اصلاح البیوت ( اضافہ شدہ ایڈیشن )
مصنف : حافظ محمد عباس صدیق
صفحات: 307
اللہ رب العزت نے آنحضرت ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا، آپ ﷺ سراپا رحمت اور اخلاق کریمانہ کی عملی تصویر تھے، کتاب الٰہی قرآن مجید کے عملی مظہر تھے، آپ ﷺ نے جہالت میں ڈوبی ہوئی امت کو جہاں علم و حکمت کا شعور بخشا وہیں انہیں اعلیٰ طرز معیشت سے بھی ہمکنار کیا۔ شریعت اسلامیہ ہی وہ واحد شریعت ہے جس میں ہر چیز کوعدل و انصاف کے ترازو میں رکھ کر توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس کی بے شمار خصوصیات و خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کے اندر تمام حقوق کی بغیر کسی کمی بیشی کے وضاحت کر دی گئی ہے، اور حقوق کی پامالی پر عتاب کی وعید بھی سنائی گئی ہے۔ شریعت اسلامیہ نے ہی انسانوں کو سیدھی راہ دکھلائی ہے اور ہر ایک کو اس کا پورا پورا حق دیا ہے تا کہ فتنہ و فساد سے محفوظ رہ سکیں۔ عصر حاضر میں ہوس و لالچ کی وجہ سے حق تلفی کی مہلک بیماری ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے، عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج نظر آتی ہے، والدین اپنی نافرمان اولاد کے ہاتھوں بے بس ہیں، ازدواجی زندگی بھی متاثر، اور یتیم و مساکین بھی اپنے حقوق کے لیے ایوان عدل میں لب کشا نظر آتے ہیں۔ دین اسلام کی تعلیمات صرف فرد واحد کی اصلاح نہیں کرتیں بلکہ پوری انسانیت کی اصلاح کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”اصلاح البیوت”فضیلۃ الشیخ حافظ محمد عباس صدیق کی ایک اصلاحی تصنیف ہے۔ جو کہ خالصتاً کتاب و سنت کی روشنی میں معاشرہ کی اصلاح کے لیے تحریر کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی اخلاص بھری کتاب کو قبولیت عامہ نصیب فرمائے اور اسے خاص و عام افراد کے لیے نفع مند فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 11 |
عرض مولف | 13 |
پیش لفظ طبع اول | 14 |
مقدمۃ الکتاب | 15 |
گھر کے فوائد | 17 |
نکاح کے لیے نیک عورت کا انتخاب | 21 |
با خلاق ، حیا وار ، بامروت اور دیندار | 23 |
حضرت ایوب کی بیوی | 26 |
حضرت اسماء بنت ابوبکر ؓ کا ذکر خیر | 29 |
بے نماز مرد اور عورت سے شادی نہ کیجیے | 31 |
بے نماز مرد و عورت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال | 33 |
ام سلیم بنت ملحان ؓ کی بے مثال دانائی | 36 |
نیک عورت کی خوبیاں | 43 |
نیک خاتون کے اوصاف حمیدہ | 44 |
پر سکون عائلی زندگی کا انحصار بیوی کی اصلاح پر موقوف ہے | 47 |
صابر اور شاکر دونوں جنتی ہیں | 50 |
بیوی کی صلاح کے طریقے | 53 |
عورت کے گھر سے باہر نکلنے کے آداب | 55 |
ایک صالحہ بیوی کا ذکر خیر | 58 |
بامر مجبوری گھر سے باہر نکلنا | 60 |
اسلام میں حلال و حرام کی حکمتیں | 61 |
عورت کا حج کے لیے سفر کرنا | 62 |
عورتیں اپنے اوپر دوپٹہ لٹکائیں | 64 |
پردہ کی شرائط | 66 |
افسوسناک رسم و رواج | 67 |
اپنے گھروں کو ذکر الہٰی کی جگہ بناؤ | 69 |
مومنہ خاتون کی بے مثال استقامت | 70 |
گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کریں | 73 |
شرک کیا ہے؟ | 75 |
شیطان کی مکاری | 78 |
برکات القرآن | 80 |
گھروں کو خبیث عادتوں سے پاک رکھنا | 86 |
حسد کی مذمت میں صالحین کرام کے اقوال | 88 |
حسد کے اسباب | 97 |
حاسد پر نازل ہونے والی آفتیں | 104 |
گھروں کو لالچ سے پاک رکھنا | 108 |
حصول نعمت کی آرزو جائز ہے | 109 |
غیبت صرف زبان سے ہی نہیں | 110 |
غیبت کی اقسام | 111 |
غیبت کے اسباب | 112 |
غیبت کی مذمت قرآن سے | 113 |
احادیث نبویہ سے غیبت کی مذمت | 115 |
غیبت سے بچنے کے طریقے | 117 |
غیبت کی چند مباح صورتیں | 120 |
جھوٹ بولنے کے اسباب | 121 |
جھوٹ کی اقسام | 123 |
جھوٹ کی حرمت | 125 |
جھوٹ کا علاج | 128 |
چغلی کی حرمت کا سبب | 131 |
احادیث نبویہ سے چغلی کی شناعت | 132 |
چند اسلام کرام کے اقوال | 135 |
چغلی کے اسباب | 136 |
چغلی سے بچنے کے لیے چند اصول | 138 |
ٹیپ ریکارڈ | 138 |
گانے کے نام | 140 |
غناء کی اقسام | 141 |
گانے کے نقصانات | 143 |
قرآن و احادیث اور ائمہ کرام سے گانا بجانے کی حرمت | 144 |
عورت سے گانا سننے کے متعلق دلیل | 145 |
مباح گیت | 148 |
گھر کا محل وقوع | 149 |
کچھ عمارت کے متعلق | 151 |
گھر میں صالحین کے لیے ضیافت کا اہتمام کرنا | 153 |
بے دین لوگوں کو گھروں میں داخل ہونے سے منع کرنا | 155 |
گھر والوں کی صحت کی حفاظت کرنا | 155 |
گھر والوں کی ایمانی تربیت | 158 |
صدقہ | 159 |
روزہ | 161 |
مسواک | 162 |
گھر میں شریعت کے احکام کا نفاذ | 165 |
گھر میں اخلاق حسنہ کا اہتمام | 169 |
گھر کے راز کی حفاظت کرنا | 174 |
والدین سے حسن سلوک | 179 |
ماں کی اولاد سے محبت | 181 |
ماں سے حسن سلوک کا پھل | 185 |
وجود باری تعالیٰ پر دلائل | 188 |
کبیرہ گناہوں سے بچنا | 195 |
کبیرہ گناہوں کی فہرست | 203 |
توبہ کی ترغیب | 225 |
توبہ کی مثالیں | 238 |
حضرت آدم ؑ کی توبہ | 255 |
حضرت نوح کی توبہ | 262 |
حضرت یونس اور ان کی قوم کی توبہ | 289 |
ایک گناہ گار کی توبہ | 300 |
خوف الہٰی | 301 |
بدکار عورت کی توبہ | 302 |
شرابی کی توبہ | 303 |