حیات مسیح اور ختم نبوت

حیات مسیح اور ختم نبوت

 

مصنف : نور محمد قریشی

 

صفحات: 155

 

امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی ہے ۔لیکن مرزا قادیانی کے کچھ نفس پرستوں نے خود ساختہ عقلی دلائل کا سہارا لے کر مسئلہ حیات مسیح ؑ پر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔اور الحمد اللہ ہمارے بزرگان دین اور علماءکرام نے ایسے فتنوں کا پوری طرح تعاقب کیااور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا  ہے۔قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ جب یہود نے عیسی ؑ کو صلیب دے کر قتل کرنے کی کوشش کی تو قرآن نے جو فرمایا کہ ‘اللہ نےانہیں اپنی طرف بلند کردیا ‘وہ حقیقت میں انہیں بلند نہیں کیا گیا تھا بلکہ انکے درجات بلند کردیے گئے تھے ، اس جگہ پر درجات کے بلند ی کا یہ فیدہ ہوا کہ صلیب پر وہ زندہ رہے اور یہود کو شبہ لگ گیا کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے، عیسی پھر کسی اور علاقہ میں چلے گئے وہاں تقریبا نصف صدی حیات رہے پھر طبعی وفات پائی اور انکی قبر کشمیر میں ہے۔ یہی عقیدہ تھوڑی سی کمی پیشی کیساتھ  قمر احمد عثمانی  کا بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “حیات مسیح اور ختم نبوت” محترم نور محمد قریشی ایڈووکیٹ صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قمر احمد عثمانی کے نظریات کا رد کرتے ہوئے قرآن وسنت کی روشنی میں درست عقائد کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
باعث تحریر آنکہ 7
عثمان صاحب کے نظریات کیاہیں؟ 8
وفات مسیح ؑ اور مرزا غلام احمد کی نبوت کاذمہ 9
عقیدہ ختم نبوت اور حیات مسیحؑ 16
حق تعالٰی کے چار وعدے 20
پہلا وعدہ 21
دوسرا وعدہ 37
تیسرا وعدہ 49
کیاحضرت عیسیٰ کا طویل عمرپانا ختم نبوت سے متضاد م ہے 62
سلب نبوت کا تصور یا عقیدہ کی نفی 74
چند اشکال اور ان کے جوابات 77
مولانا سندھی اور مولانا عاشق الٰہی میرٹھی کا نقطہ نظر 88
کیا آنحضرتﷺ کی بعثت حضرت عیسیٰ ؑ کے بعد ہوئی؟ 93
حیات مسیح ؑ کے بارہ میں احادیث 107
حرف آخر 113
خلاصہ کلام 129
کتابیات 137

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہتبصرہحیاتختم نبوتدعادلائلدینقادیانیقرآنمسئلہنظریاتیہود
Comments (0)
Add Comment