اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت

اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت

 

مصنف : اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا

 

صفحات: 582

 

شریعت اسلامی انسانیت کے لئے اللہ تعالی کا ہدایت نامہ ہے ،جس میں زندگی کے تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی یا اجمالی راہنمائی موجود ہے۔شریعت کے بعض احکام ایسے ہیں ،جو یقینی ذرائع سے ثابت ہیں،اور الفاظ وتعبیرات کے اعتبار سے اس قدر واضح ہیں کہ ان میں کسی دوسرے معنی ومفہوم کا کوئی احتمال نہیں ہے۔ان کو قطعی الثبوت اور قطعی الدلالہ کہا جاتا ہے،اور شریعت کے بیشتر احکام اسی نوعیت کے ہیں۔جبکہ بعض احکام ہمیں ایسی دلیلوں سے ملتے ہیں،جن کے سندا صحیح ہونے کا یقین نہیں کیا جا سکتا ہے،یا ان میں متعدد معانی کا احتمال ہوتا ہے۔اسی طرح بعض مسائل قیاس پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں قیاس کی بعض جہتیں پائی جاتی ہیں۔تو ایسے مسائل میں اہل علم اپنے اپنے اجتہاد کے مطابق فتوی دیتے ہیں،جو ایک دوسرے سے مختلف بھی ہو سکتا ہے۔اب سوال پیدا یہ ہوتا ہے کہ اہل علم اور ائمہ کرام کے ان اختلافات اور اجتہادی آراء کا شرعی حکم کیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب ” اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت “ایفا پبلیکیشنز دہلی انڈیا کی مطبوعہ ہے،جس میں اسی اہم ترین موضوع پر منعقد سیمینار میں پیش کئے گئے مقالات کو جمع کر دیا گیا ہے ،اور تمام مقالہ نگار اہل نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ان قیمتی مقالات کو جمع کرنے کی سعادت مولانا صفدر زبیر ندوی صاحب نے حاصل کی ہے۔ادارہ کتاب وسنت ڈاٹ کام کا مقالہ نگار حضرات سے کلی اتفاق ضروری نہیں ہے،لیکن چونکہ یہ ایک خالص علمی اور تحقیقی مجموعہ ہے ،چنانچہ افادہ کی غرض سے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔اللہ تعالی تمام مقالہ نگار اور مرتب وتمام معاونین کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ ایزدی میں قبول فرمائے۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
پیس لفظ 11
اکیڈمی کا فیصلہ 17
سوالنامہ 20
تلخیص مقالات 26
عرض مسئلہ
نصوص وحی اور فقہاء کے اجتہادات سے ان کا ربط 147
اختلاف فقہاء اور ان کے حدود شرعیہ 196
فقہی اختلافات، نوعیدت، اسباب اور اکابر کا طرز عمل 218
اختلافات ائمہ کی شرعی حیثیت 260
فقہا کے اختلافات کی شرعی حیثیت 287
اختلافات ایمہ کے شرعی حدود 311
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت ۔۔۔۔۔ ابو سفیان مفتاحی 327
اختلافات فقہاء کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ انور علی 343
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔۔۔۔۔ مفتی حبیب اللہ 352
فقہاء کے اختلاف کی حیثیت۔۔۔۔ عبد القیوم پالنپوری 364
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔۔۔۔ سید اسرا الحق 374
فقہاء کے اختلاف کی حیثیت ۔ ۔ ۔ نذیر احمد کشمیری 385
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت ۔ ۔ ۔ ۔ عبد الرحیم قاسمی 394
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت ۔۔۔ ۔ ۔ ۔ارشاد احمد اعظمی 406
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ ریاض احمد سلفی 420
فقہی اختلافات شریعت کی نظر میں۔۔ ۔ ۔ ابوبکر قاسمی 429
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ابو القاسم عبد العظیم 445
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ محمد مصطفی قاسمی آواپوری 453
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔۔۔ ۔ ۔ محمدامجد قاسمی ندوی 483
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ برہان الدین سنبھلی 503
فقہاء کے اختلاف کی شرعی حیثیت۔۔۔ زبیر احمد قاسمی 505
ائمہ مجتہدین کا اختلاف اور اس کی شرعی حیثیت۔ ۔ ۔ مفتی جمیل احمد ندوی 515
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ شفیق الرحمٰن ندوی 518
ائمہ مجتہدین کے اختلافات کی شرعی حیثیت۔ ۔ ۔ڈاکٹر عبد العظیم اصلاحی 526
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ خورشید احمد اعظمی 530
فقہی اختلافات ۔ شریعت کی نظر میں۔۔ ۔ ۔ ۔ عبد اللطیف پالنپوری 537
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ ۔ابو العاص وحیدی 542
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ سلطان احمد اصلاحی 546
فقہاء کے اختلاف کی حیثیت۔ ۔ ۔ عطاء الرحمٰن مدنی 549
اختلافات ائمہ ۔ ۔ ۔ جمیل احمد سلفی 552
اختلافات ائمہ کی   شرع حیثیت۔ ۔ ۔ محمد یعقوب قاسمی 555

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment