حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد سوم

حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد سوم

 

مصنف : محمد یوسف کاندھلوی

 

صفحات: 720

 

حضرات صحابہ کرام ؓ اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔انہی لوگوں نے رسول اکرم ﷺ سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا۔یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں ﷺ  کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی زندگی حضرت رسول معظم ﷺ کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ ﷺ کی تربیت سے ایسے  عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف واکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول ﷺ کی محبت کے جذبات بیدار ہو ں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب صحابہ کرام ؓ اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی ؒ کی تصنیف ہے جو بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی ؒ کے فرزند ہیں۔یہ اس کا اردو ترجمہ ہے،جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے۔اس کے بارے میں یہ امر ذہن نشین رہنا چاہیے کہ اس کی تخریج و تحقیق کا اہتمام نہیں کیا گیا،جس کی بناء پر اس میں موجود روایات پر کلی اعتماد نہیں کیا جاسکتا،تاہم بحثیت مجموعی اس کا مطالعہ مفید رہے گا،یہ کتاب کی تیسری جلد ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
ایمان کی عظمت 17
ایمان کی مجلس 23
ایمان تازہ کرنا 24
اللہ اور رسول کی بات کو سچا ماننا 35
فرشتوں پر ایمان لانا 44
آخرت پر ایمان لانا 54
جنت اور جہنم پر ایمان لانا 63
اعمال کا بدلہ ملنے کا یقین 74
مسجدوں کوپاک صاف رکھنا 117
مساجد کی طرف پیدل چلنا 118
نماز باجماعت اور تاکید اور اس کا اہتمام 135
ظہر اور عصر کے درمیان نوافل کا اہتمام 162
تراویح کی نماز 163
کمائی سے پہلے دین سیکھنا 205
علماء اور طلبہ کا آداب 223
ہرمسلمان کو کتنا قرآن سیکھنا چاہیے 241
قرآن کے سیکھنے سکھانے پر اجرت لینے کو نا پسند سمجھنا 245
ربانی علماء اور برے علماء 281
علم کا چلا جانا اور اسے بھول جانا 284
مجلس کا کفارہ 295
قرآن مجید تلاوت 297
صبح اور شام کے اذکار 318
سفرکے اذکار 319
دعا کے آداب 333
نیک لوگوں سے دعا کرانا 338
وہ کلمات جن سے دعا شروع کی جاتی ہے 341
اللہ کی پناہ چاہنا 372
جنات سے اللہ کی پناہ چاہنا 379
حفظ قرآن کی دعا 382
نبی کریم ﷺ کے مختلف بیانات 430
نبی کریم ﷺ کی نصیحتیں 513
فرشتوں کے ذریعے مدد 550
اللہ پر توکل کرنا اور باطل والوں کو جھوٹا سمجھنا 692
دنیا کی زیب وزینت کے بے قیمت سمجھنا 706
دشمن کی تعداد اور ان کے سامان کے زیادہ ہونے کی طرف توجہ نہ کرنا 711
صحابہ کرام ؓکے غالب آنے کے بارے میں دشمنوں نے کیا کہا 712

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
25.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاللہپیغمبرتحقیقترجمہحیاتخدادعادینصحابہصحابہ کرامطلبہعربیعلماءغالبقرآنمحمد یوسفنظرواقعات
Comments (0)
Add Comment