ہندوستان میں وہابی تحریک

ہندوستان میں وہابی تحریک

 

مصنف : ڈاکٹر قیام الدین احمد

 

صفحات: 397

 

وہابی تحریک در اصل اس تحریک کا نام ہے جو شیخ محمد بن عبدالوہاب النجدی ؒ نے نجد میں چلائی ۔یہ ایک اصلاحی تحریک تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں میں جو غیر ضروری اوہام اور غیر شرعی اعمال و رسوم پیدا ہو گئے ہیں انہیں ختم کر کے دین کو اپنی قدیم سادگی پر واپس لایا جائے اور دین پر مر مٹنے کی جو تمنا صحابہ کرام میں موجود تھی اسے پھر سے زندہ کر دیا جائے۔ظاہر ہے کہ اس مقصد کے  حصول میں وہابیوں کو مختلف طاقتوں سے ٹکرانا پڑا اور وہ ٹکرائے۔ہندوستان کی وہابی تحریک کا اس سے حقیقتاً کوئی تعلق نہ تھا۔مگر چونکہ یہ لوگ بھی دینی جذبات سے لبریز تھے ،ان میں بھی روح جہاد کار فرماتھی اوریہ بھی دین کو عہد اول کی سادگی پر واپس لانا چاہتے تھے اس لیے یہ لوگ بھی وہابی مشہور ہو گئے یا دوسروں نے ان کی تحریک کو وہابی تحریک مشہور کر دیا۔زیر نظر کتاب میں اس تحریک کی مفصل تاریخ مستند حوالہ جات کی روشنی میں بیان کی گئی ہے ،جس سے اس کے تمام گوشے نکھر کر سامنے آ جاتے ہیں اور تمام شکو ک و شبہات کا ازالہ ہو جاتا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 23
تعارف 26
باب 1:وہابی تحریک کی بنا اور اس کے خاص پہلو 35
باب 2:سید احمد بریلوی کی زندگی اور کارنامے 59
باب 3:جنگ بالا کوٹ اور فرائضی تحریک 96
باب 4:ولایت علی و عنایت علی 133
باب 5:وہابی تحریک کی اندورنی تنظیم 176
دوسرا حصہ
باب 6:معرکہ سرحد (1852تا 1863ء) 215
باب 7:وہابی ؁ 1857۔59ء کی تحریک میں 249
باب 8:؁ 1863 ۔65ء میں کچھ وہابیوں پر سرکاری مقدمات 264
باب 9:تحریک کا آخری منظر 301
باب 10:وہابی تحریک کا جائزہ 347

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
42.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment