امام محمد بن حسن شیبانی اور ان کی فقہی خدمات
مصنف : ڈاکٹر محمد الدسوقی
صفحات: 627
امام محمد بن حسن شیبانی صاحبین یعنی امام ابوحنیفہ کے دو جلیل القدر شاگردوں میں سے ایک ہیں جن سے ان کی فقہی روایت آگے بڑھی ہے ، ان کے دوسرے شاگرد امام ابویوسف ہیں ۔امام ابوحنیفہ کی جانب اگر چہ عقائد اور تعلیم و تعلم سے متعلق چند رسائل منسوب ہیں ،مگر حدیث و فقہ پر ان کی اپنی مرتبہ کوئی کتاب محفوظ نہیں، ان کے علمی تبحر اور تفقہ فی الدین کا حاصل ان کے شاگردوں اور بالخصوص صاحبین کی تالیفات میں ملتا ہے ۔ امام ابو یوسف کا تحریری کارنامہ کتاب الخراج اور الرد علی سیر الاوزاعی جیسی کتابوں تک محدود ہے ۔ اس کے برعکس امام محمد بن حسن شیبانی کی تالیفات فقہ و قانون کے سارے پہلووں کی جامع ہیں ، اور نہایت مفصل ہیں ۔ امام محمد بن حسن کے اس کارنامے کے سبب جملہ متاخر حنفی فقہاء ان کے خوشہ چین ہیں ۔ امام شیبانی ، اسلامی فقہی روایت سے قطع نظر بنی نوع انسان کی تاریخ قانون میں منفرد مقام کے حامل ہیں ۔ ان کی کتاب الاصل یا المبسوط کا مقابلہ اگر رومن قانون کی شہرہ آفاق کتاب مجموعہ قوانین جشی نین سے کیا جائے تو امام شیبانی کی ژرف نگاہی اور دقت نظر کا قائل ہونا پڑتا ہے ۔ زیرنظر کتاب امام صاحب کی زندگی کے مختلف پہلووں اور ان کی دینی خدمات پر مشتمل ہے ۔ اللہ مصنف کو اجر سے نوازے ۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 15 | |
مقدمہ | 17 | |
تمہید | ||
عرب قبل از اسلام | 26 | |
قرآن کی مکی اور مدنی سورتیں | 26 | |
اجتہاد رسولﷺ | 27 | |
رسول اللہ ﷺ کے بعض اجتہادی معاملات | 30 | |
اجتہاد صحابہ ؓ دور رسالت میں | 33 | |
وفات رسول ﷺ کے بعد اشاعت اسلام | 35 | |
اختلاف صحابہ ؓ کے اسباب | 42 | |
دور صحابہ میں فقہ کا مزاج | 44 | |
خلافت عثمان میں ممالک اسلامیہ میں صحابہ کا پھیل جانا | 45 | |
عامۃ الناس کا اپنے درمیان رہائش پذیر صحابہ ؓ پر اعتماد | 47 | |
کوفے میں ابن مسعود ؓکا قیام اوران کا کارنامہ | 50 | |
عراق کی ثقافتی میراث | 53 | |
فقہائے کوفہ کی رائے میں توسع کے اسباب | 56 | |
کوفے اور مدینے کے مکاتب فکر میں فرق | 57 | |
ابراہیم نخعی اور ان کا کارنامہ | 58 | |
ابراہیم نخعی اور امام ابو حنیفہ کا تعلق | 60 | |
امام ابو حنیفہ کا اپنے حلقہ درس میں منہج | 61 | |
سیاسی ، معاشرتی اور فکری حالات | 67 | |
سیاسی حالات | 67 | |
معاشرتی حالات | 76 | |
فکری حالات | 82 | |
امام محمد ؒ کی حیات وخدمات | 95 | |
امام محمد ؒ کی نشوونما اور آپ کی زندگی کے مختلف مراحل | 95 | |
امام محمد ؒ ، اساتذہ اور تلامذہ کے درمیان | 127 | |
امام محمد ؒ شخصیت اور علم | 135 | |
امام محمد ؒ کی علمی خدمات اور کارنامے | 187 | |
امام محمد ؒ بحیثیت فقیہ و محدث | 234 | |
امام محمد ؒ بحیثیت فقیہ آپ کے فقہی اصول اور خصائص | 243 | |
امام محمد ؒ بحیثیت محدث | 348 | |
امام محمد ؒ اپنے معاصر فقہاء و محدثین کے درمیان | 373 | |
قانون اور شریعت کی روشنی میں قانون بین الممالک اور امام محمد کا کارنامہ | 401 | |
تمہید | 401 | |
وضعی قانون میں قانون بین الممالک کا مقام اس کی تاریخ اور اہم اصول | 403 | |
قانون میں بین الممالک کے اسلامی اصول | 420 | |
قانون بین الممالک کے اصول کے حوالے سے شرعی اور وضعی قانون بین الممالک کے ماہرین کے درمیان امام محمد کا مقام | 443 | |
فقہ اسلامی میں امام محمد کا کارنامہ | 453 | |
تمہید | 454 | |
خاتمہ | 493 | |
اہم نتائج اور چند تجاویز | 493 | |
حواشی ، مصادر و مراجع | 599 | |
اشاریے | 611 | |
رجال | 611 | |
کتب و جرائد | 622 | |
فہرست مکمل نہیں |