امام شافعی کا علمی مقام
مصنف : فیصل احمد ندوی بھٹکلی
صفحات: 339
اللہ تعالیٰ نے حدیث او رحاملین حدیث کو بڑی عزت فضیلت اور شرف سے نوازا ہے او رحدیث رسول ﷺ کی خدمت او رحفاظت کےلیے اپنے انہی بندوں کا انتخاب فرمایا جو اس کے چنیدہ وبرگزیدہ تھے ان عظیم المرتبت شخصیات میں بلند تر نام امام شافعی کا ہے ۔امام شافعی 150ھ کو غزہ میں پیدا ہوئے۔اور204ھ کو مصرمیں فوت ہوئے ۔حضرت امام کی حدیث وفقہ پر خدمات اہل علم سے مخفی نہیں۔ امام شافعی اپنے زمانہ کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے۔ عربی زبان پر بڑی قدرت حاصل تھی۔ اور اعلیٰ درجہ کے انشاپرداز تھے۔ آپ کی دو کتب کتاب الام اور الرسالہ کو شہرت دوام حاصل ہوئی۔آپ کی تالیفات میں سے ایک کتاب مسند الشافعی بھی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’امام شافعی کا علمی مقام ‘‘دار العلوم ندوۃ العلماء کےزیر اہتمام نومبر 2014ء کو منعقد ہونے والے دو رزہ تربیتی پروگرام بعنوان’’ ائمہ اربعہ کی خدمات اور عصر حاضر کی مسائل کے حل میں ان کی آراء اور منہج استنباط کی اہمیت ‘‘ میں فیصل ندوی کی طرف سے’’ امام شافعی کے علمی مقام اور فقہی بصیرت‘‘ پرپیش کیے گئے مقالہ کی کتابی صورت ہے۔اولاً یہ مقالہ تیس چالیس صفحات پر مشتمل تھا ۔بعد ازاں اس مقالہ کی نظر ثانی اور اس میں مزید اضافہ کیاگیا جس سے تین صد سے زائد صفحات پر مشتمل اچھی خاصی کتاب تیار ہوگئی۔فاضل مرتب نےبڑے علمی انداز میں اس کتاب میں امام شافعی کے علمی مقام کو واضح کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 17 |
باب اول :امام شافعی کی زندگی پر ایک نظر | |
شخصیت کی تعمیر کی بنیادیں | 23 |
علمی مقام جانچنے کےپیمانے | 23 |
امام شافعی کی شان میں نبوی پیشین گوئی | 24 |
نام ونسب | 25 |
پیدائش ،بچپن اورابتدائی تعلیم | 26 |
باب دوم :امام شافعی کی شخصیت کی تعمیر کی بنیادیں | |
پہلی فصل :باکمال اساتذہ اوران کی ہمت افزائی | 29 |
دوسری فصل :خدادقوت حافظہ | 34 |
تیسری فصل:فہم وذکاوت اورذہانت طباعی | 35 |
چوتھی فصل: علمی یکسوئی ،محنت وطلب اورجہد مسلسل | 37 |
باب سوم :علمی مقام معلوم کرنے کےپیمانے | |
پہلی فصل : معاصرین کااعتراف | 41 |
دوسری فصل :تصنیفات کی کثرت وعظمت | 47 |
تیسری فصل : شاگردان باکمال | 53 |
چوتھی فصل :بعدکے علماء کی طرف سے ان کےافکار ونظریات اورآراء کی پذیرائی | 58 |
حنفی اورمالکی مسلک کےپھیلنے کےبعض اسباب | 58 |
فقہ شافعی کافروغ اوراس کےمتبعین کی کثرت | 58 |
علماء کی اکثریت کی مسلک شافعی سےوابستگی ۔شاہ ولی اللہ کااعتراف حقیقت | 59 |
مسلک شافعی سےوابستہ مفسرین کاتناسب | 60 |
مسلک شافعی سے وابستہ محدثین کاتناسب | 60 |
مسلک شافعی سے تعلق رکھنے والے مجتدین کی کثرت | 61 |
اپنامسلک تبدیل کرکے شافعی مسلک اختیار کرنےوالوں کاتناسب | 61 |
باب چہارم :علمی رسوخ ،جامعیت اوروسعت | |
تمہید :علمائے سلف کاعلمی رسوخ | 64 |
امام شافعی کےتین علمی امتیازات | 64 |
پہلا امتیاز :بچپن مین علمی مہارت | 64 |
دوسرا امتیاز :تمام مراکز علم کاعلم جمع کرنا | 65 |
تیسراامتیاز :تمام علوم میں کمال | 68 |
پہلی فصل :امام شافعی اورفقہ | 69 |
اما م شافعی کی فقہی تجدید کاپس منظر | 69 |
الرسالہ کی تصنیف اوراس کے انقلابی مضامین | 71 |
امام شافعی کےپیش کردہ بنیادی اصول | 72 |
اصحاب الدیث اوراصحاب الرای کےدرمیان واقع خلیج کوپاٹنے کےلیے امام شافعی کی کامیا ب کوشش | 74 |
محدثین کی نگاہ میں اما م شافعی کی عظمت | 75 |
اہل الرای کارویہ اورامام شافعی کےان اثرات | 76 |
امام محمد کاتاثر | 78 |
بغداد میں امام شافع کاغیر معمولی اثرااورانقلابی کام | 78 |
محدثین اورفقہاء درمیان امام شافعی کی خصوصیت | 78 |
امام شافعی کےوضع کردہ اصول کامستشرقین کی طرف سے اعتراف | 79 |
امام شافعی کی فقہی کمال کی ایک جھلک | 79 |
امام شافعی کےفقہی بصیرت اورخوداعتمادی کاایک حیرت انگیز واقعہ | 82 |
کتاب وسنت کےسب سےبڑے فقیہ | 84 |
امام شافعی مجتہد گر | 89 |
تمام علوم فنون میں اما م شافعی کی مہارت | 90 |
دوسری فصل :علم تجوید قرات | 91 |
امام شافعی کی سند قراءت | 91 |
قرات میں امام شافعی کی مہارت | 92 |
امام شافعی کاحسن صوت اورپرسوز تلاوت | 92 |
امام شافعی کاحسن صوت اورپرسوز تلاوت | 92 |
تیسری فصل:علم تفسیر | 93 |
امام شافعی کی تفسیر میں مہارت پر علمائے عصر کی شہادتیں | 93 |
تفسیر قرآن کےساتھ امام شافعی کااعتنا | 95 |
امام شافعی کی احکام القرآن ‘‘اس موضوع کی اولین کتاب | 96 |
امام شافعی کی تفسیر کی جمع وتدوین کےسلسلے میں ہوئے کام پر ایک نظر | 97 |
چوتھی فصل: علم حدیث | 99 |
پورے ذخیرہ حدیث سےامام شافعی کی واقفیت | 99 |
زیادہ سےزیادہ حدیث کاعلم حاصل کرنےکےلیے امام شافعی کی تاکید | 100 |
حدیث کی طلب میں امام شافعی کی جدوجہد | 101 |
زیادہ سےزیادہ حدیث کاعلم حاصل کرنےکی فکر | 101 |
شاگردوں سےحدیث میں استفادہ کرنا | 102 |
نئی حدیثوں کےلیے امام شافعی کی بےچینی اوران کےحصول کااہتمام | 102 |
حدیث مین امام شافعی کاتقان ۔امام احمد کاتاثر | 103 |
امام شافعی کی سند سلسلۃ الذہب | 103 |
امام مالک کی بہت سی احادیث کی روایت میں امام شافعی کامنفرد ہونا | 104 |
امام احمد کاحدیث میں امام شافعی سے استفادہ کرنا | 104 |
امام شافعی کی حدیث میں گہرائی اورگیرائی | 105 |
حدیث میں امام شافعی کی تصنیفات | 106 |
پانچویں فصل: علو م حدیث | 108 |
علوم حدیث کی مختلف انواع میں امام شافعی کی مہارت | 108 |
فقہ حدیث سے عام محدثین کی بےاعتنائی | 108 |
فقہ حدیث میں امام شافعی کی امامت | 109 |
حدیث کےاپنے علم کےسلسلے میں امام شافعی کاخود اعتمادی | 111 |
علم اصول حدیث اوراس میں اما م شافعی کی اولیت | 111 |
الرسالہ اصول حدیث کی اولین کتاب | 111 |
اصول حدیث سےمتعلق الرسالہ اورالام کےاولین مباحث پر ایک نظر | 112 |
علم اسماءالرجال اورامام شافعی کااس میں کمال | 113 |
اسماء الرجال سےگہری واقفیت کی ایک مثال | 114 |
امام شافعی کاشمارمتکلمین فی الرجال میں ہوتاہے | 115 |
جرح وتعدیل کےسلسلے میں امام شافعی کی جرات اوردوٹوک انداز | 115 |