حضرت ابراہیم ؑ امام انسانیت

حضرت ابراہیم ؑ امام انسانیت

 

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

 

صفحات: 200

 

سیدنا حضرت ابراہیم﷤ اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر تھے۔ قرآن مجید میں وضاحت سے حضرت ابراہیم﷤ کا تذکرہ موجود ہے۔ قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ حضرت ابراہیم﷤ کا اسم گرامی آیا ہے۔ اور ایک سورۃ کا نام بھی ابراہیم ہے۔ حضرت ابراہیم ﷤نے یک ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جو شرک خرافات میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات کا مرکز تھا بلکہ ان ساری خرافات کو حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی۔ جب حضرت ابراہیم﷤ پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد عوام کے سامنے اس دعوت کو عام کیا اور پھر بادشاہ وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا۔ اس کے باجود قوم قبولِ حق سے منحرف رہی حتیٰ کہ بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کو ابراہیم﷤ کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا اور دشمن اپنے ناپاک اردادوں کے ساتھ ذلیل و رسوار ہوئے اور اللہ نے حضرت ابراہیم﷤ کو کامیاب کیا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے۔‘‘ زیر تبصرہ کتاب ’’حضرت ابراہیم ﷤ امام انسانیت‘‘ سہ ماہی علی گڑھ کے مدیر معاون جناب ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی﷾ مصنف ومرتب کتب کثیرہ کی کاوش ہے ۔ اس کتاب کا بیشتر حصہ سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ اور دیگر مجلات میں شائع ہو چکا ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں حضرت ابراہیم کی شخصیت کا محض تاریخی مطالعہ نہیں کیا بلکہ اس میں آپ کی دعوت اور پیغام کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کی تالیف میں سب سے زیادہ استفادہ قرآن وحدیث سے کیا گیا ہے۔ بائبل، کتب تاریخ و سیرت اور کتب قصص الانبیاء وغیرہ سے بھی ضروری حد تک فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ سیدنا ابراہیم﷤ کے حوالے سے یہ ایک مستند اور جامع کتاب ہے۔ اللہ تعالی اس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
باب اول عہد ابرہیم ؑ 11
حضرت ابراہیم ؑسےپہلے 11
الف۔قوم نوحؑ 11
ب۔قوم عا 12
ج۔قوم ثمود 13
حضرت ابراہیم ؑ کاعہد 15
قوم ابراہیم 16
الف۔سیاسی حالات 16
ب۔تہذیب وتمدن 18
د۔معاشرت واخلاق 24
باب دوم :حیات ابراہیم ؑ 26
نام ونسب 26
آزرباب یا چچا 26
خاندان 27
ولادت 27
بچپن 28
بعثت 32
اطمینان قلب کےلیے ایک درخواست 33
دعوت 37
باپ کو دعوت 37
قوم کو دعوت 39
استدراج ۔نیاانداز دعوت 42
اتمام حجت 47
بادشاہ سےمحاجہ 49
معجزہ 51
اعلان براءت 52
قوم ابراہیم کاانجام 54
ہجرت 56
کنعان کی طرف 57
سفر مصر 57
کیاحضرت ہاجرہ لونڈی تھیں 60
حضرت اسماعیل کی ولادت 63
آزمایش 64
بےآب وگیاہ وادی   میں 65
واقعہ ذبخ 68
قربانی حقیقت 69
ذبیح کون 72
ختنہ عہد الہی کانشان 75
ولادت اسحاق 77
قوم لوط اوراس کاانجام 80
جرہم کی آبادی 85
حضرت اسماعیل ؐ کی آل واولاد 86
خانہ کعبہ کی تعمیر 91
تعمیر کعبہ حضرت ابراہیم ؐ سے قبل 91
تعمیر ابراہیمی 93
حج کی مناوی 95
آخری ایام 98
وفات حضرت سارہ 98
وفات حضرت ہاجرہ 98
دیگر ازواج واوالاد 99
وفات حضرت ابراہیم ﷤ 99
باب سوم :ملت ابراہیم 100
ملت کامفہوم 101
ملت ابراہیمی کے بنیادی عناصر 107
توحید 107
رسالت 111
آخرت 112
نماز 115
قربانی 117
حج 119
ختنہ 119
انفرادی ذمہ داری 121
ملت ابراہیمی کےحاملین 121
ملت ابراہیمی اورانبیائے بنی اسرائیل 125
یہود کاملت ابراہیمی سےانحراف 126
نصاری اورملت ابراہیمی 128
ملت ابراہیمی اوراسلام 130
اسلام اورملت ابراہیمی دونوں کی روح ایک ہے 131
ملت ابراہیمی کےتمام عناصر میں باقی رکھے گئے ہیں 134
فریضہ حج 136
آخرت میں جز وسزا کامدارومدار انسان کے ذاتی اعمال پر ہے 138
خاتم النبیین ﷺ ملت ابراہیمی کےمجدد 139
ملت ابراہیمی کی دعوت اسلام کی دعوت ہے 141
باب چہارم :اسوہ ابراہیم ﷤ 144
شرک سےبے زاری 145
کامل اطاعت الہی 148
استغفار روانات 153
شکر 154
دعا 156
عبادت گزاری 163
والدین کےساتھ حسن سلوک 165
مہمان نوازی 168
حلم وبردباری 171
صداقت شعاری 174
باب پنجم :سیرت ابراہیم ؐ چند شبہات کاجائزہ 176
حضرت ابراہیم ؐ کی شخصیت کاانکار 177
قرآن میں حضرت ابراہیم ؐ کی شخصیت کاارتقاء 180
حضرت ابرہیم ﷤ کااہل عرب اورخانہ کعبہ سےمتعلق 187
کتابیات 195

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماسلامیاصلاحاللہانسانپیغمبرتاریختبصرہحقروحسیرتشرکعربقرآنماحولنمرودواقعات
Comments (0)
Add Comment