انسان اور جادو ، جنات
مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری
صفحات: 229
جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی اور توجہ کاموضوع رہا ہے۔جادو کرنا او رکالے علم کےذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سےمحض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر تبصرہ کتاب’’انسان اور جادو جنات‘‘ ڈاکٹر حافظ مبشرحسین﷾ کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے جادو ،جنات کے موضوع کا قرآن وسنت او رواقعاتی تجربات کی روشنی میں جائزہ لیتے ہوئے ان مباحث پر خاص طور توجہ دی ہے جو ایک مسلمان کے عقائد سے تعلق رکھتے ہیں اور جہاں جہاں موصوف نےیہ محسوس کیا کہ فلاں چیز خرابی عقائد کا ذریعہ بن سکتی ہے اس سے متنبہ کرنےکی پوری کوشش کی ہے ۔اور پاک وہند میں جادو کےحوالے سے جو اعتراضات کیے جاتے ہیں کتاب ہذا میں ان کےتشفی بخش جواب دئیے گئے ہیں ۔جادو ، جنات کے توڑ کے علاوہ روحانی علاج معالجہ کے حوالے سے بھی قرآن وسنت کی روشنی میں تفصیلات اس کتا ب میں پیش کردی گئی ہیں اور بہت سے جسمانی بیماریوں کے روحانی علاج پیش کیے ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 9 | |
مقدمۃ الکتاب | 11 | |
مختلف ادیان و مذاہب کا تصور شیطان | 11 | |
شیطان کے بارے میں اسلام کا نقطۂنظر | 14 | |
شیطان ایک خارجی وجود ہے | 15 | |
شیطان،شیطان اکبراور نفس انسانی | 17 | |
شیطان کا مقصد پیدائش | 17 | |
شیطان کی قوت و طاقت کی حقیقت | 18 | |
شیطان سے بچاؤ کی تدابیر | 18 | |
فلسفۂ خیروشر اور شیطان کا کردار | 19 | |
اضافی اقدار کا فلسفہ | 19 | |
نیت و ارادے کے معیار کا فلسفہ | 20 | |
لذت و مسرت کے معیار کا فلسفہ | 20 | |
مجموعی سود مندی کےمعیار کا فلسفہ | 22 | |
عقل وحی کے معیار کا فلسفہ | 22 | |
مسئلہ خیروشر اور قرآن و سنت کی تعلیم | 23 | |
انبیاء و رسل اور وحی ہدایت | 25 | |
خیرو شر کے خالق کا مسئلہ | 27 | |
خیر و شر اور شیطان کا کردار | 30 | |
امین احسن اصلاحی اور ابلیس | 32 | |
فلسفۂ خیرو شر اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا نقطۂ نظر | 36 | |
باب (1)شیطان…ایک تعارف | 44 | |
شیطان کسے کہتےہیں | 44 | |
انسانی شیاطین اور جناتی شیاطین | 45 | |
مومن جن اور شیطان جن | 46 | |
جنات اورشیطان اکبر | 46 | |
جنات کو آگ کا عذاب کیسے ہوگا | 47 | |
شیطان اکبر کہاں رہتا ہے | 48 | |
شیطان اکبر کے مدد گار کون ہیں | 49 | |
شیطان اکبر اور ہر انسان کا شیطان | 50 | |
کیا ,شیطان اکبر،یا عام,شیطان،مسلمان ہوسکتا ہے | 52 | |
باب (2)نفس امارہ، لوّامہ ،مطمئنہ اور شیطان | 55 | |
نفس انسانی کی مختلف حالتیں | 52 | |
دل سوچتا ہے یا دماغ | 57 | |
خیالات دل اور شیطان کا کردار | 59 | |
کیا فرشتے اور شیاطین خیالات دل… | 61 | |
شیطان وسوسہ کیسے ڈالتاہے | 62 | |
شیطانی وسواس اور مولانا مودودی… | 66 | |
شیطانی وسواس اور انبیاء کرام | 70 | |
نبی و رسول اور شیطانی وسوسہ | 71 | |
لات و منات کا من گھڑت قصہ | 72 | |
شیطانی وسواس کا لوگوں پر اثر | 73 | |
باب(3)شیاطین اور جنات کی دنیا، ایک نظر میں | 74 | |
حقیقت جن اور منکرین جنات کے اعتراضات کا علمی محاکمہ | 84 | |
شیطان انسان کا ازلی دشمن | 84 | |
شیطان کی پیروی نہ کرو | 84 | |
باب (4)شیطان کے عزائم | 103 | |
شیطان نے گمراہی کی راہ کیوں اپنائی | 106 | |
شیطان کی پیروی کرنے والا نقصان میں | 107 | |
شیطان اظہار برأت کردے گا | 109 | |
قصہ حضرت آدم ؑ اور ابلیس کا | 109 | |
باب (5)شیطان کی تاریخی وارداتیں | 110 | |
قصۂ ہابیل و قابیل اور شیطان | 123 | |
