حیات بخاری

حیات بخاری

 

مصنف : خاں غازی کابلی

 

صفحات: 218

 

مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص ان کی شخصیت وسوانح پر پہلی کتاب ہے جو شاہ جی کی زندگی میں شائع کی۔ مصنف کی اس کتاب کی تحریر میں کہیں اجنبیت اور کہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ قدیم وجدید اسلوبِ نگارش کا حسین امتزاج اور بے تکلفی بھی ہے۔اس کتاب میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی ہنگامہ خیز زندگی کو ضبط تحریر میں لانا بہت بڑا کام کیا گیا ہے‘ یہ مختصر تو کیا ضخیم کتاب بھی کافی نہیں ہو سکتی لیکن اس کتاب میں ان کے حالات اور ملفوظات اور کارنامے جمع کیے گئے ہیں۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلام اور احترام نبوت ‘‘ خان غازی کابلی کی مرتب کردہ اور شاہد کاشمیری مدون ہیں۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اپنی بات 8
یادوں کےجھروکےسے 11
عرض حال 31
تقریب 32
مقدمہ 33
سیدناعطااللہ شاہ بخاری ،ولادت اورابتدائی تعلیم،مراجعت وطن 43
تحریک احیائے خلافت فرفہ وارانہ فسادات 44
تحریک قباب 45
بےمثل مقرر 46
رئیس الاحرار کامشورہ 47
تحریک تحفظ ناموس رسالت 48
احاطہ میاں عبدالرحیم کاتاریخی جلسہ1927؁ 49
شاہ صاحب کی گرفتاری اورسزایابی 50
مجلس احرارکی تشکیل 51
کانگریس کی نمکین سول نافرمانی 52
بچہ نورگاندھی کیپ یااجمل کیپ 52
بٹالہ میں ورد 54
تبلیغ کانفرنس قادیان کی صدارت 57
سیشن جج گورداسپورکاتاریخی فیصلہ 58
تحریک مباہلہ یاتحریک جمعہ 72
مرزامحمودکافرارجمعہ کااجتماع 73
ناموس شریعت کےلیےقربانی ،جماعت کےنظام کی پابندی 74
آزادی کاپیغام،قادیان مین دفتر احرار 75
وقف ختم نبوت 76
تحریک خاکساریت 76
شمالی پنجاب کوآزادی کاپیغام 84
شاہ صاحب راولپنڈی میں ضلع میانوالی کاطوفانی دورہ 86
ایک عجیب واقعہ 87
امیرشریعت کی گرفتاری 88
مقدمہ راولپنڈی کافیصلہ 93
عادات وخصائل 94
ادبی ذوق 111
انجمن شباب المسلمین بٹالہ 115
مسلمانان امرتسرسےخطاب 118
تحفظ ناموس رسول اللہﷺ 120
مرزائیت کی حقیقت 121
مسلمانان چنیوٹ کوبخاری کاپیغام 123
رام تلائی سیالکوٹ کاجلسہ 127
احرار تبلیغ کانفرنس 128
اچھوت تبلیغ کانفرنس1936ء 130
موہانی اوربخاری کامکالمہ 133
لاہورکےمسلمانوں سےخطاب 134
احرارپولیٹکل کانفرنس لاہور1939ء 137
آل انڈیااحرارپولیٹکل کانفرنس پشاور 139
مدح صحابہ 141
تشدد اورعدم تشدد کی جنگ کی تاریخ 142
تحریک فوجی بھرتی بائیکاٹ 1939ء 145
پنجاب پروانشنل احرارانتخابی کانفرنس 147
پاکستان کاہوگااردوپارک دہلی اپریل کییادگارتقریر 154
پاکستان بن گیاتوآپ نےفرمایا 162
وفات 169
ملفوظات 171
شاہ جی مشاہیرکی نظرمی 166
گلہائے عقیدت 193

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہانبیاءانسانبخاریپنجابتبصرہتبلیغتعلیماتحیاتخلافتدعادہلیدینشریعتعلماءقیامت
Comments (0)
Add Comment