اعلاء السنن فی المیزان

اعلاء السنن فی المیزان

 

مصنف : ارشاد الحق اثری

 

صفحات: 435

 

کچھ عرصہ قبل  حنفی علما کو محسوس ہوا کہ محدثین نے اپنی کتب میں جو احادیث جمع کی ہیں ان میں ہمارے مذہب کے دلائل بہت شاذ ہیں اور ان  کی کتابوں میں ان کے فقہی رجحانات کا بہت اثر ہے۔ لہذا حنفی علما نے ایسی کتابیں لکھنے کا بیڑہ اٹھایا جن میں حنفی مذہب کے دلائل پر مشتمل احادیث جمع ہوں اس پر سب سے پہلے علامہ نیموی نے ’آثار السنن‘ کے نام سے کتاب لکھی اس کے بعد مولانا اشرف علی تھانوی نے مولانا احمد حسن سنبھلی کے ساتھ مل کر حنفی مذہب کی مؤید احادیث اور شرح و بسط سے ان پر روایتاً و درایتاً بحث کرنے کی کوشش کی۔ یہ کام کتاب الحج پر پہنچا اور اس کی ایک جلد شائع ہوئی تو  مولانا تھانوی نے اس کا جائزہ لینے کے بعد احمد حسن سنبھلی کو آڑے ہاتھوں لیا کہ انہوں نے اپنی طرف سے بہت کچھ بدل ڈالا تھا حتیٰ کہ مولانا تھانوی کی بہت سی تصحیحات کو بھی بدل دیا اور بقول ان کے کتاب کا اصل منہج ہی باقی نہ رہا۔ اس کے بعد مولانا عثمانی نے ا س کام کا بیڑا اٹھایا اور اس کو از سر نو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس کا نام ’اعلاء السنن‘ رکھا گیا جو کراچی سے سولہ جلدوں میں شائع ہوا۔ زیر مطالعہ کتاب میں اسی کتاب ’اعلاء السنن‘ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مولانا ارشاد الحق اثری معروف عالم دین اور تبحر علمی میں بے نظیر ہیں۔ آپ نے اس کتاب میں ’اعلاء السنن‘ کی فقہی مباحث سے تعرض نہیں کیا بلکہ ان قواعد اور اصولوں کو ذکر کرنے پر اکتفا کیا ہے جن کو مولانا عثمانی نے حدیث کی تصحیح و تضعیف میں اختیار کیا ہے۔ احناف کو آئینہ دکھانے والی یہ ایک نہایت سنجیدہ اور علمی کاوش ہے جس میں اہل علم کے لیے بہت سا سامان موجود ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف چند 20
مقدمہ 25
مسند امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کی روایات مقبول ہیں؟ 35
مسند ابی عوانہ کی احادیث 39
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کی تحسین 43
حدیث سے مجتہد کا استدلال 48
امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت 52
ایک عجیب غفلت 62
دلچسپ تضاد 67
امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت 71
فتح الباری میں حافظ ابن حجر کا سکوت 74
التلخیص میں حافظ کا سکوت 81
الدرایہ اور سکوت ابن حجر 87
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے سب شیوخ ثقہ ہیں؟ 96
امام صاحب کے چند اساتذہ 98
قاضی ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ کے اساتذہ 125
امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کے شیوخ 137
امام سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے شیوخ 141
امام طحاوی کا استدلال 142
علامہ المنذری ’’عن‘‘ سے روایت کریں تو وہ حسن ہوگی؟ 149
امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ کا استدلال 170
علامہ ہیثمی رحمۃ اللہ علیہ کا سکوت 184
علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی تحسین 192
احادیث المختارۃ 195
کنزالعمال میں سکوت 208
مختلف فیہ حدیث اور راوی 234
مدلس بھی مختلف فیہ ہے 283
مختلف فیہ کا اصول اور امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کی مراسیل 288
امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ کی توثیق کا حکم 295
امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ 297
ثقہ کی زیادت 306
مستور راوی کی حدیث مقبول 310
تدلیس وارسال عیب نہیں 315
الولید بن مسلم رحمۃ اللہ علیہ 318
ضعیف،متروک اور کذاب راویوں کا دفاع 319
حمید بن ابی جون اور موضوع روایات 339
نوح بن ابی مریم 346
چند اصولی مباحث 370
بعض دیگر مباحث 376
بعض کتابوں کا غلط انتساب 394
ضعیف سے استدلال کا مفہوم 399
بے اصل روایت کا سہارا 402
’’اسناد صحیح‘‘ کی حقیقت 407
راوی کی تعیین میں سہو 408
وجوب کا اطلاق 412
موضوع حدیث کا دفاع 415
مسلک میں تائید اور بے سند روایت 419

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ابو حنیفہاحادیثاحنافاشرف علی تھانویاصولاللہامام ابو حنیفہامام زہریحدیثدلائلدینعلمعلمیمذہبمولانا اشرف علی تھانوی
Comments (0)
Add Comment