حقیقت شہادتین

حقیقت شہادتین

 

مصنف : رابعہ الطویل

 

صفحات: 297

 

مسلمان کو سب سےزیادہ جس چیز کا اہتمام کرنا چاہیے او رجس چیز پر اسے سب سے زیادہ حریص ہونا چاہیے وہ وہ چیز ہے جس کا تعلق امو رِعقیدہ اوراصولِ عبادت سے ہے کیونکہ عقیدے کی سلامتی اور نبی کریمﷺ کی اتباع یہی دو ایسی چیزیں ہیں کہ جن پر اعمال کی قبولیت کا دارمدار ہے اور یہی بندۂ مومن کے لیے نفع بخش ہیں ۔ زیر نظر کتاب ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے جوکہ امورِ عقیدہ سے متعلق اس عظیم کلمہ کی وضاحت پر مشتمل ہے جس کے لیے مخلوق کو پید اکیا گیا ،رسولوں کو مبعوث کیا گیا، کتابیں نازل کی گئیں اور جس کی بنا پر لوگ مومنوں اور کافروں میں تقسیم ہوگئے اورخوش نصیب اہل جنت اور بد نصیب اہل جہنم میں بٹ گئے اس کتاب میں اسی کلمۂ توحید کے فضائل ،معانی ،ارکان ، شروط اور نواقض اور اسی طرح اس کلمۂ طیبہ کے دوسرے جزء محمد رسول اللہﷺ کی حقیقت کو بیان کیا گیا ہے ۔کتاب کے ترجمےکا کام ” زاد الخطیب” کے مؤلف ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد ﷾ نے سر انجام دیا ہے حافظ صاحب اس کتاب کے علاوہ متعدد کتب کے مترجم ومؤلف بھی ہیں اللہ تعالیٰ اشاعت دین کے سلسلے میں مصنف ومترجم کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اس کتاب کواپنے بندوں کے لیے نفع مند بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مختلف علمائے کرام کے تاثرات 6
مقدمہ 7
تمہید 12
دین اسلام کس چیز کا نام ہے؟ 27
عقیدہ بنیاد اور جڑ ہے 29
علم عقیدہ کیا ہے 33
اسلامی عقیدہ کے مقاصد و فوائد 34
علم عقیدہ کے موضوعات 37
سب سے پہلے توحید 38
توحید کی تعریف اور اقسام 60
پہلی قسم توحید ربوبیت 60
دوسری قسم توحید الوہیت 63
تیسری قسم توحید اسماء وصفات 67
توحید کو دلوں میں پختہ کرنے کے ا سباب 71
فصل اول لا الہ الا اللہ کے فضائل 74
الہ کا مفہوم 89
لفظ ’’ اللہ ‘‘ کا مفہوم 91
فصل دوم لا الہ الا اللہ کے دو رکن 93
فصل سوم لا الہ الا اللہ کی شروط 108
فصل چہارم نواقض اسلام 158
فصل پنجم محمد رسول اللہ ﷺ کی گواہی کی حقیقت 182
فصل ششم لا الہ الا اللہ کے ثمرات 264
کلم طیبہ لا الہ الا اللہ کے فوائد 276
خاتمہ 279

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہترجمہتوحیددینعربیفضائلنظر
Comments (0)
Add Comment