فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 1

فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 1

 

مصنف : عبد القادر حصاروی

 

صفحات: 609

 

اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکام شریعت کے اندر  بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے  فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  برصغیر پاک وہند میں  قرآن  کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے اہل  کی کاوشیں لائق تحسین ہیں  تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں زیر نظر فتاوی  حصاریہ بھی اس سلسلہ کی   ایک کڑی  ہے ۔  الحمد للہ  تقریبا  20 فتاوی ٰ جات  کتا ب وسنت  ویب سائٹ  پر موجود  ہیں۔مولاناعبدالقادر حصاروی﷫ اپنے علم اورتحقیق کے اعتبار سے اونچے  مقام ومرتبے کے حامل  عالم  دین  تھے  انہوں نے مختلف دینی  موضوعات پر بہت کچھ لکھا۔ ان کے مقالات وفتاویٰ بڑے  مفصل اور تحقیقی  ہوتے  تھے  اہل حدیث رسائل وجرائد مولانا حصاری کے فتاویٰ اور مقالات سےبھر ے پڑے  ہیں  بزرگ عالم دین  مولانا  محمد یوسف راجوالوی ﷫ نے  مولانا محمد ابراہیم  خلیل﷾ سےمولانا حصاری کا فتاوی مرتب کروایا اور مولانا حصاروی ﷫ کے نواسے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف ظفر﷾ نے  اسے  طباعت  سے آراستہ  کیا ہے   اللہ تعالی مولاناکے  حصاری کےدرجات  بلند فرمائے  اور  فتاوی کے مرتبین اور ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہیدی کلمات 6
محدثین ہند کے چند فتاویٰ کا تعارف 15
مولانا عبدالقادر عارف حصاری 29
شرکیہ عقیدہ رکھنے والے کی بابت سوال 44
غیراللہ کے نعرے لگانے والے کون ہیں؟ 45
مسئلہ تقدیر کی تشریح 46
صورت الٰہی 54
رویت الہٰی ( ابن مسعود اور حنفیہ کا تقابل) 64
ایک تعاقب 68
علماء دیوبند کے ایک عقیدہ باطلہ کی تردید 74
جہت فوق واستواء الہٰی کا اثبات 81
کھلی چھٹی دربارہ مسئلہ استواء علی العرش 100
توسل بالا بداں والذوات جائز ہے یا نہیں؟ 104
اصحاب کہف کے کتے والا تعویذ 105
مسئلہ وسیلہ (علمی سوالات کے جوابات) 108
کسی کے گھر پر کلمہ طیبہ پڑھ کر سوال کرنا 146
اشتہار نور کے اقرار پر تبصرہ 147
تذکرہ نور محمدی 154
آنحضرت ﷺ کے نور کا مسئلہ 191
بشریت رسولﷺ 196
کیا بشریت کے تقاضے شان نبوت کے منافی ہیں 218
مولوی محمد عمر اور مسئلہ بشریت 223
مسئلہ بشریت 230
کیا آنحضرتﷺ علم غیب جانتے تھے؟ 235
مسئلہ علم غیب 247
سوال دربار علم غیب وبشریت رسولﷺ 250
عقیدہ شرکیہ 259
شرک فی التسمیۃ 266
ظلی خدا 278
نبی اکرمﷺ کو مختار کل وغیرہ کہنے کا حکم 292
سرکار دو عالم کون؟ 299
اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ ایک ذات ہیں یا دو؟ 308
فرقہ وجودیہ باہمہ اوستی اور ان کے مشرکانہ عقائد 314
اہل بدعت کے متعدد قبلے 327
اہل حدیث اور اہل فقہ توحید خالص کی وضاحت 339
مشرک کو سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا جائز ہے یا نہیں؟ 343
مختلف فرق کی شرعی حیثیت
بریلوی، مرزائی اور شیعہ 344
گیارہویں والے پیر صاحب حضرت شیخ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ الخ 351
بریلوی عقائد پر ایک نظر 357
بریلوی عقائد 367
بریلوی مذہب پر ایک نظر 378
خان صاحب بریلوی کا قول وعمل 404
سواد اعظم اور فرقہ ناجیہ کون ؟ اہل حدیث یا مرزائی؟ 410
فرقوں کی مساوات پر اعتراض اور اس کا جواب 422
پرویزی مذہب پر تبصرہ 431
حدیث اور سنت 438
اہل بدعت 453
اہل سنت اور اہل بدعت کی پہچان 458
اہل حدث ہی اہل سنت ہیں 468
بدعات بریلویہ  (الفقیہہ کو جواب) 474
بدعات بریلویہ 502
کلمات صوابیہ بجواب ’’ بدعات وہابیہ‘‘ 511
کیا محدثین مقلد تھے 529
مقلدین فرقہ بریلویہ کا شمار اہل بدعت میں ہے 544
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مذہب کیا تھا؟ 547
شیعہ مذہب کا مصلیٰ 548
تقلید شخصی 553
سواد اعظم کون سی جماعت ہے؟ 580
مسئلہ تلفیق 583
علوم اسلامی کا ذکر ( اہل حدیث اور مقلدین کی تعلیم کا مقابلہ) 595

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment