وقائع دل پذیر بادشاہ بیگم اودھ جلد اول

وقائع دل پذیر بادشاہ بیگم اودھ جلد اول

 

مصنف : عبد الاحد رابط

 

صفحات: 315

 

اودھ ایک تاریخی علاقہ ہے جو موجودہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں واقع ہے۔ 1722ء میں ریاست اودھ کے دور میں اس کا دار الحکومت فیض آباد تھا اور اس کے پہلے نواب سعادت خاں برہان الملک تھے۔ فیض آباد کے بعد اس کا دار الحکومت لکھنؤ منتقل ہو گیا جو اتر پردیش کا موجودہ دار الحکومت بھی ہے۔ آصف الدولہ اور ان کے جانشین سعادت علی خاں کے زمانے تک اودھ مغل سلطنت کا ایک صوبہ تھا۔ یہاں کے حکمراں سلطنتِ مغلیہ کی طرف سے اس پر حکومت کرتے تھے اور مغل بادشاہ کے نائب کی حیثیت سے ان کا لقب”نواب وزیر‘‘ تھا۔ زیرنظر کتاب’’وقائع دل پذیر بادشاہ بیگم اودھ‘‘ہندوستان کی مذہبی تاریخ کا ایک باب ہے   اس میں سلطنت اودھ کے ایک عہد شاہی کی دلپذیر حکایت بیان کی گئی  ہےاس ضمن میں شاہان اودھ کے ہاں مذہب تشبیہی عناصر کی مادی کیفیات،بادشاہ بیگم کی مذہبی زندگی اور ان کےہاںرائج مذہبی روایات کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔نیز اماموں سےمنسوب فرضی بیبیوں کے دلچسپ واقعات بیان کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہےکہ شاہان اودھ کس طرح زچہ بن کر فرضی اماموں کو جنم دیتے تھے۔ کتاب اپنے موضوع پر نہ صرف کافی مدلل ہے بلکہ نہایت دلچسپ بھی ہے۔یہ  کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے پہلی جلد مولوی عبدالاحد رابط کی تصنیف ہےاوردوسری جلد مولانا ایوب قادری ،شیخ محمد اکرام ،حکیم فیض عالم صدیقی کے متعلقہ موضوع سے مناسبت رکھنےوالے تین مضامین کامجموعہ ہے ۔اس کتاب کی طباعت چونکہ کافی پرانی تھی حارث پبلی کیشنز نے ازسرنو کمپوز کرواکر شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرفےچند:ازمحمد فہد حارث 11
لکھنؤکاتمدن 11
لکھنؤاورایران 11
لکھنؤاوراودھ میں شیعیت کی ابتداء 12
سنی المذہب شیخ زادگان اودھ 14
برہان الملک کی اودھ میں آمد 16
فیض آباد 17
لکھنؤکامستقرحکومت بننا 21
شہوت پرستی وزن بازی 23
اردوشاعری پرلکھنوی تمدن کااثر 26
شاعری کاارتقاء:عشق حقیقی سےعشق مجازی تک 31
لکھنؤکےرکابدار 42
درندوں اورچوپایوں کی لڑائی 44
مرغ بازی 45
بٹیر بازی 46
کبوتر بازی 47
مذہبی تشددپسندی 48
انتساب 53
وقائع دل پزیربادشاہ بیگم اودھ 54
مقدمہ:ازمحترم محموداحمد عباسی 55
مصنف وزمانہ تصنیف 55
انگریزی ترجمہ اورنام کتاب 56
ریاست اودھ 61
شجرہ نوابانِ اودھ 62
برہان الملک 63
صفدرجنگ 68
لڑائی جیتنا 72
صفدرجنگ اورولی عہد کی واپسی 72
سفرواپسی اورتفویض وزارت 73
ایک سفیہانہ بہتان طرازی 78
وزارت سےمعزولی اوروفات 114
شجاع الدولہ: 119
شرمناک بدعہدی 119
روہیلوں پرمظالم 120
ضبطی جائیدادواملاک 122
عبرتناک انجام 125
وفات اوراولاد 127
آصف الدولہ: 128
بحالی معافیات اورفروغ شیعیت 130
دارالحکومت لکھنؤشیعیت کاگڑھ 139
مجالس محرم اورتبرا 145
