حضرت خالد بن ولید ؓ(اللہ کی تلوار)

حضرت خالد بن ولید ؓ(اللہ کی تلوار)

 

مصنف : صادق حسین صدیقی سر دھنوی

 

صفحات: 527

 

سیدنا خالد بن ولید﷜ قریش کے ایک معزز فرد اور بنو مخزوم قبیلہ کے چشم و چراغ تھے۔ نبیﷺ نے جنگ موتہ میں ان کی بے مثل بہادری پر انہیں سیف اللہ یعنی اللہ کی تلوار کا خطاب دیا۔ جب آنحضورﷺ نے اہل قریش کو بتوں کی پوجا سے منع کیاتو سب آپ کے خلاف ہوگئے۔ اس وقت آپکی عمر 17 برس تھی۔ آپ بھی اپنے والد کے ساتھ حضور ﷺکے دشمن تھے۔ بعد میں آپ نے اسلام قبول کیا۔ سیدنا خالد بن ولید﷜ نے تلوار کے سائے میں پرورش پائی اس لیے وہ بہت پھرتیلے اورنڈر تھے۔ کشتی، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے ماہر تھے۔خالد بن ولید ﷜ کئی جنگوں میں شریک رہے۔ اسلام لانے کے بعد حاکم شام کا مقابلہ کرنے کے لئے تین ہزار صحابہ کی فوج تیار ہوئی اس میں آپ بھی شامل تھے۔ خونریز معرکہ ہوا مخالفین ایک لاکھ کی تعداد میں تھے۔ مسلمانوں کا کافی جانی نقصان ہوا۔اگلے روز اس لشکر کی کمان حضرت خالد ﷜ نے اپنے ہاتھوں میں لی اور اعلیٰ جنگی اصولوں پر اپنی تھوڑی سی فوج کو مجتمع کیا اور حاکم شام کی ٹڈی دل فوج کو تہس ہنس کردیا اور فتح پائی۔ نبی پاک ﷺکی وفات کے بعدخلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق ﷜ کے دور میں آپ اسلامی لشکروں کی سپہ سالاری کے فرائض انجام دیتے رہے۔معرکہ یمامہ میں آپ نے صرف تیرہ ہزار فوجیوں کے ساتھ مسیلمہ بن کذاب کی لاکھوں کی فوج کو شکست دی۔ حضرت خالد بن ولید ﷜ جب بستر علالت پر تھے تو آپ نے قریب بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہا۔” میں نے ان گنت جنگوں میں حصہ لیا۔ کئی بار اپنے آپ کو ایسے خطروں میں ڈالا کہ جان بچانا مشکل نظر آتا تھا لیکن شہادت کی تمنا پوری نہ ہوئی۔میرے جسم پر کوئی ایسی جگہ نہیں کہ جہاں تلوار‘ تیر یا نیزے کے زخم کا نشان نہ ہو۔ لیکن افسوس ! موت نے مجھے بستر پر آدبوچا۔ میدان کار زار میں شہادت نصیب نہ ہوئی۔“آپ نے جنگ احد سے خلیفہ ثانی امیر المومنین سید نا عمر فاروق ﷜ تک جتنی جنگیں لڑیں ان جنگوں میں آپ نے ایک جنگ بھی نہیں ہاری”۔سیدنا خالدبن ولید امیر المومنین سیدنا عمر فاروق ﷜ کی خلافت میں 21ھ 642ء میں شام کے شہر حمص میں فوت ہوئے ۔اپنی وفات پر انہوں نے خلیفۃ الوقت عمر فاروق کےہاتھوں اپنی جائیداد کی تقسیم کی وصیت کی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’حضرت خالد بن ولید﷜ اللہ کی تلوار‘‘ صادق حسین صدیقی کی تصنیف ہے۔ جوکہ اسلامی تاریخ کے اولو الععزم شمشیر آزما اور عبقری صفت جرنیل اہل کفار سے نا قابل شکست جنگیں لڑنے والے تاریخ اسلام کے نامور فرزند عظیم المرتبت مجاہد، سپہ سالار اور اللہ تعالیٰ کی ناقابل شکست تلوار کی داستان جو اللہ نے مشرکین اور کفار کے لیے بے نیام کردی تھی کی داستان حیات اور انکے جنگی حالات پر مشتمل ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو ناول کے انداز میں تحریرکیا ہے اور قارئین کی دلچسپی کے لیے نایاب تاریخی تصاویر بھی اس میں شامل کی ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 20
پیش لفظ 22
حصہ اول 27
گرفتاری 28
رہائی 33
شمعونہ 38
بوڑھا پادری 43
حضرت خالدبن ولید ﷜ 48
حضرت خالد بن ولید ﷜آغوش اسلام میں 53
موتہ پر یورش 59
معاہدہ شکنی 70
خالد سیف اللہ ﷜ 64
فتح مکہ 70
فتوحات 84
جوش جہاد 89
حیرت انگیز واقعہ 94
خوش عقیدگی 98
فتنہ ارتداد 103
جھوٹے نبی کا انجام 108
جھوٹی نبیہ 114
ایک اورمدعی نبیہ 119
الزام 125
مسلیمہ کذاب کاانجام 129
وفائے عہد 134
ایرانیوں کی خودسری 139
ایرانیوں اورمسلمانوں کی پہلی جنگ 144
زبردست فتح 24
ایک اورفتح 153
ایرانیوں کوایک اورہزیمت 157
حیرتناک واقعہ 163
انبارکی فتح 168
حضرت خالدبن ولید﷜ کی جوانمردی 173
دومتہ الجندل کی فتح 177
فتوحات 182
اسلامی جوش 186
تبادلہ 191
قبول اسلام 196
حضرت خالدبن ولید ﷜ کی صلح جوئی 200
حصہ دوم 205
معزولی پر اظہار مسرت 206
بصرٰی پریورش 211
بصرٰی کی فتح 216
دوعیسائیوں کی گرفتاری 223
مکرکی سزا 228
دمشق کی فتح 233
توماکاقتل 239
شمعونہ کی بقیہ داستان 244
حضرت خالد بن ولید﷜ کی معزولی 249
عظیم الشان فتح 255
اہل قنسرین کی صلح 262
لوقاکی غداری 267
لوقا کاانجام 272
شران اسلام کی بہادری 278
رومیوں کی عظیم الشان تیاری 282
کمزوردل رومی 286
مسلمانوں کاحیرتناک عزم 289
جبلہ کی ناامیدی 295
حیرتناک معرکہ 300
مسلمانوں کاقلق 304
مسلمانوں کی رہائی 309
تیماردار حور 316
حضرت عبدالرحمنٰ ﷜ کی بہادری 320
خونریزجنگ 325
باہان کافریب 330
ہیبت ناک جنگ 334
شاندار فتح 339
تحفہ 344
حلب کامحاصرہ 347
یوقناکاقبول اسلام 352
انطاکیہ پریورش 358
انطاکیہ کی فتح 363
دروں پر یورش 368
حصہ سوم 373
حضرت دامس ابو الہول ﷜کی بہادری 374
حضرت دامس ابوالہول ﷜ کی رہائی کاعجیب قصہ 379
شوخ حور 384
رومیوں کافرار 389
حضرت عمرفاروق ﷜کارعب 395
شوخ حسینہ 401
دلچسپ سفر 405
مشبورہ 409
چالاک کی حرکت 418
عمود کاعزم 423
انتباہ 428
آغاز جنگ 433
عمود کی گرفتاری 438
شمعونہ کی گرفتاری 443
حیلہ 447
ماریہ کاراز 451
شمعونہ کی رہائی 457
ماریہ کی کارگزاری 461
شمعونہ کی حیرت 466
حضرت خالدبن ولید ﷜   کی گرفتاری 471
شہریاض کاانجام 475
شمعونہ کی مایوسی 480
مرسیوس کی ضد 485
حضرت خالد ﷜کی رہائی 490
ایک عجیب واقعہ 495
حضرت خالدبن ولید ﷜کی بےمثل بہادری 504
حضرت خالدبن ولید ﷜ کوصدمہ 506
ایک خونر یز معرکہ 512
عظیم الشان فتح 516
وفات 521

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماسلامیاسلامی تاریخاللہامیرتاریختبصرہتصاویرجنگیںحیاتخلافتشہادتصحابہموتناولنظروصیت
Comments (0)
Add Comment