انجیل برناباس

انجیل برناباس

 

مصنف : محمد حلیم انصاری

 

صفحات: 442

 

اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جو سلسلہ نبوت ورسالت جاری فرمایا،اس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہ ﷺ ہیں۔آپ ﷺ کی صداقت کی دلیل اصلی تو قرآن شریف ہے تاہم سابقہ آسمانی کتابوں میں بھی آپ ﷺ کی بعثت کی خبر دی گئی ہے۔تورات اور انجیل میں یہ پشین گوئیاں آج بھی موجود ہیں۔عموماً عیسائیوں کا اعتقاد ہے کہ دنیا میں چار انجیلیں موجود ہیں لیکن سولہویں صدی عیسوی میں ایک اور انجیل برناباس کے نام سے بھی منظر عام پر آنی ہے،جو برناباس حواری کی طرف مشہور ہے۔اس میں پیغمبر آخر الزماں ﷺ کا اسم گرامی واضح طور پر مرقوم ہے۔چنانچہ دنیائے عیسائیت نے ایسے جعلی قراردے کر مسترد کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی مسلمان کی تصنیف ہے،جسے انجیل کے نام سے مشہور کر دیا گیاہے۔تاہم علمائے اسلام نے تحقیق و جستجو سے ایسے شواہد پیش کیے ہیں ،جن سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعتاً یہ انجیل ہی ہے جو گم ہوگئی تھی۔اس کی تائید اس امر سے بھی ہوتی ہے بعض انجیلوں کی گم شدگی کا اعتراف عیسائیوں کے ہاں بھی ملتا ہے۔بہر حال اس کی تفصیل زیر نظر  کتاب میں موجود ہے علاوہ ازیں انجیل برناباس میں حضرت عیسیٰ ؑ نے اپنے آپ کو خدا کا بیٹا بھی قرار نہیں دیا بلکہ اس کی نفی کی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ہمیں اگرچہ اس کی زیادہ ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پاس قرآن وحدیث محفوظ صورت میں موجود ہیں تاہم تائید اور الزام کے طور پر اسے پیش کیا جاسکتا ہے ۔اس پہلو سے ہر مسلمان کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ اسلام کی حقانیت پراس کے ایمان وایقان میں اضافہ ہو اور وہ علمی وجہ البصیرت دنیائے عیسائیت کے سامنے اسلام کی برتری ثابت کرکے اسے اسلام کی جانب راغب کر سکے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
انجیل برناباس کا مختصر سا تعارف 3
انجیل برناباس کی اہمیت ایک نو مسلم کی نظر میں 11تا15
مقدمہ انجیل برنباس 53
برنباس کی شخصیت 56
برنباس کا دوسرا معززلقب 56
برنباس کی عظمت 56
برنباس کو روح القدس کا مخصوص کرنا 57
برنباس کی انجیل ہی اصلی انجیل ہے 57
انجیل برنباس کی صحت وصداقت پر مسیحیوں کے اعتراضات 58
کیا موجودہ اناجیل میں حضور ﷺ کے متعلق کوئی پشینگوئی موجودہے؟ 62
چوتھا اعتراض 67
مسیح ؑ کی اپنی شہادت 70
مسیح ؑ کو مصلوب ماننے کے نقصانات 77
ہمارا عقیدہ 77
ابتدائی تعارف 79تا81
عرض حال مترجم 83تا107
صحیح انجیل یسوع کی جن کا نام مسیح ہے 109
فصل نمبر ایک تا 222 110تا 434

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہانجیلانسانپیغمبرتحقیقخداروحصحتعلمیعیسائیتقرآنمسلماننظر
Comments (0)
Add Comment