نماز جمعہ وجماعت شیعہ کی ابتداء 150
شیعہ اذان اورخلفائے ثلاثہ کی بدگوئی 155
عہد آصفیہ کی مذموم بدعتیں: 168
عیدباباشجاع 168
تعزیہ داری 174
شاعری ومرثیہ گوئی 175
جنسی آوارگی اورمعاشرہ کابگاڑ 181
فرقہ واریت کاعذاب 186
قائداعظم کاتحفظ حقوق شیعہ سے انکار 191
فروغ شرک وبدعت 195
پیش لفظ 205
تعارف 208
تاریخ بادشاہ بیگم 215
بادشاہ بیگم کی شادی کابیان اوردیگرمتعلقہ واقعات 217
ابوالمظفرمعزالدین شاہ زماں غازی الدین حیدرشاہ اودھ 217
شیعہ مذہب میں بیگم کی نئی نئی بدعتیں: 221
پہلی بدعت:امام مہدی کی چھٹی 221
دوسری بدعت:اماموں کی فرضی بیویاں 222
اچھوتیاں 222
تیسری بدعت:اچھوت 224
چوتھی بدعت:اماموں کےمقبرے 225
پانچویں بدعت:شاہ جنات کابیگم پرآنا 225
اماموں کی تاریخ ولادت پربادشاہ کاحاملہ بننا اوربچہ جننا 226
بادشاہ کاچھلانہانا 227
ستارہ بینی 227
اماموں کی فرضی بیویوں کی زچگی 227
زنانی پوشاک میں بادشاہ کاجلوس 228
لکھنؤمیں اچھوتیوں کاطبقہ 228
حضرت علی رضی اللہ عنہ وفاطمہ رضی اللہ عنہا کی مورتیاں بناکران کی شادی منانا 229
چہلم تک بیاہ شادی ممانعت 230
سلطنت کی تباہی 230
اچھوتیوں کی آزادی 231
یمین الدولہ سعادت علی خاں کی وفات 232
رفعت الدولہ ورفیع الملک غازی الدین حیدرخاں بہادرشہامت جنگ کی تخت نشینی اوروزارت کی سلطنت میں تبدیلی 232
بادشاہ بیگم کی ہوس اقتدار 235
فرمان شاہی پیشہ ورسپاہیوں اورمسلح اشخاص کےنام 237
فرمان شاہی بنام افسران فوج شاہی 238
فرمان دیگر 238
ولی عہد کابادشاہ سے میل ملاپ 240
بیگم کاولی عہدکوعورتوں کی صحبت میں ڈالنا اوراس کاتنگ آجانا 242
حال ولادت رفیع الدین حیدرمحمد مہدی عرف مناجان: 245
ولدیت پرشبہات اورتحقیقات 245
ریزیڈنٹ کےروبرودھوبی کابیان 251
مشکوک ولدیت کےثبوت 253
دیگربیانات: 254
بیان پرورش علی خاں عرف چھوٹے خاں 254
یبان مرزاعنایت علی برضائے خود 255
بیان شیخ زین اللہ برضائے خود 256
بیان مسماۃ مہتاب،دولت خانہ قدیم کی ایک دائی برضائے خود 256
بیان ولاورخاں برضائے خود 258
نوبتی خانم مغلانی بادشاہ بیگم کی پرانی خادمہ کابیان 258
رپورٹ نوشتہ معتمد الدولہ جوریزیڈنسی کےدفتر میں شامل کی گئی 259
مناجان کوبیٹا تسلیم کرنےسے بادشاہ کاانکار 263
فرمان نصیرالدین حیدرشاہ اودھ دربارولدیت مناجان 270
مشکوک ولدیت کےوجوہ 271
غازی الدین حیدرکی وفات 274
نصیرالدین حیدرکی تخت نشینی،نواب اوربادشاہ بیگم کےاختلافات،فریدوں بخت کےشاہی نسل سےہونے کی فریب کاری 274
بادشاہ کابیگم سےمحل خالی کرانا 283
بادشاہ کابیگم کوستانا،مزدوروں سےگالیاں دلوانا،فضلہ پھینکوانا 284
فوجی طاقت استعمال کرکےمحل خالی کرانا 287
بادشاہ بیگم الماس باغ میں 291
ریزیڈنٹ کی مداخلت 291
شاہ اودھ نصیرالدین حیدرکی وفات اوربعد کےحالات 297
ایک طوطےکی جدائی پربیگم کااظہارغم 309
قلعہ چنارگڑھ میں نظربندی 309
ترجمہ اشعاررابط بطرزمثنوی 313

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment