ہر قسم کے وائرس سے بچاؤ کے لیے شرعی حفاظتی اقدام اور نبوی دعائیں

ہر قسم کے وائرس سے بچاؤ کے لیے شرعی حفاظتی اقدام اور نبوی دعائیں

 

مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

 

صفحات: 42

 

دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے۔  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے۔ اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی  کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخار،کروناوغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے  فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر نظر کتابچہ’’ہرقسم کے وائرس سے بچاؤ کے لیے شرعی حفاظتی اقدام  اور نبوی دعائیں‘‘محترم قاری صہیب احمد  میری ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر  کلیۃ القرآن الکریم  والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کا مرتب شدہ ہے ۔قاری صاحب نے اس کتابچہ میں  مستند مسنون دعائیں ،دعاکی اہمیت وعظمت،قبولیت دعا کی صورتیں، شرائط، آداب، اوقات کو بیان کرنے کے علاوہ اس میں احادیث صحیحہ کی روشنی میں اسم اعظم کے  وہ الفاظ   بھی بیان کردئیے ہیں کہ جس کے ساتھ دعا مانگی جائے تو دعا رد نہیں ہوتی۔اس کتابچہ میں مذکور دعاؤں کی مدد سے  کورونا جیسے مہلک وائرس سے بچا جاسکتاہے ۔  فاضل مرتب اس کتاب کے  علاوہ بھی کئی دینی  ،تبلیغی اور اصلاحی  وعلمی کتب کے  مصنف ہیں او رایک معیاری درسگاہ کے  انتظام وانصرام کو سنبھالنے  کےعلاوہ  اچھے  مدرس ،واعظ ومبلغ  اور ولی کامل حافظ یحیٰ عزیز میر محمدی ﷫ کے صحیح جانشین اور ان کی  تبلیغی  واصلاحی جماعت کے  روح رواں ہیں ۔اللہ تعالیٰ محترم قاری صا حب کے عمل وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور دین اسلام کےلیے    ان کی خدمات کو  شرف ِ قبولیت سے  نوازے ۔آمین

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment