اقبال سے ایک انٹرویو
مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری
صفحات: 163
علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی ،بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الٰہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔ علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء (بمطابق 3 ذیقعد 1294ھ) کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ماں باپ نے نام محمد اقبال رکھا۔ مختلف تاریخ دانوں کے مابین علامہ کی تاریخ ولادت پر کچھ اختلافات رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان سرکاری طور پر 9 نومبر 1877ء کو ہی ان کی تاریخ پیدائش تسلیم کرتی ہے۔اقبال کے آبا ؤ اجداد اٹھارویں صدی کے آخر یا انیسویں صدی کے اوائل میں کشمیر سے ہجرت کر کے سیالکوٹ آئے اور محلہ کھیتیاں میں آباد ہوئے۔علامہ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ زمانہ طالبعلمی میں انھیں میر حسن جیسے استاد ملے جنہوں نے آپ کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ اور ان کے اوصاف خیالات کے مطابق آپ کی صحیح رہنمائی کی۔ زیر تبصرہ کتاب” اقبال سے ایک انٹرویو “محترم پروفیسر محمد رفیق چودھری صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ایک منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے علامہ اقبال کے سوانح حیات کو جمع فرما دیا ہے ۔کتاب کا انداز یہ ہے کہ پہلے مولف خود ایک سوال کرتے ہیں اور پھر علامہ اقبال کی شاعری میں سے اس سوال سے متعلقہ کوئی شعر لکھ کر اس کا جواب دیتے ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
خشوع کااصطلاحی مفہوم | 6 |
خشوع کوپوشیدہ رکھنا | 7 |
خشوع کاحکم | 11 |
اسباب خشوع | 14 |
خشوع پیداکرنے یامضبوط کرنےوالے کاموں کااہتمام کرنا | |
نماز کی تیاری | 17 |
نماز میں اطمینان وسکون | 18 |
نما ز میں موت کویاد کرنا | 20 |
قرآنی آیات اوراذکار نماز پرغور وفکر اورحسب حال ان کاجوا ب دینا | 21 |
ہرآیت پر رکنا | 28 |
قرآن حکیم کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا اورآواز کوخوبصورت بنانا | 28 |
نماز ی کومعلوم رہےکہ اللہ اسکی نماز کاجواب دے رہا ہے | 29 |
دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھ کر سینے پر باندھنا | 32 |
سجدہ گاہ پر نظر نکائے رکھنا | 33 |
نماز میں آنکھیں بند کرنا | 34 |
انگلی کو ہلانا | 36 |
قرآن حکیم کی سورتوں آیتوں اذکار اوردعاؤں کواول بدل کر پڑھنا | 37 |
سجدہ تلاوت کرنا | 43 |
اللہ تعالی سےشیطان کی پناہ مانگنا | 45 |
شیطانی وسوسے کاعلاج | 47 |
سلف صالحین کی حالت نماز پر غور کرنا | 49 |
نما ز میں خشوع کےفضائل معلوم کرنا | 54 |