حواشی ابوالکلام آزاد

حواشی ابوالکلام آزاد

 

مصنف : سید مسیح الحسن

 

صفحات: 586

 

دہلی ہندوستان کا دل ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ شہر اپنی تہذیبی روح‘ ثقافتی رنگارنگی اور تاریخی کردار کے اعتبار سے ایک چھوٹا سا ہندوستان ہے۔ دہلی کلچر کے فروغ میں اردو نے ایک تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے‘ اور آج بھی یہ زبان اس کی ادبی وتہذیبی شناخت کا اہم وسیلہ ہے۔ اردو کی کلچرل اہمیت اور دہلی کی ثقافتی زندگی سے اس کے گہرے رشتے پیشِ نظر آنجہانی محترمہ اندرا گاندھی سابق وزیر اعظم مرکزی حکومت ہند کے ایماء پر 1981ء میں اردو اکادمی کا قیام عمل میں آیا اور یہ ادارہ ادبی روشنی کو عام کرنے اور علمی خوشبوؤں کو پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ ادبی شخصیات میں مولانا ابو الکالام آزاد بیسویں صدی کی مسلم دنیا کی عظیم ہستیوں میں سے ہیں۔ وہ عالم‘ مذہبی رہنما‘ مفسر قرآن‘ ادیب‘ نقاد‘ مکتوب نگار اور صحافی تھے۔ سب سے بڑھ کر وہ جس میدان میں بھی رہے صف اول کے لوگوں میں رہے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص ابوالکلام کے حواشی پر مشتمل ہے۔ ان کے حواشی کو مصنف نے جمع کیا ہے اور جو ترتیب دی ہے قابل تعریف ہے۔ مولانا ابو الکلام آزاد کے مختلف کتب جیسا کہ عربی‘ فارسی‘ انگریزی اور اردو کی کتب پر موجود حواشی کو اس کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ اور ہر ایک زبان کی کتب کو الگ الگ پیرائے اور کیٹگری میں بیان کیا گیا ہے۔اور جس کتاب کے بارے میں ان کے حواشی کو بیان کیا گیا ہے پہلے اس کتاب کا تفصیلی تعارف بھی درج کیا گیا ہے۔ اور مقدمہ میں ان کی لکھی گئی کتب کو علوم کے حساب سے تقسیم کر کے ہر ایک کے تحت کس زبان میں کتنی کتب ہیں تفصیل بیان کی گئی ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ حواشی ابو الکلام آزاد ‘‘ سید مسیح الحسن کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 11
پیش لفظ 13
مقدمہ 19
فلسفہ ومذہب 85
فلسفہ 87
ارود 89
مقالات شبلی 90
مبادی الحکمت 91
عربی 92
شرح تہذیب المنطق والکلم 93
شرح حکمت الاشراق 94
انگریزی 95
مذہب 105
اردو 107
ترجمان القرےن 105
کتاب مقدس پرنااونیاعہدنامہ 113
معرکہ مذہبہ وسائنس 123
مقالات شبلی 128
الحبل المتین فی الحفاءبامی 130
المقالة الكاملة في رد الاجوابة الفاخرة الفاضلهة 133
اوشحة الجيدفي اثبات المقليد 135
جلاءالعين في رفيع اليدين 137
حقيقت المذاهب 139
تاريخ مذاهب اسلام 143
فارسي 145
دبستان مذاهب 145
ازالة الخفاعين خافة الخلفاء 149
عربي 149
الاعتصام 152
تاويل مختلف الحديث 153
مجموعة الرسائل الكبري 161
كتاب الصلوة مايلزم فيها 162
تفسيرالفاتحه 163
العدايت الي اصراط المستقيم 163
فوائدفي اصلاة العوائد 165
كتاب الفوائد 166
احياءالعلوم الدين 169
ادب وتذکرہ 209
ادب 211
اردو 213
خوینت لامثال 214
رسائل شبلی 215
رسائل شبلی 218
مقالات شبلی 220
کلیات میر 231
فارسی 233
قاطع برہان 234
کلیات غالب فارسی 238
غزلیات 239
تذکرہ 241
اردو 243
سنخمدان فاس 244
ابن رشد 246
یادگارغالی 247
سیرۃ فریدیہ 249
حیات شبلی 258
سیرۃ لاعما 265
سیرۃ النعمان 267
شعرالعجم 284
الغزالی 287
فارسی 291
خزائنہ عامرہ 292
ماثراالکلام 310
ماثراالکرام 315
تذکرہ اشعراء 320
بزم سخن 322
تذکرہ مراۃ الخیال 323
عربی 327

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواللہاندرا گاندھیتاریختبصرہحکمتدعادہلیزبانعلمیغالبمکتوبنظرہندوستان
Comments (0)
Add Comment