حضور اکرم ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں سے علاج اور جدید سائنس

حضور اکرم ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں سے علاج اور جدید سائنس

 

مصنف : حکیم محمد ادریس لدھیانوی

 

صفحات: 266

 

سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کے طریقہ علاج و معالجہ کو علاج نبوی ﷺ کہا جاتا ہے۔ انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں کتاب الطب کے نام سے ابواب بھی قائم کیے اور بعض ائمہ نے طب پر مستقل کتب بھی تصنف کی ہیں امام ابن قیم  کی الطب النبوی قابل ذکر ہے ۔اور اسی طرح بعض ماہرین طب نے طب نبوی ،جدید سائنس اور عصر ی تحقیقات کو سامنے رکھتے ہوئے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ حضور اکرم ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں سے علاج اور جدید سائنس‘‘حکیم محمد ادریس لدھیانوی فاضل طب و الجراحت کی ہے۔ جس میں نبی کریم ﷺ کے طبی تحائف سے بیماریوں کےعلاج کا ایک خزانہ ہےجس میں صحت بنانے والی غذائیں ، صحت بگاڑنی والی غذاؤں احاطہ کیا ہے۔ مزیدمنہ اور پیٹ کی تمام بیماریوں ان کی علامات ،اسباب کاجائزہ لینے کے بعد جدید اور قدیم ادویہ کے مقابلے میں طب نبویؐ سے علاج کی ایک مکمل کتاب ہے ۔یہ کتاب انہوں نے نہایت عرق ریزی ،محنت شاقہ اور مطالعہ کے بعد تصنیف کی ہے اس میں ان تمام اشیاء اور ادویہ کی تفصیل وتشریح کی گئی ہے جو احادیث نبویہ میں مذکور ہیں۔ حکیم محمد ادریس لدھیانوی نے اپنے مشاہدات وتجربات سائنسی وطبی مسلمات کے ساتھ پیش کرنے کا شرف حاصل کیا ۔ جس سے معالجین کےلیے رہنما اصول ملتے ہیں اور اب ہسپتالوں میں ان نباتات طب نبویؐ سے معالجات میں استفادہ ممکن ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
علاج نبوی اورموجودہ دورکےطبی مسائل اورمشکلات 11
صحبت بگاڑنےوالی غذائیں تعلیمات نبوی کی روشنی میں 17
حضوراکرم ﷺکےکھانےکےمعمولات 23
حضورﷺکی متروک غذائیں 24
حضورﷺکی ناپسندیدہ غذائیں 25
مضرغذاؤں کی اصلاح 25
گائےکادودھ اورگھی 26
کھجوراورککڑی 27
تربوزاورکھجور 28
کھجوراورمکھن 29
گوشت مرغوب ترین غذا 30
مرغوب گوشت 31
بھناہواگوشت 33
پرندوں کاگوشت 34
امراض قلب ،زہرارجادوکاغذائی علاج 37
قرآن حکیم میں کھجورکاذکر 37
احادیث میں کھجورکاذکر 41
قوت باہ میں اضافہ 50
کھجورکےدرخت کاتاریخی پس منظر 50
کھجورکی طبی خصوصیات 51
کھجورکی کیمیائی ماہیت 52
کھجورکےطبی فوائد 54
پیٹ میں دردکاغذائی علاج 57
عرق النساءکی تکلیف کاغذائی علاج 59
پیٹ کےجملہ امراض کاکامیاب علاج 61
شہدکاقرآن حکیم میں ذکر 61
احادیث نبوی میں ذکر 62
شہدکےچندفوائد 73
نیلےداغ دھبے 73
وبائی امراض 74
پرانےزخم 74
زہرخوردنی کاعلاج 74
زہریلےجانوروں کےکاٹےکاعلاج 75
بچھوکاٹےکاعلاج 75
کلہاڑی ،برچھی یاتلوارکازخم 75
آگ سےجلنا 76
بواسیراوردردنقرس کاغذائی علاج 77
غصہ دورکرنےکاغذائی علاج 81
رنج وحزن اوراداسی دورکرنےکاغذائی نسخہ 97
جسمانی امراض کاجادو اثرغذائی علاج 99
