ایمان اور عقل

ایمان اور عقل

 

مصنف : ابو الکلام آزاد

 

صفحات: 178

 

دینِ اسلام عقیدہ،عبادات،معاملات ،سیاسیات وغیرہ کا مجموعہ ہے ، لیکن عقیدہ اور پھر عبادات کامقام ومرتبہ اسلام میں سب سے بلند ہے کیونکہ عقیدہ پورے  دین کی اساس اور جڑ  ہے  ۔اور عبادات کائنات کی تخلیق کا مقصد اصلی ہیں ۔ ایمان کے  بالمقابل کفر ونفاق ہیں  یہ دونوں چیزیں اسلام کے منافی ہیں۔اللہ  تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور  اس کی کتابوں اور اس کے رسول کی تصدیقات  ارکان ایمان ہیں۔قرآن مجیدکی  متعدد آیات بالخصوص سورۂ بقرہ کی ایت 285 اور  حدیث جبریل اور دیگر احادیث میں اس کی صراحت موجود  ہے  ۔لہذا اللہ تعالی اور اس کے فرشتوں اور اس  کی کتابوں اوراس کی طرف سے بھیجے  ہوئے رسولوں کو   تسلیم کرنا اور یوم حساب پر یقین کرنا کہ وہ آکر رہے گا اور نیک  وبدعمل کا صلہ مل کر رہے  گا۔ یہ امور ایمان کے بنیادی ارکان ہیں ۔ان کو ماننا ہر مومن پر واجب ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ایمان  اور عقل‘‘ امام  الہند مولانا ابو الکلام آزاد  کی ایمانیات سے   متعلق بکھری ہوئی تحریروں کا مجموعہ ہے ان کی ان تحریروں   کوجناب محمد  رفیق چودہری نے  ایک خاص ترتیب سے   یکجا کیا ہے مولانا ابوالکلام آزاد کی عقائد  سے متعلقہ یہ تحریریں نہایت درجہ مفید ،تشکیک شکن اور ایمان پرور ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مرتب 13
مولاناابوالکلام آزاد ۔مختصرسوانح حیات 18
تمہیدی گزارشات
موروثی عقائد 27
عقیدےکی ضرورت 28
سائنس اوروحی 28
قانون فطرت 28
خلافت عقل اورمادرائےعقل 28
وحی ءالہیٰ اختلافات کاحل ہے 29
معرفت حق کی راہ 29
شک یایقین کی راہ 29
الہامی ہدایت کی ناگزیریت 30
اللہ کادین 31
تکوینی اورتشریعی اطاعت 31
باب 1توحید
کائنات کےمعمےکاحل 33
کپڑےکےٹکڑےکی مثال 33
گورکھ دھندےکی مثال 34
قفل ابجدکی مثال 34
معمائےہستی 35
معمےکےحل کی طلب 36
معمائےہستی کاحل 37
انسان کااعلیٰ نصب العین 39
انسان کےفطری تقاضے کاجواب 41
کائنات کی مادی توجیہہ پر تنقید
مادہ اورفکر وارداک 43
نظریہ ءارتقاء 44
حیاتیاتی نقطہ نظر 45
مطالعہ حقیقت کےلیے مقام نظر کی ضرورت 46
مادےکی حقیقت 46
کائنات کی غیرمادی توضیح 47
قدیم ترین تصور 47
نظام ربوبیت
پانی کی بخشش وتقسیم کانظام 48
عناصرحیات 50
نظام پرورش 51
نظام ربوبیت کی وحدت 51
دودھ کی نعمت 51
ربوبیت معنوی 54
گردوپیش کی مطابقت 55
ہدایت وجدان 56
ہدایت حواس 57
برہان ربوبیت 58
نظام ربوبیت اوروحی ورسالت 60
ربوبیت ورحمت 61
ربوبیت وعبودیت 62
رحمت الہٰی
رحمت سےرحیم کاتصور 64
قانون ضرورت‘‘یارحمت الہٰی 64
افادہ وفیضان فطرت 66
تخریب یاتعمیر؟ 67
جمال فطرت 68
نغمہ ءبلبل اورغوغائے زاغ وزغن 69
تعمیرکےساتھ تحسین 70
حسن وزیبائی کی بخشش ورحمت 71
قدرتی نعمتیں اورانسان کاناشکری 72
نعمت سےمنعم کاتصور 73
جمال معنوی 74
تدبیروحکمت سےمدبروحکیم کاتصور
ظل اجسام کاقانون 76
حکمت الہٰی 77
تدبیرالہٰی 78
تدبیرامور 79
متفرقات
انسانی فطرت کاجواب 80
انسانی عجز 80
فطری عقیدہ 80
توحیدپرکائنات کی شہادت 81
دعا 81
وجودباری تعالیٰ 82
وہ ذات وصفات میں یکتاہے 82
شرک کی تردید 82
سررشتہ ءاتحاد 83
خداہے 84
سچاایمان 84
ایمان 84
مخلوق اورخالق 85
خداکی صفات 85

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.70 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتابوالکلام آزاداحادیثاختلافاتاسلاماللہایمانیاتتبصرہحدیثحقدینکائناتمولانا ابوالکلام آزادنظر
Comments (0)
Add Comment