علاج نبوی ﷺ اور جدید سائنس پیٹ کی بیماریاں
مصنف : ڈاکٹر خالد غزنوی
صفحات: 388
بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔نبی کریمﷺنے متعدد اشیاء کو بطور علاج استعما ل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپﷺ نے اپنی حیات میں جہاں روحانی اور باطنی بیماریوں کے حل تجویز فرمائے وہیں جسمانی اور ظاہری امراض کے لیے بھی اس قدر آسان اور نفع بخش ہدایات دیں کہ دنیا چاہے جتنی بھی ترقی کر لے لیکن ان سے سرمو انحراف نہیں کر سکتی۔زیر تبصرہ کتاب”علاج نبوی ﷺ اور جدید سائنس”محترم ڈاکٹر خالد غزنوی کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے طب نبوی کے چند شہہ پارے جمع فرما دیئے ہیں،اور ابتداء پیٹ کی بیماریوں سے کی ہے،اس سلسلے میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اس ارشاد گرامی سے راہنمائی لی ہے کہ اکثر وبیشتر بیماریوں پیٹ سے پیدا ہوتی ہیں۔اگر معدہ صحیح ہو گا تو کوئی باقی جسم بھی تندرست ہوگا اور اگر معدہ خراب ہوگیا تو باقی جسم بھی بیمار پڑ جائے گا۔۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
بسم اللہ | 7 | |
پیش لفظ | 9 | |
مقدمہ | 11 | |
دیباچہ | 13 | |
انسانوں کا نظام انہضام | 17 | |
بھوک نہ لگنا | 30 | |
ڈکار مارنا | 41 | |
تبخیر معدہ | 44 | |
بد ہضمی | 48 | |
سوزش معدہ | 54 | |
معدے کا السر | 60 | |
معدہ کا کینسر | 77 | |
معدہ اور انتڑیوں کی سوزش | 81 | |
شدید اور امیبائی پیچش | 106 | |
اسہال | 117 | |
بچوں کا اسہال | 129 | |
ہیضہ | 140 | |
تپ محرقہ | 150 | |
آنتوں کے زخم | 165 | |
آنتوں کے سوزشی زخم | 172 | |
آنتوں کی دق | 178 | |
غذا کا عدم انجذاب | 200 | |
چکنائی کے اسہال | 205 | |
بڑی آنت کے کینسر | 205 | |
جگر کی بیماریاں اور یرقان | 215 | |
پتہ کی بیماریاں | 241 | |
پیٹ کے کیڑے | 266 | |
استسقاء ( پیٹ میں پانی بھر جانا) | 298 | |
قبض | 307 | |
بواسیر | 336 | |
ذیابیطس | 348 |