لہسن کاانسانی جسم پراثر 105
ااحتیاط ونقصانات 106
لہسن کی بویرنہ جائیں 106
بھوک لگانےاورنظام ہضم کودرست رکھنےکاغذائی علاج 109
مقوی وماغ غذائی ٹانک 113
نسخہ اخروٹ یعنی لڈوقیام شباب 115
معدہ کی جلن اوردیگربیماریوں کاغذائی علاج 117
جسمانی قوت کےلیےزبردست غذائی علاج 121
دودھ کاقرآن حکیم میں ذکر 121
دودھ کااحادیث نبویﷺ میں ذکر 123
دودھ سےبنی ہوئی اشیاء 130
خطرناک بیماریوں کاغذائی علاج 131
پھل اورسبزیوں کےذریعے وزن میں کمی 134
سبزیوں کےاستعمال سےبھوک  نہ لگنےکی شکایت ختم ہوجاتی ہے 135
سبزیوں کےاستعمال سےقبض کاخاتمہ 137
چندایک سبزیوں کی تفصیلات 141
کمزروی کےخاتمہ اوروقوت باہ کاعذائی علاج 147
بال کورہ کےلیے 149
جوؤں کےلیے 150
خشکی کےلیے 150
چقندرکاتیل 150
سردردکےلیے 150
سیاہ داغوں اورچھائیوں کےلیے 150
دانت کےدردکےلیے 151
گھنےبالوں کےلیے 151
گھٹیاکےورم کلیے 151
جوڑوں کےدردکےلیے تیل 151
چقندرکاگوشت 152
چقندرقیمہ 152
چقندرکی سلاد 152
چقندرکالذیذحلوہ 152
دل ودماغ کی تقویت کاغذائی علاج 153
کدوکامربہ 161
کدوپاک 162
شربت کدو 162
کدوکااچار 162
گھئےکارائتہ 163
سبزی کدو 163
کدوکی افادیت 164
شکمی رطوبیت کاغذائی علاج 167
خون صاف کرنےکاغذائی غلاج 171
انگورکےکیمیائی اجزءا 173
تبخیرہ معدہ سےنجات کاغذائی علاج 175
کھجورپرغذااورقدرتی اسپرین 175
کھجوراوربیماریوں کاتعلق 177
کھجورکےدوسری غذائی اشیاءکےساتھ فوائد 178
کھجورسےبنی اشیاء 178
دماغ کی خشکی اورخارش کاغذائی علاج 179
خربوز ےکامزاج اورکیمیائی اجزاء 180
خربوزہ کھانےکےاوقات 180
گوشت گلانےکاآسان نسخہ 181
حسن وخوبصورتی 181
خربوزےکےادویاتی کرشمے 181
عورتیں ،جوان لڑکیاں اورخربوزہ 182
دردگردہ کاخربوزےسےفوری اورشافی علاج 182
خربوزے کالیپ 183
خربوزےکےعام خواص 183
خربوزےکےبیج 184
خون صاف کرنےکاغذائی علاج 187
احادیث نبوی ﷺمیں ذکر 188
دل ودماغ کی کمزوری ختم کرنےکاغذائی علاج 195
بدن کی کمزوری دورکرنےکاغذائی علاج 197
بکرےکاگوشت 204
مرغی کاگوشت 204
بھیڑکاگوشت 204
خرگوش کاگوشت 205
مرغابی کاگوشت 205
گائے کاگوشت 205
مچھلی کاگوشت 205
گوشت خوری میں بےاعتدالی 206
کھاناہضم کرنےکاغذائی علاج 213
نامردی اورقوت باہ کاغذائی علاج 219
پروٹین 221
وٹامنز 222
معدنیات 222
چکنائی 222
بچوں کوماں کادودھ پلانےکی افادیت اورتعلیمات نبویﷺ 233
ماؤں کےلیے ایک مشورہ 234
کونسی مائیں بچوں کودودھ پلاسکتی ہیں 234
پیداہونےوالےکےلیے تیاری 235
بچےکودودھ دیناکب شروع کیاجائے؟ 236
بچےکوکس عمرتک دودھ پلایاجاسکتاہے؟ 237
ماں نےدودھ کی فطری صفات 238
ماں کےدودھ میں وقفےاوردکارعرصہ 240
دودھ بنانےکاماں پراثر 242
ستربیماریون سےشفاکاغذائی علاج 243
برص قولج سےنجات کاغذائی علاج 249
احادیث نبویﷺ 252
پرانی کھانسی حلق میں سوزش اورورم میں غذائی علاج 257

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاصولاللہامام ابن قیمتبصرہتعلیماتسائنسسنتصحتکائناتمسائل
Comments (0)
Add Comment