انکار حدیث کا نیا روپ (جلد اول و دوئم )
مصنف : غازی عزیر مبارکپوری
صفحات: 371
پاک و ہند میں علماء اہل حدیث کی خدمت حدیث اسلامی تاریخ کاروشن باب ہے اہل علم نے ہر دور میں اس کی تحسین کی پاک وہند سے کتب حدیث کے نہایت مستند متون شائع ہوئے اس خطہ زمین میں کتب حدیث کی نہایت جامع ومانع شروح وحواشی تحریر کیے گئے۔بر صغیر میں فتنہ انکار حدیث صدیوں سے زوروں پر ہےاس کی بعض صورتیں ایسے صریح انکار حدیث پر مبنی ہیں جس کے حامل کا مسلمان ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے اس فتنہ کے بنیادی اسباب میں دین سے لاعلمی ،غیر مسلم تہذیب سے مرعوبیت اور سیاسی وفکری محکومی سرفہرست ہے یہ پڑھے لکھے تجدد پسند حضرات کافتنہ ہے جوعلوم اسلامیہ سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے اسلام اور اس کے اوامر ونواہی سے جذباتی عقیدت رکھتے ہیں ۔فتنہ انکار حدیث کو واضح کرنے اور عوام الناس کو اس سے متعارف کروانے کےلیے فدائیان کتاب وسنت نے دن رات محنت کی ان میں سے ایک غازی عزیر بھی ہیں جنہوں نے ’’انکار حدیث کا نیا روپ‘‘جیسی عظیم اور مفصل کتاب لکھ کر حدیث پر اٹھائے جانے والے تمام سوالات کاحل پیش کردیاہے ۔اس کتاب میں جہاں منکرین قرآن وسنت کے تمام اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے وہاں حجیت حدیث ،حفاظت حدیث اور کتابت حدیث جیسے اہم مضامین پر غازی صاحب نے اپنی مجتہدانہ بصیرت سے خوب روشنی ڈالی ہے جس کو پڑھنے کے بعد کسی صائب العقل او رسلیم الفطرت شخص کو حدیث کےمتعلقہ شکوک وشبہات دور کرنے میں مجال انکار نہیں رہتی۔یہ کتاب چار جلدوں پر مشتمل ہے۔جس میں حجیت حدیث ،حفاظت حدیث اور کتابت حدیث جیسی اہم مباحث کی تفصیلی گفتگو کے ساتھ منکر ین حدیث امین احسن اصلاحی ک افکار کا کتاب وسنت کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے تاکہ وہ سادہ لوح افراد جوان کے پراپیگنڈے کاشکار ہوجاتے ہیں انہیں حقیقت حال کی خبر ہوسکے اورعامۃ الناس کو بھی اس فتنے سے آگاہی ہوسکے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حصہ اول | ||
حرفے چند | 11 | |
تقریظ | 17 | |
احوال واقعی | 35 | |
باب اول | ||
حدیث کا تعارفی خاکہ | 55 | |
وحی اور اقسام وحی | 55 | |
وحی متلو | 57 | |
وحی غیر متلو | 58 | |
وحی متلو اور غیر متلو میں فرق | 58 | |
وحی کےکچھ حصہ کو ’’الفاظ‘‘میں اور کچھ کو ’’معانی‘‘میں نازل کئے جانے کی مصلحت | 59 | |
رسول اللہ ﷺ بحیثیت معلم شریعت | 60 | |
اللہ تعالی نے تاکیداً مکمل اطاعت رسول ﷺ کاحکم فرمایا ہے | 64 | |
حدیث نبوی ﷺ کا منکر کافرہے | 77 | |
قرآن میں مذکورہ لفظ ’’الحکمۃ‘‘ کے معنی ’’سنت‘‘ ہیں | 78 | |
سنت نبوی بھی وحی پر مبنی ہے | 86 | |
سنت نبوی بھی قرآن کی طر ح محفوظ ہے | 100 | |
اصول شریعت میں حدیث کی ثانوی حیثیت ناقابل قبول ہے | 111 | |
عدم اتباع سنت انکار رسالت کےمترادف ہے | 124 | |
سنت کی ضرور ت واہمیت جناب اصلاحی صاحب کی نظرمیں | 127 | |
جناب اصلاحی صاحب کی نظر میں قرآن وسنت کا تعلق اور ان کا باہمی نظام عقل وفطرت کے عین مطابق ہے | 129 | |
علم حدیث کی چند بنیادی اصطلاحات | 130 | |
حدیث | 130 | |
سنت | 134 | |
أثر | 150 | |
خبر | 152 | |
اخبار آحاد | 154 | |
خبر متواتر | 157 | |
حدیث وسنت میں فرق اصلاحی صاحب کی نظر میں | 176 | |
حدیث کسے کہتے ہیں | 176 | |
احادیث کے ظنی ہونےکی حقیقت | 178 | |
خبر واحد کے بیان میں بعض اغلاط واوہام کی وضاحت | 183 | |
باب دوئم | ||
قرآن وسنت کا باہمی تعلق | 219 | |
فہم قرآن سنت کامحتاج ہے | 224 | |
قرآن کی روشنی میں باعتبار مضمون،احادیث کی قسمیں | 234 | |
نسخ قرآن کامسئلہ | 275 | |
نسخ کی اقسام | 279 | |
نسخ قرآن پر تمام اہل شرائع کااتفاق | 284 | |
کیا حدیث وسنت قرآن کی ناسخ ہوسکتی ہے؟ | 286 | |
منکرین نسخ کے بعض دلائل اوران کاجائزہ | 294 | |
بعض آیات قرآن جن کانسخ امت کےنزدیک سنت سے ثابت ہے | 297 | |
تقیید مطلق اور تخصیص عموم القرآن کا مسئلہ | 317 | |
بصورت ’’زیادت علی الکتاب‘‘خبر واحد کو رد کرنے کےبطلان پر محققین کے دلائل | 321 | |
قرآن وسنت کاباہمی تعلق اصلاحی صاحب کی نظر میں | 328 | |
استدراكات | 363 | |
حصہ دوئم | ||
باب سوئم | ||
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور شرف صحابیت | 9 | |
عدالت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین | 37 | |
مختصر کوائف واحوال صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین | 55 | |
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور شرف صحابیت اصلاحی صاحب کی نظر میں | 66 | |
’’حنفی اصول فقاہت راوی‘‘ پر اصلاحی صاحب کابیجااعتماد | 91 | |
باب چہارم | ||
سند کی لازوال عظمت اور فن جرح وتعدیل کا تعارف | 123 | |
سند کی بحث | 123 | |
فن جرح وتعدیل کی بحث | 144 | |
سند کی عظمت او راس کے بعض کمزور پہلو۔اصلاحی صاحب کی نظر میں | 211 | |
بدعت کی بحث | 238 | |
فضائل اعمال وغیرہ میں ضعیف حدیث کا مقبول ہونا محل نزاع ہے | 271 | |
علماء جن کے نزدیک ضعیف حدیث مطلقا قابل قبول ہے | 271 | |
ضعیف حدیث سے احکام میں احتجاج | 274 | |
صوفیاء اور زہاد کا حدیثیں وضع کرنامعروف ہے | 279 | |
بعض متساہل محدثین | 284 | |
استدراک | 292 | |
باب پنجم | ||
روایت بالمعنی | 297 | |
پہلا گروہ۔۔روایت بالمعنی کےمانعین اور ان کے دلائل | 309 | |
دوسراگروہ | 315 | |
تیسراگروہ | 316 | |
روایت بالمعنی مشاہیر علماء کی نظرمیں | 324 | |
روایت بالمعنی کے جواز کےلیے شرائط | 329 | |
خلاصئہ کلام | 342 | |
روایت بالمعنی کے بعض مضمرات۔اصلاحی صاحب کی نظر میں | 343 | |