قصۂ قوم نوح اور شیطان کا کردار | 128 | |
باب(6)شیطان اور انسان | 131 | |
آسمانی ہدایت کی پیروی | 132 | |
باب(7)شیطان کے مقاصد | 134 | |
1-بندوں کوکفروشرک میں مبتلا کرنا | 132 | |
2-گناہوں میں مبتلا کرنا | 135 | |
3-اللہ کی اطاعت سے روکنا | 136 | |
4-عبادت میں خرابی پیدا کرنا | 137 | |
5-جسمانی اور ذہنی ایذا پہنچانا | 139 | |
1-نبی ﷺپر شیطان کا حملہ | 139 | |
2-شیطانی خواب | 139 | |
3-گھروں میں آتش زدگی | 139 | |
4-موت کے وقت شیطان کا حملہ | 139 | |
5-پیدائش کے وقت بچے کوتکلیف | 140 | |
6-طاعون (پلیگ)کی بیماری پیدا کرنا | 140 | |
7-ایک دوسری بیماری | 141 | |
8-کھانے ،پینے میں شیطان کا حصہ | 141 | |
9-آسیب زدگی | 143 | |
باب(8)شیطان کے ہتھکنڈے | 144 | |
1-باطل کی تزئین | 143 | |
کالے دھندے گورے نام | 147 | |
2-افراط و تفریط | 148 | |
3-آج نہیں تو کل | 149 | |
4-جھوٹا وعدہ اور جھوٹی امید | 151 | |
5-انسان سےاظہار ہمدردی | 152 | |
6-گمراہ کرنے کا تدریجی طریقہ | 156 | |
7-نسیان و غفلت | 156 | |
8-فوج کا خوف | 158 | |
9-نفس پر قبضہ | 158 | |
10-شکوک وشبہات ڈالنا | 159 | |
شرات،جوا،بت پرستی اور فال نکالنا | 162 | |
15-جادو گری :جادو کی حقیقت | 165 | |
16-انسان کی کمزوری | 167 | |
17-عورت اوردنیا سے محبت | 169 | |
18-گیت و سنگیت اور موسیقی | 169 | |
19-شریعت کی پابندی میں سستی | 170 | |
شیطان کا انسان کےنفس تک پہنچنا | 171 | |
باب(9)شیطان سے مقابلہ کرنے کےلیے مومن کا ہتھیار | 172 | |
1-حددرجہ احتیاط | 172 | |
2-قرآن و حدیث کی پابندی | 172 | |
3-اللہ کے حضور پناہ مانگنا | 174 | |
4-ذکر الہی کی مشغولیت | 177 | |
5-مسلمانوں کی جمعیت سے وابستگی | 178 | |
6-شیطانی منصوبوں اور عاملوں کی… | 179 | |
7-شیطان کی مخالفت | 179 | |
جلد بازی شیطانی کا کام ہے | 180 | |
جمائی لینا شیطان کی طرف سے ہے | 181 | |
8-توبہ اور استغفار | 181 | |
9-شک و شبہ کا ازالہ | 182 | |
باب(10)روحوں کی حاضری | 184 | |
شیطان کا بہروپ | 184 | |
شیطان کی خدمت حاصل کرنے کے… | 188 | |
جنوں کی خدمت لینے کی شرعی حیثیت | 189 | |
روحوں کو حاضر کرنےکا ڈرامہ | 190 | |
مردہ روحوں کی حاضری | 192 | |
ایک قدیم طرز فراڈ | 192 | |
روحیں حاضرکرنےکا پروپیگنڈہ | 198 | |
کیا روحوں کو حاضر کرنا ممکن ہے | 201 | |
قرآن وسنت کیا کہتےہیں | 201 | |
ایک شبہ اور اس کا جواب | 202 | |
شیطانوں کی اپنے پرستاروں سے… | 203 | |
ایک قصہ شیطانوں کا… | 204 | |
اس قصہ پر ہمارا تبصرہ | 206 | |
جن شیطان اور اڑن طشتریاں | 208 | |
باب(11)شیطان کی تخلیق کا فلسفہ | 211 | |
1-شیطان اور اس کے چیلوں سے… | 211 | |
2-بندوں کا گناہوں سے ڈرنا | 211 | |
3-شیطان سامان عبرت | 212 | |
4-شیطان باعث فتنہ و آزمائش | 212 | |
5-متضاد چیزوں کے تخلیق کے… | 213 | |
6-ضد کا حسن ضد سے ظاہر ہوتا ہے | 213 | |
7-شیطان کا ذریعہ آزمائش… | 213 | |
8-تخلیق ابلیس،عبودیت کی گرم… | 214 | |
9-تخلیق شیطان اللہ کی نشانیوں کے… | 214 | |
10-اللہ کے اسماء کےمتعلقات کا… | 214 | |
11-اللہ کی مکمل حکومت و تصرف کاظہور | 215 | |
12-ابلیس کا وجود اللہ کی کمال حکمت | 215 | |
13-ابلیس کی تخلیق اللہ کے صبر… | 215 | |
ابلیس کے زندہ رہنے کی حکمت | 216 | |
بندوں کا امتحان | 216 | |
سابقہ نیک اعمال کے بدلے میں لمبی… | 216 | |
گناہوں میں اضافہ کے لیے لمبی عمر | 217 | |
تاکہ مجرموں پر مسلط ہوجائے | 217 | |
انسانوں کو گمراہ کرنے میں شیطان کہاں تک کامیاب ہوا | 219 | |
باب(12)ابلیس کی حقیقت(فرشتہ یا جن) | 222 |