انسانی حقوق اور اسلامی نقطہ نظر
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 385
اسلام کی تعلیمات کا خلاصہ دو باتیں ہیں ۔اللہ تعالی کی بندگی و اطاعت اور اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک اسی لیے جیسے شریعت میں ہمیں اللہ تعالی کے حقوق ملتے ہیں اسی طرح ایک انسان کے دوسرے انسان پر بھی حقوق رکھے گئے ہیں ۔ اسلام میں انسانی حقوق کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ اسی لیے اسلام نے ان حقوق کو بہت واضح طور پر پیش کیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ انسان ایک سماجی حیوان ہے ، انسان ایک سانپ کی طرح تنہا کسی بل میں اور ایک شیر کی طرح تنہا کسی غار میں زندگی نہیں گزار سکتا ، وہ سماج اور خاندان کا محتاج ہے اور بہت سے رشتے داروں کے حصار میں زندگی بسر کرتا ہے ۔ چناچہ اس نسبت سے بھی انسان کے اوپر بہت سے حقوق عائد ہوتے ہیں ۔ والدین اور اولاد کا حق ، بیوی ، بھائیوں اور بہنوں کا حق اور پڑوسیوں کے حقوق وغیرہ یہ تمام حقوق اصل اسلامی حقوق کے دائرے میں آتے ہیں ۔ اس لئے شریعت میں انسانی حقوق کا دائرہ بہت وسیع ہے اور انہیں بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ زیر مطالعہ کتاب در اصل انڈیا میں منعقد سمینار میں دیے گئے لیکچرز کا مجموعہ ہے ۔ جس میں اس موضوع کے حوالے سے تقریبا تمام پہلو آچکے ہیں ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک جامع اور فکر انگیز کتاب ہے ۔ اللہ ان تمام لوگوں کی محنت کو ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے جنہوں نے اس کے لیے کاوش فرمائی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
ابتدائیہ | 9 | |
پہلا باب اسلام میں حقوق انسانی کا تصور | 13 | |
اسلام کا تصور حریت | 15 | |
اسلام کا تصور مساوات | 21 | |
اسلام میں انسانی حقوق | 33 | |
انسانی حقوق اور مساوات | 47 | |
اسلام میں حقوق انسانی کا تصور | 57 | |
اسلام میں شخصی آزادی | 81 | |
اسلام میں حقوق انسانی | 91 | |
اسلام میں تصور حریت اور اس کے حدود | 96 | |
اسلام اور انسان کے چار بنیادی حقوق | 118 | |
دوسرا باب مختلف طبقات کے حقوق اسلام میں | 129 | |
اسلام میں جنین کے حقوق | 131 | |
اسلام میں بچوں کے حقوق | 142 | |
بچوں کے حقوق اسلام کی نظر میں | 171 | |
اسلام میں بوڑھوں کے حقوق | 180 | |
بوڑھوں کے حقوق اسلام کی نظر میں | 188 | |
اسلام میں مریضوں کے حقوق | 195 | |
اسلام میں معذوروں کےحقوق | 218 | |
تیسرا باب مختلف ممالک میں اقلیتوں کے حقوق | 227 | |
مسلم ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق | 229 | |
مسلم ممالک کی غیر مسلم رعایا | 248 | |
غیر اسلامی ممالک میں آباد اقلیتوں کے حقوق | 287 | |
اسلام میں پناہ گزینوں کے حقوق | 305 | |
پناہ گزینوں کے حقوق اسلامی اصول کی روشنی میں | 324 | |
حالت جنگ میں انسانی حقوق کی پاسداری اور اسلامی تعلمیات | 336 | |
قیدیوں کے حقوق شریعت اسلامی میں | 354 | |
اسلام میں حقوق انسانی ماحولیات کے تناظر میں | 363 |