حقوق العباد ( اوصاف علی )
مصنف : اوصاف علی سابق جج
صفحات: 378
اللہ رب العزت نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے نبوت کا سلسلہ قائم کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہﷺ تھے۔ انہوں نے امت کی ہر شعبۂ زندگی میں مکمل رہنمائی فرمائی۔ اور حقوق وفرائض سے متعلقہ تفصیل سے تعلیمات دیں کہ کچھ حقوق اللہ ہوتے ہیں اور کچھ حقوق العباد ہوتے ہیں اور حقوق اللہ تو اللہ رب العزت چاہیں تو معاف فرما دیں مگر حقوق العباد میں اللہ رب العزت نے متعلقہ بندے سے معافی مانگنے کو معلق کر رکھا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص اسی موضوع پر ہے جس میں حقوق العباد‘‘ پر بڑی جامع‘مفید اور مؤثر ابحاث درج کی گئی ہیں کہ افراد واجتماع میں اختلاف کیوں ہوتا ؟ اس کے اسباب نقل کیے گئے ہیں جن میں سے مؤلف نے بڑی وجہ یہی بیان کی ہے کہ ہم حقوق العباد کا پاس نہیں کرتے جس کے نتیجے میں ہم میں اختلاف ہوتے ہیں اور انہوں نے اپنے دروس اور خطبات کو اس میں جمع فرما دیا ہے۔اس کتاب میں چونکہ انداز تقریر کا ہے اور اس کا بھی لفظ بہ لفظ نقل کیا گیا ہے اس لیے اس میں سلاست کی کمی اور پڑھنے میں کچھ دقت بھی ہے۔ اور اتحاد واتفاق کی اہمیت وفضیلت اور اس کے ثمرات کو بیان کیا گیا ہے۔۔ یہ کتاب’’ حقوق العباد ‘‘ سید بدیع الدین راشدی کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 5 |
رائے گرامی :ڈاکٹر اسرار | 6 |
عرض مولف | 9 |
مقدمہ | 11 |
حقوق النفس | 35 |
حقوق والدین واولاد | 62 |
حقوق زوجین | 82 |
اہل قرابت کےحقوق | 104 |
پڑوسی کے حقوق | 110 |
یتامیٰ ومساکین کے حقوق | 119 |
ملازموں کے حقوق | 131 |
عدل واحسان | 141 |
کسب حلال | 165 |
حسن خلق | 187 |
خدمت خلق | 203 |
عہد کی پابندی | 220 |
اخوت | 227 |
مساوات | 238 |
علماءاورعوام کے باہمی حقوق وفرائض | 249 |
استاد وشاگرد کے حقوق وفرائض | 267 |
عوام اور حکام کے باہمی حقوق | 281 |
تاجر اور خریدار کے باہمی حقوق | 299 |
مزدور اور آجر کےباہمی حقوق | 315 |
حکومت اور عوام کے باہمی حقوق وفرائض | 328 |
حقوق حیوانات | 361 |
انسانیت کا منشور اعظم خطبہ حجۃ الوداع | 369 |
کتابیات | 373 |