حرام چیزیں جنہیں معمولی سمجھ لیا گیا
مصنف : محمد بن صالح المنجد
صفحات: 158
بنی اسرائیل کی تباہی کا بڑا سبب اللہ کی حدود کو توڑنا ، احکام شریعت کا مذاق اڑانا ، مختلف تاویلوں سے حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دینا تھا ۔ جس کے نتیجے میں اللہ تعالی نے ان پر پے درپے عذاب نازل کیے تھے ۔ ذلت و رسوائی ان کا مقدر ٹھہری ان کو سور اور بندر بنا دیا گیا تھا ۔ امت محمدیہ کو اس خصلت بد سے باز رکھنے کے لیے قرآن و حدیث میں جابجا احکام نازل فرمائے ۔ لیکن بدقسمتی سے آج مسلمانوں نے وہی طور طریقے اختیار کر لیے ہیں ۔ اس لیے حرام چیزوں کا بیان علم دین کا ایک اہم ترین جز ہے اور جب تک آدمی حرام چیزوں سے نہ بچے نہ اس کا اسلام معتبر ہے نہ اس کی عبادت مقبول ۔ اسی لیے حرام چیزوں کو بیان کرنے کے لیے علمائے کرام نے متعدد کتابیں تالیف کی ہیں اور یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے عالم اسلام کے مشہور و معروف عالم دین الشیخ محمد صالح المنجد نے ترتیب دیا ہے ۔ زیرنظر کتاب موصوف کی تالیف محرمات استہان بہا الناس یجب الحذر منہا کا اردو ترجمہ ہے جس میں بیشتر ایسی محرمات پر تنبیہ کی گئی ہے جن میں لوگ آج کل بہت تساہل برتتے ہیں او ران محرمات کو بہت معمولی سمجھتے ہیں ۔ اور بڑی جرت سے ان کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اسے فاضل مؤلف نے محنت اور عرق ریزی سے کوشش کی ہے کہ اس میں اکثر وہ محرمات آجائیں جو آج کل معاشرے میں مروج ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
گزارشات | 8 | |
مقدمہ | 13 | |
حرام کاموں کی تفصیل | 25 | |
اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا | 26 | |
قبروں کی پوجا | 27 | |
غیراللہ کے نام کی نذر ونیاز | 29 | |
حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دینا | 30 | |
جادو کہانت اور غیبی خبریں جاننے کا دعویٰ کرنا | 32 | |
حادثات زمانہ میں ستاروں کے عمل دخل کا اعتقاد رکھنا | 38 | |
کسی چیز میں نفع پہنچانے کا اعتقاد رکھنا | 39 | |
دکھلاوے اور شہرت کے لیے عبادت کرنا | 41 | |
بدشگوفی با بدفالی لینا | 43 | |
غیراللہ کی قسم کھانا | 48 | |
نماز میں عدم اطمینان | 52 | |
دوران نماز مقتدی کا مام سے سبقت کرنا | 55 | |
غلام بازی( لواطت) | 63 | |
بغیر شرعی عذر کے بیوی کا ہمبستری سے انکار کرنا | 65 | |
ظہار | 67 | |
حالت حیض میں جماع کرنا | 69 | |
بیویوں کے درمیان ناانصافی | 74 | |
غیر محرم عورت کے ساتھ خلوت | 75 | |
عورت کا خوشبو لگا کر گھر سےنکلنا | 79 | |
بغیر محرم عورت کا سفر کرنا | 80 | |
اپنے گھر کی کسی عورت کی بدچلنی کو دیکھ کر خاموش رہنا | 83 | |
فروخت کے وقت سامان کے عیب چھپانا | 89 | |
بغیر ارادہ خریداری چیز کا بھاؤ بڑھانا | 91 | |
باہم جوا کھیلنا | 93 | |
چوری | 95 | |
رشوت لینا اور دینا | 98 | |
کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنا | 99 | |
مزدور سے کام مکمل لینا اور اجرت پوری نہ دینا | 103 | |
عطیہ دینے میں اولاد کے درمیان ناانصافی کرنا | 105 | |
واپس نہ کرنے کی نیت سے قرض لینا | 109 | |
حرام کھانا | 111 | |
سونے اور چاندی کے برتن استعمال کرنا | 115 | |
جھوٹی گواہی | 116 | |
چغل خوری | 122 | |
بغیر اجازت لوگوں کے گھروں میں جھانکنا | 124 | |
لباس کو ٹخنوں سے نیچے تک لٹکانا | 126 | |
عورتوں کا چھوٹے ، باریک اور تنگ کپڑے پہننا | 129 | |
بالوں کو سیاہ خضاب لگانا | 134 | |
جھوٹا خواب بیان کرنا | 138 | |
پیشاب کے چھینٹوں سے پرہیز نہ کرنا | 143 | |
برا پڑوس | 146 | |
چوسر کھیلنا | 147 | |
نوحہ کرنا | 150 | |
چہرے پرمارنا اور چہرے پر نشان بنانا | 150 | |
آخری بات | 155 |