علم حدیث اور پاکستان میں اس کی خدمت

علم حدیث اور پاکستان میں اس کی خدمت

 

مصنف : ڈاکٹر محمد سعد صدیقی

 

صفحات: 431

 

یہ بات محتاج بیان نہیں ہے کہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہﷺ دین اسلام کی اساس وبنیاد ہے۔ اور سنت رسولﷺ ہی قرآن حکیم کی تفسیر ہے۔ اس بناء پر امت کے لیے حدیث  رسولﷺ ہی معیار ہدایت اور ذخیرہ سعادت اور باعث نجات وفلاح ہے۔ قرون اولیٰ سے آج تک حدیث کے موضوع پر مختلف حیثیتوں سے اہل علم کتابیں اور مقالے مرتب کر رہے ہیں اور ان میں بعض تصانیف اپنے معیار تحقیق کے لحاظ سے ایسی عظمت وبرتری اور قبولیت کی حامل ہوئیں کہ تاریخ ان پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی انہی کتب میں سے ایک ہے۔ اس کا اسلوب نہایت ہی اعلیٰ اور معیار تحقیق کا بہترین پیکر ہے۔ اور مستند حوالوں کے ساتھ کتاب کو مرتب کیا گیا ہے اور حدیث کی حجیت وتدوین اور برصغیر میں علماء اسلام نے جو خدمات انجام دیں تاریخی نوعیت سے اس کو بھی دلائل وحقائق کے ساتھ مرتب کیا ہے اور اس میں چھ ابواب قائم کیے گئے ہیں‘ پہلے میں  علم حدیث سے متعلق اس کے مرادی معنی اور اصطلاحی معنی بیان کیے گئے ہیں‘ دوسرا باب  عظمت حدیث اور حجیت حدیث کے حوالے سے‘ تیسرا باب علوم احادیث کی تفصیلات واقسام کی تعریفات پر‘ چوتھا باب علم حدیث کا ارتقاء اور تدوین حدیث پر‘ پانچواں باب برصغیر میں علوم اسلامیہ اور خصوصاً علم حدیث کی خدمات پر اور آخری باب میں  ان شخصیات کا تذکرہ ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد حدیث کے میدان میں خدمات انجام دیں ۔ یہ کتاب’’ علم حدیث اور پا کستان میں  اس  کی خدمت ‘‘ ڈاکٹر محمد سعد صدیقی صاحب ﷾ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 34
تقریظ مولانا محمد کا ندھلوی 36
تقریظ مولانا سید محمد متین ہاشمی 37
تقریظ مولانا محمد حسین نعیمی 40
حرف آغاز 42
باب اول ۔۔۔۔۔حدیث کا مفہوم
حدیث کا لغوی مفہوم 53
حدیث کا اصطلاحی مفہوم 56
حدیث کے مترادفات 60
وحی کی تعریف 61
وحی کی اقسام 63
باب دوم ۔۔۔۔۔ حجیت حدیث
حجیت حدیث پر طلب دلیل 65
حجیت حدیث پردلائل قرآنی 67
اللہ پر ایمان 67
عصمت رسول اکرم  ﷤ﷺ 70
مقام انبیا ء ؑ 71
اطاعت رسول ﷤ﷺ 72
نبی کریم ﷤﷤ﷺ کی زندگی ایک اسوہ کاملہ 76
جامعیت  اسوہ رسول ﷺ ایک دلیل عقلی 78
حفاظت  وحی کے لیے نبی کریم ﷤ﷺکا اہتمام 80
نبی کریم﷤﷜ﷺکی شان میں گستاخی پر حبط اعمال 82
وہ جرائم جن پر  حبط اعمال کی سزا متعین ہے 84
مقصود نزول قرآن 86
اوامر ونواہی ﷤ﷺ 88
آیت کے شان نزول کا حکم 89
ائمہ مفسرین کی آراء 90
احادیث سے دلائل 93
مطیع وعاصی کا امتیاز 93
اطاعت رسول ﷺ دراصل اطاعت الہی ہے 93
ملائکہ کی گواہی 94
ابنیاءؑ سابقین پر آپ کی فضلیت 95
صدیق اکبر ؓ کا عمل 97
صحابہ کے اجتماعی اتباع کی مثالیں 99
عقلی دلائل 100
اللہ اور رسول ﷺ کے درمیا ن تفریق 100
