اقبالیات تفہیم وتجزیہ

اقبالیات تفہیم وتجزیہ

 

مصنف : رفیع الدین ہاشمی

 

صفحات: 322

 

علامہ محمد اقبال کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں ۔ افکار اقبال کو سمجھنے میں لوگوں نے بہت کوشش کی ہے تاہم اس حوالے سے ایک قابل اعتبار حد تک اعزاز ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی صاحب کو بھی ہے ۔ زیر نظر کتاب ان کے مقالات کا جو تھا مجموعہ ہے اس میں ان کے تیس برس کے مقالات کو یکجا کر دیا گیا ہے ۔ یہ چار بنیادی حصوں میں منقسم ہے ۔ پہلا حصہ اقبال اور اکبر حیدری اور میر انیس اور اقبال کے موضوع پر ہے ۔ دوسرے حصے میں فکر اقبال کے بعض پہلوؤں کی نشان دہی کی گئی ہے ۔ تیسرے اور چوتھے حصے کا تعلق خالصتا اقبالیاتی تحقیق سے ہے ۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں ہاشمی صاحب نے فکر اقبال کے بعض ایسے گوشوں کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا ہے جنہیں دوسرے نقادوں نے یا تو یکسر نظر انداز کر دیا، یا ان کی طرف معمولی اشارے کر کے آگے نکل گئے ہیں ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 7
دیباچہ 11
علامہ اقبال اور سر اکبر حیدری 17
میر انیس اور علامہ اقبال 33
خطبات اقبال 43
فکر اقبال اور مغرب کی تمدنی اور استعماری یلغار 63
اقبال اور نئے عالمی نظام کی تشکیل نو 77
اقبال کے ہاں ذوق سحر خیزی 95
اقبال کا تصور جہاد 113
اسلامی نشات ثانیہ اور اقبال 137
تاریخ ہند چند تصریحات 155
بال جبریل کا غیر مطبوعہ کلام 173
کچھ غیر مطبوعہ کلام 203
غیر مطبوعہ رقعات بنام پرویں رقم 221
اقبال صدی کی سوانح عمریاں 231
کلام اقبال کی تدوین جدید 271
کلام اقبال کی تدوین 287
کتابیات 315

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

تحقیقحقشاعریمقالاتنظرنظریات
Comments (0)
Add Comment