علم الصیغہ اردو مع ضروری فوائد و تشریحات

علم الصیغہ اردو مع ضروری فوائد و تشریحات

 

مصنف : مفتی رفیع عثمانی

 

صفحات: 136

 

کسی بھی زبان کو سمجھنے کے لیے اس کے بنیادی اصول و قواعد کا جاننا بہت ضروری اور لازمی ہوتا ہے۔ انسان اس وقت تک کسی زبان میں مکمل عبور حاصل نہیں کر سکتا جب تک اس زبان کے اصول و قواعد میں پختگی حاصل نہ کر لے۔ یہ عالم فانی بے شمار زبانوں کی آماجگاہ ہے اور سب سے قدیم ترین زبان’ عربی زبان’ ہے۔ فہم القرآن و حدیث کے لیے عربیت کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ اہل اسلام کی تمام تر تعلیمات کا ذخیرہ عربی زبان میں مدوّن و مرتب ہے اور ان علوم سے استفادہ عربی گرائمر(نحو و صرف) کے بغیر نا ممکن ہے۔ جب مسلمانانِ ہند کی علمی زبان فارسی تھی طالب علم کو فارسی سیکھانے کے بعد ہی درس نظامی میں داخلہ دیا جاتا تھا اور نحو و صرف کی ابتدائی کتب بھی فارسی میں مدوّن تھیں۔ لیکن اب المیہ یہ ہے کہ مدارس میں فارسی زبان سیکھانے کا وہ اہتمام نہیں رہا اور اس کی جگہ اردو زبان رائج ہوتی گئی۔ زیر نظر کتاب” علم الصیغہ” مولانا مفتی عنایت احمدؒ کی بے نظیر تصنیف ہے اور مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے اس کو نہایت محنت و لگن سے سلیس اردو قالب میں منتقل کرکے درس نظامی کے طلباء پر احسان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ اس قسم کے علمی جواہرات سے طلباء کے دامن کو مالامال کریں۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ ،از جناب مولانا محمد یوسف صاحب بنوری قدس سرہ العزیز 5
پیش لفظ ،ازمفتی اعظم پاکستان حضرت مولانامفتی محمد شفیع صاحب قدس سرہ العزیز 6
عرض مترجم 9
ترجمہ کے التزامات 11
حواشی کےالتزامات 11
مقدمہ )از جناب مولانا محمد رفیع صاحب عثمانی 13
علم الاشتقاق (تعریف ،مو ضوع،غرض وغایت ) 13
علم الصرف (تعریف ،موضوع ،غرض وغایت ) 16
فن صرف کامدون اول ایک نئی تحقیق 17
مصنف علم الصیغہ کے حالات زندگی 19
حسن الصبغۃ ترجمہ اوردوعلم الصیغہ 22
مقدمہ (تقسیم کلمہ اوراس کی اقسام کابیان) 22
باب اول ،صیغوں کابیان 26
فصل اول ، افعال کی گردنیں 26
فصل دوم ، اسمائے مشتقہ کابیان 31
نظم (مصادر ثلاثی مجرد کے اوزان) 35
باب دوم ، ابواب کابیان 38
فصل اول ،ابواب ثلاثی مجرد 38
فصل دوم ، ابواب ثلاثی مزید فیہ مطلق 39
فائے افتعال کے قواعد 41
عین افتعال کاقاعدہ 41
فصل سوم :رباعی مجرد ومزید فیہ 46
فصل چہارم :ثلاثی مزید فیہ ملحق 47
فائدہ (باب تمفعل کی تحقیق ) 49
قاعدہ (مصادر غیر ثلاثی مجرد کی حرکات کاقانون ) 51
غیر ثلاثی مجر د میں عین مضارع کی حرکات کاقاعد 52
باب سوم : مہموز ،مقل او رمضاعت کابیان 52
قسم اول ،تخفیف ہمزہ کے قواعد 52
قسم دوم ،مہموز کی گردنیں 55
فصل دوم،معتل کابیان 57
قسم اول ، معتل کے قواعد 257
قسم دوم ،مثال کی گردنیں 66
قسم سوم،اجوف کی گردنیں 67
قسم چہارم ،ناقص ولفیف کی گردنیں 77
قسم پنجم ، مرکبات مہموز ومتعل 94
فصل سوم، مضاعف کے قواعد او رگردانیں 98
قسم ثانی ،مرکبات مضاعف مہموز ومعتل 102
فائدہ (یرملون کاقاعدہ) 103
قائدہ (حرف شمیہ وقمریہ کابیان) 103
باب چہارم ، د افادات نافعہ 104
دفع شذود ابی یاابی 107
دفع شذوذگل وخذومر 107
قلب مکانی کابیان 107
دفع شذوذلم یک 110
دفع شذوذاتخذ 110
تحقیق اصالت وعرعیت مصدر 111
خاتمہ )قرآن شریف کے مشکل صیغوں کابیان 119
قاعدہ ،کتف وغیرہ کاقانون 122
حکایت (صیغہ آسمان کابیان) 125
قاعدہ (کم )ھم،ثم کاقانون) 132
حجرۃ وکسرۃ وتمرۃوغیرہ کے قواعد 134
تاریخی نام نکالنے کاطریقہ 135

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواسلاماصولاللہانسانپاکستانتحقیقترجمہتعلیماتحدیثخدماتزبانعربیعلمعلمیفارسیمحمد یوسفمدارسمفتی محمدمولانا مفتی محمد رفیع عثمانینظر
Comments (0)
Add Comment