نبی کریم ﷺ ’صدوق امین 101
قاصد کی تشریح 102
قرآن کا کلام الہی ہونا 102
احایث متواترہ کی حجیت 103
صحابہ کرام ؓ کا نبی  کریم ﷺ سے تعلق 104
صحابہ کرام ؓکی زندگیاں ’اتباع نلوی کا عملی نمونہ 106
حدیث کی حجیت قرآن پر عمل کے لیے ضروری ہے 106
فرائض نبوت 107
تاریخی حقائق کی حثییت 108
معیارات روایت 108
معیا ر برھانی 108
معیار وجدانی 109
باب سوم ۔۔۔ اقسام حدیث
حدیث کی بنیا دی اقسام
تقسیم اول 111
حدیث مقبول 112
حدیث مقبول کی اقسام 113
متواتر 113
متواتر کی اقسام 113
حدیث متواتر کے راویوں کی کم از کم تعداد 115
حدیث متواترکا حکم 117
خبر مشہور 117
مشہورو مستفیض میں فرق 118
خبر عزیز 119
خبرغریب 119
اوصاف راوی کے اعتبار سے اقسام 120
راوی کی شرائط 121
راوی کے اوصاف 122
حدیث صحیح 122
صحیح لذاتہ 123
صحیح لغیرہ 125
حسن لذاتہ 126
حسن لغیرہ 128
ضعیف 129
موضوع 129
اقسام سند 131
سند عالی 131
مسند 132
متصل 132
مرفوع 132
موقوف 132
مرسل 133
مقطوع 133
منقطع 133
معضل 133
مدلس 133
معنعن 133
راوی پر طعن وجرح کے اعتبا ر سے اقسام 135
معلل 135
مدرج 135
مقلوب 135
باب چہارم ۔۔۔۔تاریخ وتدوین حدیث
نیی کریمﷺ کے زمانہ میں تدین حدیث 137
اصحاب صفحہ 138
بنی کریم ﷺ غظمت ’ صحابہ ؓ کے قلوب میں 138
املاءٰت نبوی ﷺ 142
کتاب الصدقہ 142
صحیفہ عمروبن جزم 142
مراسیل نبوی ﷺ 143
تحریری ہدایات برائے قضاۃ وعمال 144
صحابہ کرام ؓ کے تالیف کردہ مجموعہ حدیث 145
حضرت ابو بکر صدیق ؓ 145
حضرت عمر فاروق ؓ 146
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ 146
صحیفہ علی ؓ بن ابی طالب 146
صحیفہ الصادقہ 147
حضرت ابو ھریرہؓ 147
سیدنا انس ؓ ٰ 149
سیدنا عبید این ابی رافع ؓ 149
سیدنا جابر بن عبداللہ 150
سیدناعبداللہ ابی اوفی ؓ 150
دیگر مجموعات 151
نبی کریم ﷺکی جانب سے کتابت کا حکم 153
تابعین کے مرتب کردہ مجموعات 156
عمر بن عبدالعزیز کا حکم 157
ابن شہاب زہری 
زہری کامقام 157
تیسری صدی میں علم حدیث 159
باب پنجم ۔۔۔۔علم حدیث برصغیر میں
برصعیر کی خوش بختی 164
ابن خلدون کی رائے 165
برصغیر میں علم کی حدیث کی ابتداء 166
دور اول 167
دوسری صدی ہجری ’ آٹھویں صدی عیسوی 168
مفضل بن ابی مہلب 169
تیسری صدی ہجری’  نوی صدی عیسوی 177
رجا بن السندی 177
دور اول کی خدما ت پر تبصرہ 188
دور ثانی 190
چوتھی صدی ہجری  ’ دسویں صدی عیسوی ’ محدثین ویبل 190
ابو جعفر محمد بن ابراہیم الدیبلی 191
محدیث منصورہ 194
ابو الفضل محمد بن عبد العزیز الہاشمی المنصوری 194
ائمہ اسماء الرجال کی  رائے 209
شاہ ولی اللہ دہلوی 298
حصہ پاکستان 325
باب ۔۔۔۔ ششم پاکستان میں علم حدیث کی  خدمت 322
مولانا فیض  عالم 335
سید داود غزنوی
سید عبد الاعلیٰ مودووی 385
دیگر  خدمات 409
اختتام 409
اشاریہ 410
رجال 411
 خواتین 438
اصلاحات 429
ماٰخذ و مصادر 441

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment