حصن المسلم ( تصحیح شدہ جدید ایڈیشن )
مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی
صفحات: 161
شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس طرح جسم کی بقا کے لیے خوراک ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں مختلف مقامات پراللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ امتِ مسلمہ کے لیے مسنون دعاؤں تک بآسانی رسائی کےلیے علماء ومحدثین نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی ہیں ۔ جن میں مفصل بھی ہیں اور مختصر بھی ہیں۔مختصر کتابوں میں سے شیخ سعیدبن علی القحطانی ﷾ کی کتاب ’’حصن المسلم‘‘ یعنی مسلمان کا قلعہ ‘‘جامعیت واختصار کے لحاظ سے عمدہ ترین کتاب ہے ۔اس کتاب کو دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ نے وہ قبول عام عطا فرمایا ہے جو عصر حاضر میں کسی دعاؤں کے مجموعہ کو نہیں ملا۔جس کا ندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک دنیا کی کئی مختلف زبانوں میں اس مستند اور مقبول ترین مجموعہ کا ترجمہ ہوکر کروڑوں کی تعداد میں چھپ چکا ہے اور پوری دنیا میں اس سے بھر استفادہ کیا جارہا ہے۔اس مجموعہ میں زندگی میں پیش آنے والے روزہ مرہ کےمسائل ومشکلات کےلیے وہ دعائیں مذکور ہیں جو نبی کریمﷺ سے صحیح سند سے ثابت ہیں۔اس کی افادیت کے پیش نظر اردو زبان میں اس کے متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔اور کئی اہل علم نے اس کی تحقیق وتخریخ اور اسے مختصر کرنے کاکام بھی کیا ہے ۔اپنی افادیت کے اعتبار سے یہ مجموعۂ دعا ہر مسلمان کی بنیادی اور ناگزیر ضرورت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’حصن المسلم‘‘کا تصحیح شدہ جدید ایڈیشن ہے۔اسے المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ،کراچی نے مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کے شگفتہ وآسان ترجمہ ،ترتیب نو ومفید اضافہ جات ا ور ہر حدیث پر حکم کے ساتھ شائع کیا ہے۔دعاؤں کےفضائل وآداب حاشیے کی بجائے متن میں شامل کردیے گئے ہیں تاکہ متن کے ساتھ ساتھ فضائل وآداب بھی ذہن نشین ہوجائیں۔نیز اس میں مترجم کتاب کا قیمتی مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مترجم ومحقق اور ناشرین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 10 |
مقدمہ مترجم | 18 |
مقدمۂ مولف | 22 |
ذکر سنت کے مطابق کرنا واجب ہے | 22 |
مقدمہ کتاب | 22 |
ذکر کی اہمیت وفضیلت | 22 |
حمدوثنا،درودوسلام اور توبہ واستغفار | 28 |
حمدوثنا،تکبیر اورلاالہ اللہ کی فضیلت | 28 |
رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجنے کی فضیلت | 32 |
مسنون درود مثلاً: | 33 |
توبہ واستغفار | 34 |
سونے اور بیدار ہونے کی دعائیں | 36 |
سوتے وقت کی دعائیں | 36 |
رات کو کروٹ بدلتے وقت کی دعا | 41 |
نیند میں گھبراہٹ یاوحشت کے وقت کی دعا | 42 |
اچھایا براخواب آئے یااچانک آنکھ کھل جائے تو کیاکرے؟ | 42 |
نیند سےبیدار ہونے کی دعائیں | 43 |
طہارت،اذان اور نماز | 47 |
بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا | 47 |
بیت الخلا سے نکلنے کی دعا | 47 |
مسجد کی طرف جانے کی دعا | 47 |
مسجد میں داخل ہونے کی دعا | 48 |
مسجد سے نکلنے کی دعا | 49 |
وضو سے پہلے کی دعا | 49 |
وضو کے بعد کی دعا | 49 |
اذان | 50 |
اذان کا جواب | 53 |
اذان کے بعد درود شریف اور مسنون دعا | 53 |
تکبیر(اقامت) | 54 |
اکہری تکبیر | 54 |
دہری تکبیر | 55 |
تعوذ،بسملہ اور سورۂ فاتحہ | 60 |
سورۂ فاتحہ کے بعد قرآنی تلاوت | 61 |
رکوع کی دعائیں | 62 |
رکوع سے اٹھنے کی دعائیں | 64 |
سجدے کی دعائیں | 65 |
دوسجدوں کے درمیان کی دعائیں | 67 |
تشہد اور درودوسلام | 67 |
سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں | 69 |
سلام پھیرنے کے بعد کی دعائیں | 73 |
تسبیح کاطریقہ | 77 |
قنوت وتر کی دعائیں | 77 |
نماز وتر کے بعد کی دعا | 78 |
نماز استخارہ کی دعا | 79 |
خیرخواہوں سےمشورہ | 80 |
قنوت نازلہ کابیان | 80 |
قنوت نازلہ | 81 |
نمازِ جنازہ | 82 |
نماز جنازہ کی دعائیں | 82 |
بچے کی نمازِ جنازہ کی دعائیں | 84 |
تعزیت کی دعائیں | 86 |
میت قبر میں اتارتے وقت کی دعا | 86 |
میت دفن کرنے کے بعد کی دعا | 87 |
زیارتِ قبور کی دعا | 87 |
قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا | 87 |
سجدۂ تلاوت کی دعائیں | 88 |
صبح وشام کے اذکار | 90 |
اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم والی آیات اوردعائیں | 103 |
فکرمندی اورغم سےنجات کی دعائیں | 105 |
مشکلات کے حل کی دعا | 106 |
بے قراری اور اضطراب کے وقت کی دعائیں | 106 |
قرض سے نجات کی دعائیں | 107 |
قرض واپس کرتے وقت کی دعا | 109 |
مصیبت کے وقت نعم البدل مانگنے کی دعا | 109 |
گھبراہٹ کے وقت کیاکہاجائے؟ | 109 |
غصہ آجانے کے وقت کی دعا | 110 |
سرکش شیطانوں کے مکروفریب سےبچنے کی دعا | 110 |
تدبیر الٹ جانے پر بے بسی کی دعا | 110 |
پریشان آدمی اپناحال کیسے بتائے؟ | 111 |
جسم میں تکلیف محسوس ہوتو کیاکہے؟ | 111 |
مصیبت زدہ کو دیکھنے کے وقت | 112 |
دشمن کے بددعا | 114 |
شیطان کب بھاگتا ہے | 116 |
حج و عمرہ اور سفر کی دعائیں | 119 |
سواری پر بیٹھنے کی دعا | 119 |
آغازسفر کی دعا | 119 |
کسی شہر میں داخل ہونے کی دعا | 120 |
دوران سفرکی تسبیح | 121 |
سفر سے واپسی کی دعا | 122 |
مسافر کی مقیم کے لیے دعا | 123 |
کھانے پینے اور لباس سے متعلق دعائیں | 128 |
روزمرہ کی دعائیں | 133 |
دیگر اہم دعائیں | 151 |