حجیت سنت

حجیت سنت

 

مصنف : شیخ عبد الغنی محمد عبد الخالق

 

صفحات: 895

 

اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ ان کے لیے علم ومعرفت کے حصول اور رہنمائی کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں:ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا ذریعہ اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ہے۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ تھا کہ ان میں سے کسی ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ۔زیر نظر کتاب میں جو کہ ایک عظیم المرتبت مصری عالم کی تصنیف ہے،ان تمام شبہات  کا ازالہ کرتے ہوئے سنت رسول کے صحیح مقام ومرتبے کا تعین کیا گیاہے۔اس موضوع پر ویسے تو بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں لیکن اس کی انفرادی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سنت کی حجیت کو عصمت انبیاء کے تصور سے مربوط کیا گیاہے۔بلامبالغہ یہ بحث جس قدر تفصیل کے ساتھ اس کتاب میں آئی ہے وہ موجودہ دور کی شایدہی کسی اور تصنیف میں نظر آئے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 15
تعارف 19
مقدمہ 27
باب اول:سنت کے معانی 39
سنت کا لغوی مفہوم 41
سنت کا فقہی مفہوم 49
شوافع کے نزدیک سنت کی اصطلاح 49
احناف کے نزدیک سنت کی اصطلاحذ 53
حنابلہ کے نزدیک سنت کی اصطلاح 67
اصول فقہ میں سنت کا مقام 68
باب دوم:عصمت انبیاء 105
عصمت کی تعریف 107
انبیاء کن چیزوں سے معصوم ہیں؟ 118
قسم اول 118
دوسری قسم 133
پہلا مسلک سے چھٹا مسلک 153۔165
انبیاء کا ناپسندیدہ چیزوں سے محفوظ ہونا 175
انبیاء کو اجتہاد کی اجازت :ائمہ کے مسالک 195
پہلے سے تیسرا مسلک 195۔198
اختیار کردہ مسلک اور اس کی دلیل 199
انبیاء کے اجتہاد کے منکرین کے دلائل اور ان کے جوابات 200
انبیاء کو اجتہاد کا حکم اور ان سے اس کا صدور 222
حنفیہ کے دلائل 261
احتیار کردہ مسلک 290
باب سوم:حجیت سنت 351
حجیت سنت کا مفہوم 353
باب چہارم:حجیت سنت کے دلائل 411
پہلی دلیل 415
دوسری دلیل 422
تیسر ی دلیل 435
چوتھی دلیل 469
پانچویں دلیل 491
چھٹی دلیل 511
ساتویں دلیل 525
باب پنجم:منکرین حجیت سنت کے بعض شبہات اور ان کے جوابات 611
حجت کی حفاظت،اس کے حامل کی عدالت ہی سے حاصل ہوتی ہے 641
کتابت کا مرتبہ حافظہ سے کم ہے 646
باب ششم:سنت سے متعلق کچھ اہم مباحث 781
پہلی بحث:کتاب اللہ کے مقابلہ میں سنت کا مقام 783
دوسری بحث:سنت کی قسموں کے بارے میں 799
تیسری بحث:سنت کی مستقل تریحی حیثیت 813
اب بات کا بیان کہ ایک فریق کے ساتھ اختلاف لفظی ہے اور دوسرے کے ساتھ حقیقی 859
زیر بحث مسئلہ سے متعلق امام شافعی کی دو باتیں 861
فہارس ۔اشاریے 869

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اجتہاداسلاماللہامام شافعیانبیاءحافظہحدیثحقدلائلسنتعلمفقہمسئلہنظر
Comments (0)
Add Comment