اکیسویں صدی کے سماجی مسائل اور اسلام

اکیسویں صدی کے سماجی مسائل اور اسلام

 

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

 

صفحات: 259

 

اکیسویں صدی جہاں سائنسی ایجادات و اکتشافات، ٹیکنالوجی ، آزادی، مساوات، عدل و انصاف، بنیادی انسانی حقوق، حقوقِ نسواں جیسے تصورات کی صدی قرار پائی وہیں یہ صدی اپنے جلو میں بے شمار سماجی اور اختلافی مسائل بھی ساتھ لے کر آئی ہے۔ ان مسائل نے انسانی زندگی کو پیچیدہ بنانے، فتنہ وفساد، پریشان خیالی اور بے راہ روی سے دوچار کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج دنیا فتنہ و فساد کی آماج گاہ، اخلاق و شرافت سے عاری اور مادرپدر آزادی کے ساتھ انسان کو حیوان اور معاشرے کو حیوانی معاشرے کی صورت میں پیش کر رہی ہے۔اس صدی کی رنگارنگی اور بوقلمونی سے جنم لیتے مسائل تو بے شمار ہیں لیکن ان میں سے چند اہم مسائل پر معروف عالم دین،محقق اور مصنف ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی نے قلم اُٹھایا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ” اکیسویں صدی کے سماجی مسائل اور اسلام “میں کل گیارہ مضامین ہیں ، جن میں نکاح کے بغیر جنسی تعلق، جنسی بے راہ روی اور زناکاری، رحم مادر کا اُجرت پر حصول، ہم جنسیت کا فتنہ، مصنوعی طریقہ ہاے تولید، اسپرم بنک: تصور اور مسائل، رحمِ مادر میں بچیوں کا قتل، گھریلو تشدد، بوڑھوں کے عافیت کدے، پلاسٹک سرجری اور عام تباہی کے اسلحے کا استعمال شامل ہیں۔ ان مسائل پر تحقیقی انداز میں بحث کے ساتھ ساتھ اسلام کا نقطۂ نظر پیش کیا گیا ہےاور وقت کی ایک اہم ضرورت پوری کی گئی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
مقدمہ 11
نکاح کےبغیر جنسی تعلق 21
عالمی صورت حال 21
ہندوستان کاحال 23
اسباب اورقائلین جواز کےدلائل 25
نظام خاندان ۔فطرت کاتقاضا 26
تمدن کی ترقی خاندانی نظام پر منحصر ہے 27
خاندان انسان کوحیوان سےممتاز کرتاہے 38
عورت کاسراسر خسارہ 28
بےقید معاشرت کےتلخ  نتائج 30
موہوم فائدے 30
اسلام  کانقطہ نظر 31
خاندان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے 31
نکاح جنسی تعلق کاواحد جائز ذریعہ 32
زناکی حرمت 34
بغیر نکاح کےباہم رضامندی سےبھی جنسی تعلق کی اجازت نہیں 35
خاندان کےاستحکام  کی دیگر تدابیر 36
جنسی بےراہ روی اورزناکاری 37
موجودہ صورت حال 37
سخت ترسزا کامطالبہ 38
جرائم کی روک تھام محض قانون سےممکن نہیں 39
پورے اسلامی نظام کانفاذ ضروری ہے 39
جنس کےتعلق سےمختلف رویے 40
صرف نکاح کےذریعے جنسی خواہش پوری کی جائے 41
نکاح کی ترغیب اوراسے آسان بنانا 43
تعدد ازدواج کی اجازت 45
دوسرا نکاح معیوب نہیں 46
اسلامی عقائد ۔تربیت کااہم ذریعہ 47
اللہ تعالیٰ ہرجگہ موجود ہیں 48
آخرت میں دنیا کےہرعمل کاحساب ہوگا 49
جذبہ حیاکافروغ 50
معاشرہ کی پاکیزگی کےلیے احتیاطی تدابیر 51
نگاہیں  نیچی رکھنے کاحکم 51
نامحرم کےساتھ تنہائی میں  رہنے کی ممانعت 52
آزاد نہ اختلاط پسندید ہ نہیں 53
بغیر محرم عورت کےسفرپر پابندی 53
عورت کےبن سنور کراورخوشبو لگاکر نکلنے کی ممانعت 54
لباس ساتر ہو 55
پردہ کاخصوصی حکم 56
بدکاری کےمحرکات پر پابندی 56
شراب حرام ہے 56
فحاشی کی اشاعت کی اجازت نہیں 57
زنا کی سزا 58
سزاکےنفاذ کےلیے قطعی ثبوت ضروری ہے 59
تطہیر معاشرہ کاآزمودہ نسخہ 60
رحم مادرکااجرت پر حصول 61
تاریخ اورموجودہ بصورت حال 62
ہندوستان میں اجرت پر رحم مادر کاحصول 63
دوسری عور ت کارحم اجرت پرلینے کےاسباب 4
قائم مقام مادریت کی صورتیں 64
اخلاقی اورتہذیبی جواز؟ 6
اسلام کی بنیادی تعلیمات 66
نکاح ۔توالد وتناسل کاواحد جائز ذریعہ 66
مرد کےنطفے سےکسی عورت کو بارآورنہیں کیاجاسکتا 67
شرم گاہ کی حفاظت 68
نسب  کی حفاظت ضروری ہے 69
رحم کی کرایہ ۔اسلام کانقطہ نظر 70
قائم مقام مادریت کی ایک جائزصورت 72
ایک شاذرائے 73
ہم جنسیت کافتنہ 75
ہم جنسیت ۔فکر اورفلسفہ 75
مغرب کی مہم جوئی 77
ہندوستان کاحال 78
کیاہم جنسیت پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے 79
باہم رضامندی کاغلط تصور 80
کیایہ ذہنیت موروثی ہے؟ 81
نفسیاتی مرض 81
نظام فطرت سےبغاوت 82
خاندان اورتمدن کی پامالی 83
صحت عامہ کوخطرہ 84
سرمایہ دارانہ استعمار کی سازش 86
تمام مذاہب  ہم جنسیت  کےخلاف ہیں 87
اسلام   کانظریہ جنس 88
قوم لوط سے عبرت پذیری 90
رسول اللہﷺ کی تنبیہات 92
فقہاء کانقطہ نظر 95
متمتدن سماج کی ذمہ داری 95
مصنوعی طریقہ ہائےتولید 97
تولید ی  حیاتیات 98
فطری طریقہ تولید 98
فطری طریقہ  تولید میں نقائص 99
مصنوعی طریقہ ہائے تولید سے استفادہ 100
مصنوعی بارآوری 101
ٹیسٹ ٹیوب میں بارآواری 102
شوہر کےنطفے سےبارآوری 103
غیرمرد کےنطفے سےبارآوری 105
اسپرم بینک میں شوہر کانطفہ 107
انتقال بیضہ 107
قائم مقام مادریت 107
حاصل بحث 110
اسپرم بینک :تصور اورمسائل 111
فطری  طریقہ  تولید اوراس  میں نقائص 111
مصنوعی تلقیح کےمیدان میں میڈیکل سائنس کی ترقیات 112
مصنوعی تلقیح اوراسپرم بینک 114
اسپرم بینک کاآغاز  وارتقاء 116
موجودہ دورمیں اسپرم بینکوں کادائرہ اورطریقہ کار 117
اسپرم بینک مغربی کلچر کی دین 121
نظام خاندان پر کاری ضرب 122
نسب کی پامالی 122
انسانی تجارت کاپیش خیمہ 123
اسلام کانقطہ نظر 124
کسی اجنبی مرد کےنطفے سےبارآوری زنا کےمترادف ہے 124
عمدہ نطفے کاانتخاب جاہلی طریقہ 126
شوہر کےانتقال کےبعداس کےمحفوظ نطفے سےبارآوری جائز نہیں 127
شوہر کی زندگی میں اس کےمحفوظ نطفے سےبارآوری کاحکم 128
اسپرم بینک کاقیام اوراسپرم کی خریدوفروخت 129
رحم مادرمیں بچوں کاقتل 131
نسل انسانی کےوجود تسلسل کافطری نظام 132
نظام فطرت میں انسانی دخل اندازی سے عدم توازن پیداہواہے 134
سماج میں لڑکیوں کی کم ترحیثیت 135
نزول قرآن کےزمانے کی صورت حال 136
لڑکیوں کوزندہ درگور کرناایک جاہلی رسم 138
جدید جاہلیت 139
موجودہ قوانین کی بےبسی 140
اسلام کی انسدادی تدابیر 141
ذہنی تربیت 141
اندیشہ فقرکاازالہ 142
لڑکیوں کو زندہدرگور کرنے کی حرمت 143
آخرت میں سخت سزاکی وعید 143
رسول اللہ ﷺ کواولاد کوقتل نہ کرنے کاعہد لیاکرتےتھے 144
لڑکیوں کی پرورش اورکفالت پرجنت کی بشارت 146
لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کی فضیلت 148
گھریلو تشدد 151
مظلومیت نسواں عہد قدیم میں 151
تحریک آزادی نسواں کےثمرات 152
عورت پھر بھی مظلوم رہی 153
گھریلو :عالمی صورت حال 154
صورت حال کےجائز ےاورتدارک کےلیے عالمی کوششیں 156
دس ممالک میں اقوام متحد ہ کاسروے 158
دیگر ممالک کاجائزہ 159
گھریلو تشدد کی روک تھام کےلیے عصر ی قوانین 162
مرض بڑھتاگیا جوں جوں دواکی 164
غلط تشخیص غلط علاج 165
گھریلو تشدد روکنے کےلیے اسلام کی تدابیر 166
مرد اورعورت رفیق ہیں نہ کہ فریق 166
حقوق میں مساوات اورفطری تقسیم کار 166

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاسلاماسلامیاللہانسانتجارتتعلیمحقوقدعاسائنسقانونقرآنقوانینمحرممحمد رضی الاسلام ندویمسائلمساواتمضامینمعاشرہنظرنکاح
Comments (0)
Add Comment