ہم اہلحدیث کیوں ہیں؟

ہم اہلحدیث کیوں ہیں؟

 

مصنف : عبد الغفور اثری

 

صفحات: 112

 

اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں، تمام اہل علم اس کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا نصب العین کتاب و سنت ہے۔ اس لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف نہیں ہے۔ “اہلحدیث” ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں نہایت حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہیں۔ اس کا مطح نظر فقط عمل بالقراٰن والحدیث ہے معاشرے میں پھیلے ہوئے رسوم و رواج کو یہ جماعت میزان نبوی میں پرکھتی ہے۔ جوبات قرآن و سنت کے مطابق ہو اس کو قبول کرنا اس جماعت کا خاصہ اور امتیاز ہے۔ مسلک اہل حدیث وہ دستور حیات ہے جو صرف قرآن وحدیث سے عبارت ہے، بزرگان دین کی عزت سکھاتا ہے مگر اس میں مبالغہ نہیں۔ “امرین صحیحین” کے علاوہ کسی کو بھی قابل حجت اور لائق تعمیل نہیں مانتا۔ اہل حدیث ہی وہ فرقہ ہے جو خالص کتاب وسنت کا داعی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “ہم اہل حدیث کیوں ہوئے” مولانا عبد الغفور اثری کی تالیف ہے۔ اس کتاب میں موصوف نے لقب اہل حدیث کی وجہ تسمیہ، اہل حدیث کبار ائمہ کی نظر میں، اور صحیح احادیث و آثار سے ثابت کیا ہے کہ اہل حدیث ہی وہ طائفہ منصورہ ہے جس کے متعلق سرور کائنات نے اپنی احادیث مبارکہ میں امت کو پیشین گوئی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ رب العزت موصوف کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مؤلف 7
لقب اہلحدیث کی وجہ تسمیہ 9
قرآن مجید بھی حدیث ہے 11
خلاصہ
لقب اہلحدیث کا قرآن مجید سے ثبوت 12
فائدہ جلیلہ 13
اہلحدیث کے لیے جنت کی خوشخبری 14
اہلحدیث ناجی گروہ ہے 14
اہلحدیث رسول اللہﷺ کے خلیفہ ہیں 15
اہلحدیث کے لیے رسول اللہﷺ کی دعاء رحمت 15
طائفہ منصورہ کی فضیلت اور اس کا تعین 16
فوائد 18
حاسل کلام 19

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment