حیوانات قرآنی
مصنف : عبد الماجد دریا بادی
صفحات: 220
خدمتِ قرآن مجید کے طریقے بے شمار ہیں ۔۔اہل علم نے مختلف انداز میں قرآن مجید کی خدمت کی ہے ۔ ۔قرآن مجید اصلاً ایک کتاب ہدایت اور دستورالعمل ہے ۔ لیکن ضمناً اس میں بہت سے علمی مسائل پربھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔اور عربی زبان وادب کے علاوہ مختلف علوم وفنون کے بھی کتنے ہی عنوانات اس سے منور ہوجاتے ہیں۔یعنی قرآن مجید میں جہاں مختلف علوم وفنون کاذکر موجود ہے وہاں قرآن مجید میں حیوانات کےذکر بھی خاصی تعداد میں آیا ہے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’ حیوانات قرآنی‘‘ مولانا عبدالماجد دریاآبادی کی قرآن مجید میں بیان گئے جانوروں کے متعلق جامع کتاب ہے ۔ جس میں انہوں نے قرآن مجید میں مذکور تمام جانوروں کے ناموں کو بہ ترتیب حروف تہجی اس میں یکجا کرنے کےساتھ ساتھ عہد قدیم اور عہد جدید میں ان جانوروں کے متعلق جو معلومات مل سکیں انہیں بھی اس میں جمع کردیا ہے۔گویا قرآن مجید میں جن حیوانات کا ذکر آیا ہےان کے اسماء صفات ،افعال ومتعلقات کے حوالے سےیہ کتاب ایک جامع لغت ہے
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ | 8 | |
الف | 14 | |
ب | 32 | |
ت | 45 | |
ث | 52 | |
ج | 54 | |
ح | 68 | |
خ | 79 | |
د | 90 | |
ذ | 99 | |
ر | 107 | |
ز | 109 | |
س | 111 | |
ش | 116 | |
ص | 119 | |
ض | 127 | |
ط | 134 | |
ظ | 141 | |
ع | 143 | |
غ | 151 | |
ف | 157 | |
ق | 163 | |
ک | 172 | |
ل | 175 | |
م | 181 | |
ن | 191 | |
و | 202 | |
ہ | 206 | |
ی | 210 |