اصلاح شیعہ

اصلاح شیعہ

 

مصنف : ڈاکٹر موسیٰ موسوی

 

صفحات: 277

 

فی زمانہ ہم شیعہ اور سنّی کے مابین بعد المشرقین دیکھتے ہیں۔ دونوں گروپوں کے مابین اس قدر تنازعات کی وجہ کیا ہے اور ان فاصلوں کو کم کرنے کی کیا سبیل ہو سکتی ہےاور شیعہ گروپ اپنے کن عقائد سے انحراف کر کر رہا ہے؟ یہ اس کتاب کاموضوع ہے۔ کتاب کے مصنف ایک بلند پایہ شیعہ محقق ہیں جنھوں نے کمر ہمت باندھی ہے اور شیعہ کا اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہے انھی اصلاحی کوششوں کے نتیجے میں اس سے قبل ان کے والد کو بے دردی کے ساتھ ذبح کر دیا گیا۔ اگر شیعہ حضرات اپنے آپ کو اہل بیت کی محبت تک محدود رکھیں تو یہ بات قابل قبول ہے لیکن اہل بیت کی محبت کےنام سے صحابہ کرام پر رقیق الزامات لگانا کسی طور بھی قرین انصاف نہیں ہے۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر موسیٰ الموسوی نے اصلاح شیعہ کے لیے ایک منفرد اسلوب اختیار کیا ہے۔ انھوں نے درجن سے زائد شیعی بنیادی عقائد کو متعدد عناوین میں تقسیم کیا ہے پھر بالترتیب ان پر علمی اور جامع بحث کی ہے۔ ان عقائد میں امامت و خلافت، تقیہ، عاشورا محرم کے روز ماتم، متعہ، تحریف قرآن وغیرہ جیسے اساسی موضوعات شامل ہیں۔ مصنف موصوف سب سے پہلے شیعی عقیدے کا پس منظر بیان فرماتے ہیں اس کے بعد علمی و عقلی دلائل کے ساتھ تفصیلی رد پیش کرتے ہیں اس کے بعد اصلاح کا عنوان قائم کر کے شیعہ حضرات کے لیے نہایت آسان اور قابل اصلاحی تجاویز پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے تفصیلی فقہی بحثوں میں الجھنے کے بجائے نہایت سادہ اور عام فہم انداز میں کتاب کو مرتب کیا ہے جس سے اہل علم اور عوام یکساں طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ کتاب کو اردو ترجمہ ابو مسعود آل امام نے کیا ہے۔  ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شیعہ حضرات کو اس کتاب کے ذریعے ہداین نصیب فرمائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
امامت وخلافت 11
تقیہ 95
امام مہدی 110
غلو 141
قبور آئمہ کی زیارت 161
عاشوراء محرم کے روز ماتم 173
اذان میں تیسری شہادت 183
متعہ 189
خاک کربلا پرسجدہ 201
دہشت گردی 209
نماز جمعہ 221
تحریف قرآن 227
جمع بین الصلاتین 237
رجعت 241
بداء 251
تحریک اصلاح کا جائزہ 261

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment