر کسی پر لازمی ہےیہ کتاب اگرچہ مختصر ہے لیکن اصلاح معاشرہ کےلیے نہایت مفید ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 7 |
تقریظ عبدالرشید صاحب راشد | 9 |
تقریظ حافظ عطاء محمد صاحب | 12 |
پہلا باب: حقوق والدین | 15 |
اقسام حقوق | 15 |
اصحاب حقوق | 15 |
درجہ بندی | 15 |
اللہ اور رسول کے حقوق | 16 |
حقوق العباد کی اہمیت | 16 |
والدین کےحقوق | 16 |
والدین کے احسانات | 17 |
ماں کا حق | 18 |
مشرک والدین کی خدمت کاحکم | 20 |
احادیث نبوی میں اطاعت والدین کا حکم | 21 |
والدین کے ساتھ احسان کرنے کا حکم | 22 |
والدین کو گالی دینے والا ملعون ہے | 24 |
والدین کو گالی دینا گناہ کبیرہ ہے | 24 |
والدین کا نافرمان ملعون ہے | 24 |
والدین کی نافرمانی گناہ کبیرہ ہے | 25 |
عاق والدین کو دنیا میں سزا | 25 |
اللہ کی رضا والدین کی رضا سے وابستہ ہے | 26 |
والدین کی رضا جوئی باعث نجات ہے | 26 |
والدین کی طرف نظر رحمت سے دیکھنے کا ثواب | 27 |
والدین کی خدمت نفلی عبادت سے افضل ہے | 27 |
والدین کی بد دعا کا نتیجہ | 32 |
والدین کی نافرمانی حرام ہے | 32 |
ماں کے ساتھ نیکی کرنے کا صلہ | 33 |
ماں کے حکم سے بیوی کو طلاق دینا | 33 |
عاق جنت میں داخل نہیں ہو گا | 34 |
خالہ کا حق | 34 |
باپ کے حکم سے طلاق دینا | 34 |
اطاعت والدین کی برکت | 35 |
والدین کی وفات کے بعد ان کے حقوق | 41 |
قبر کی زیارت کرنا | 41 |
والدین کے لیے دعا کرنا | 41 |
دوسرا باب : حقوق استاد | 43 |
استاد کی فضیلت قرآن میں | 44 |
استاد کی فضیلت حدیث نبوی میں | 44 |
استاد صحابہ کرام کی نگاہ میں | 46 |
استاد کا احترام صلحا ء کے نزدیک | 47 |
تیسرا باب: اولاد کے حقوق | 51 |
اہمیت | 53 |
گیارہ حقوق | 55 |
اچھا نام رکھنا | |
اچھے اچھے نام رکھنے کا حکم | 57 |
انبیاء ؑ کے نام پر نام رکھو | 59 |
چوتھا باب: حقوق زوجین | 64 |
زمانہ جاہلیت میں عورت کامقام | 64 |
اسلام میں عورت کا مقام | 64 |
مرد کو عورت پر فوقیت ہے | 66 |
شادی کی اہمیت | 67 |
مرد کے حقوق عورت پر | 68 |
خوش نصیبی اور بد بختی | 70 |
عورت کے حقوق مرد پر | 73 |
پانچواں باب: حقوق اقرباء | 75 |
صلہ رحمی کی تعریف | 75 |
اقرباء کی تعریف | 75 |
صبر کی ضرورت | 77 |
صلہ رحمی کے دینی فوائد | 79 |
دنیوی نقصان | 80 |
اخروی نقصان | 81 |
چھٹا باب: حقوق ہمسایہ | 82 |
اقسام ہمسایہ | 82 |
تعریف | 82 |
فرق مراتب | 82 |
ہمسائے کے بارے میں تاکید | 83 |
ہمسایوں کے اختلاف کی وجہ اشتراک | 85 |
ہمسائے کے ساتھ بہتر اور مضبوط تعلقات | 86 |
دوست کے انتخاب کا معیار | 87 |
حقوق ہمسایہ | 87 |
ساتواں باب: حقوق مہماں | 89 |
انبیاء ؑ کی مہمان نوازی | 89 |
حضرت ابراہیم ؑ کی مہمان نوازی | 89 |
حضرت لوط ؑ کی مہمان نوازی | 90 |
حضرت محمد ﷺ کی مہمان نوازی کی مثال | 90 |
صحابہ کرام کی مہمان نوازی کی مثالیں | 92 |
مہمان کو دیکھ کر خوش ہونا | 93 |
مہمان اپنا حق لے سکتا ہے | 95 |
بدی کا بدلہ نیکی سے | 96 |
مہمان کی مدت | 96 |
شایعت مہمان | 96 |
آٹھواں باب: یتیموں کے حقوق | 97 |
صحابہ کرام کی مسابقت تربیت یتیم میں | 99 |
یتیموں کا مال کھانا پیٹ میں آگ بھرنا ہے | 100 |
دل کی سختی کا ایک علاج | 101 |
نواں باب: مسلمانوں کے باہمی حقوق | 102 |
حرمات مسلمان کا حترام | 103 |
مسلمان کو قتل کی سزا | 103 |
مسلمان پر ظلم کی سزا | 104 |
مسلمان کی تین اشیاء دوسرے مسلمان پر حرام | 105 |
تین اشیاء کا صلہ | 105 |
عیب ظاہر کرنے کی سزا | 105 |
حکائت | 105 |
دسواں باب: غیبت | 107 |
اخلاق کی اقسام | 107 |
اچھی عادت | 107 |
بری عادات | 107 |
غیبت کے اسباب | 108 |
ظن کی اقسام | 108 |
غیبت کی تعریف | 108 |
غیبت کی برائی | 108 |
غیبت ناقص وضو ہے | 110 |
غیبت باعث عذاب قبر ہے | 110 |
چغل خور تمام لوگوں سے شریر ہے | 111 |
چغل خور کی زبان آگ کی ہوگی | 112 |
چغل خور جنت میں داخل نہ ہو گا | 112 |
غیبت کا کفارہ | 112 |
ازراہ نصیحت کسی کی غیبت کرنا | 112 |