ہم کیوں مسلمان ہوئیں
مصنف : ام فریحہ
صفحات: 515
دعوت اسلام کا عمل سب اعمال سے افضل ہے اس لیے کہ اس دعوت وتبلیغ میں لوگوں کوصراط مستقیم کی طرف راہنمائی اورھدایت ملتی اورانہيں دنیا و آخرت کی سعادت مندی نصیب ہوتی ہے ۔اوردعوت الی اللہ کا کام کرنا بہت ہی اچھا پیغام اورانبیاء ورسل کا طریقہ ہے ، نبی ﷺ نے بیان کردیا کہ ان کی زندگی اوران کی رسالت دعوت الی اللہ اوران کے پیروکاروں کا طریقہ بھی دعوت الی اللہ ہی ہے۔ اسلام آسمانی ادیان میں سے آخری دین اور قرآن کریم آسمانی کتابوں میں آخری کتاب اورمحمد ﷺ انبیاء ورسل میں آخری نبی ہیں جنہیں اللہ تعالی نے اس دین کوسب لوگوں تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ہم مسلمان کیوں ہوئیں؟‘‘اُمّ فریحہ سیف اللہ ربانی کی ہے۔ جس میں اسلام کی زندگی بخش اور لافانی تعلیمات کی روشنی میں مختلف پعہلوؤں پر 150 سے زائد نو مسلم خواتین کے ایمان افرزو مشاہدات و تاثرات کو جمع کیا گیا ہے۔اس کتاب میں مزید ادیان کی وضاحت کرتے ہوئے اسلام کو ایسا دین قرار دیا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے پسند فرمایا ہے۔ اور اب قیامت تک دین اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان باطل ہیں۔اس کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نو مسلم کا دین اسلام کو اپنانے میں کس قدر مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امید ہے دین اسلام کو جاننے میں سمجھنے میں بہت کار آمد ثابت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اُمّ فریحہ سیف اللہ ربانی کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
کفر سے اسلام تک | 21 | |
قبول اسلام کے بعد درپیش رد عمل اور مشکلات | 251 | |
سابقہ مذہب اور اسلام میں فرق | 291 | |
قبول اسلام کے بعد کیا کھویا کیا پایا | 303 | |
سیر رسول عربی ﷺ | 315 | |
قرآن نو مسلم خواتین کی نظر میں | 319 | |
اسلام کا تصو رتوحید | 328 | |
اسلام پر اعدائے اسلام کے اعتراضات | 363 | |
اسلام میں عورت کا مقام و مرتبہ | 370 | |
حجاب کی برکات | 378 | |
آزادی نسواں یا بربادی نسواں | 418 | |
تربیت اولاد | 421 | |
نومسلم خواتین کو متاثر کرنے والے مسلم مفکرین اور کتب | 441 | |
عیسائیت نو مسلم خواتین کی نظر میں | 444 | |
دعوت کے میدان میں | 446 | |
عصر حاضر میں تبلیغ اسلام کیوں اور کیسے | 462 | |
تہذیب مغرب اور اس کی تباہ کاریاں | 471 | |
مسلم معاشرے نومسلم خواتین کی نظر میں | 478 | |
مسلمانوں کے نام نو مسلم خواتین کا پیغام | 497 | |
مسلمان عورتوں کے نام نومسلم خواتین کا پیغام | 504 | |
غیر مسلموں کے نام نو مسلم خواتین کا پیغام | 508 |