انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے
مصنف : سید محمد ثانی حسنی
صفحات: 48
اس دنیا میں بہت سےبڑے بڑے نامور آدمی پیدا ہوئے اور انہوں نے بہت کارہائے نمایاں سر انجام دئیے لیکن ساری دنیا جانتی ہے کہ ان میں ہر ایک کا دائرہ محدود تھا او ران میں کسی کی زندگی ایسی نہیں تھی کہ جو ہمیشہ سارے عالم کے انسانوں کے لیے نمونہ بن سکے اگر کوئی بہت اچھا فاتح تھا تو ظلم سے اس کادامن پاک نہ تھا ،اگر کوئی اچھا مصلح اور معلّم ِاخلاق تھا تو قائدانہ صلاحیت او راخلاقی جرأت سے محروم تھا روحانیت کا دلدادہ تھا تو عملی زندگی سے نا آشنا او ر دنیاکے نشیب وفراز سے بے خبر تھا ۔صرف نبی کریم ﷺ کی ایسی ذات ہے کہ جو عام اجتماعی دائرہ سےلے کر زندگی کے چھوٹے سے چھوٹے گوشے تک اس میں ہر چیز کے لیے قیامت کے لیے رہنمانی موجود ہے نبی کریم ﷺکی سیرت پر عہد نبوی سے لے کر آج تک بے شمار لکھنے والوں نے مختلف انداز میں لکھا ہے اور لکھ رہے ہیں ۔زیر نظر کتابچہ بھی سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر مولانا محمد حسنی کے مضامین کامجموعہ ہے جس میں انہو ں نے سیرت محمدی کا اعجاز،سیرت محمدی اور اس کےتقاضے ،اور نبی کر یم ﷺ کے اخلاق کو بڑے احسن میں پیش کیا ہے اللہ تعالی ان کی کاوش کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 4 | |
انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے | 4 | |
سیرت محمدی کا اعجاز | 7 | |
سیرت کا پیغام | 19 | |
سیرت محمدی اور اس کے تقاضے | 23 | |
حضور اکرم ﷺ کے اخلاق | 38 | |
فاتح مکہ | 41 |