اصلاح عقائد قرآن حکیم کی روشنی میں
مصنف : حبیب اللہ بن محمد شفیع
صفحات: 146
شریعت اسلامیہ میں اصلاح عقائد کو بینادی حیثیت حاصل ہے ۔ کوئی بھی عمل جب تک صحیح عقیدہ پر مبنی نہ ہوگا ، اللہ رب العزت کے ہاں نہ تو بار پاسکے گا اور نہ ہی اجر و ثواب کا مستحق ہو سکے گا۔یہی وجہ ہے کہ حضرات انبیائے کرام نے اپنے مخاطبین کے سامنے سب سے پہلے جو مسائل بیان کیے ، ان کا تعلق عقیدہ تو حید سے تھا۔زیر نظر تالیف میں مؤلف نے عقیدہ کی اسی اہمیت کو اجا گر فرمایا ہے،جس میں الگ الگ ابواب کی صورت میں صرف اللہ تعالیٰ ہی کے عالم الغیب ، حاضر و ناظر اور مختار کل ہونے کو بڑی خوبی اور صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔نیز رسول رحمت ، نبی آخر الزماں، خاتم النبین، رحمۃ للعالمین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان بشریت و نبوت کو نہایت مختصر مگر جامع اور سلجھے ہوئے انداز میں واضح کیا ہے۔ کمال یہ ہے کہ جو کچھ بھی لکھا ہے قرآن پاک کی تعلیمات و ہدایات کی روشنی میں لکھا ہے۔جس سے انکار و فرار ممکن ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ موصوف کی اس کاوش کو سعادت درین کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
قارئین کرام سے ضروری گزارش | 4 | |
تعارف | ||
اکرام اللہ ساجد | 5 | |
باب 1 توحید | 9 | |
باب 2 بریلوی عقائد اور قرآن حکیم کی روشنی میں ان کا جائزہ | 35 | |
باب 3 مسئلہ علم غیب | 53 | |
باب 4 شان بشریت و نبوت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ | 74 | |
باب 5 مسئلہ نور کی وضاحت | 100 | |
باب 6 مسئلہ حاضر ناظر | 111 | |
باب 7 مختار کل صرف اللہ رب العزت ہیں! | 122 |