حقیقت حج مع حج و عمرہ کا مسنون طریقہ

حقیقت حج مع حج و عمرہ کا مسنون طریقہ

 

مصنف : ابو الکلام آزاد

 

صفحات: 112

 

اسلام کی پرشکوہ عمارت جن پانچ ستونوں پر استوار ہےان میں سے ایک نہایت مضبوط و مستحکم ستون حج ہے ۔ حج ایک مقدس فریضہ ہی نہیں ایک نہایت اشرف وافضل عمل ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے ۔ا ور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔  اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ اجر وثواب تبھی ہےجب حج او رعمر ہ سنت نبوی کے مطابق اوراخلاص نیت سے کیا جائے ۔اور منہیات سےپرہیز کیا جائے ورنہ حج وعمرہ کےاجروثواب سےمحروم رہے گا۔حج صر ف ایک عبادت ہی نہیں بلکہ یہ جامع عبادات ہے یعنی اسلام نے عبادت کی جتنی بھی صورتیں مقرر فرمائی ہیں ۔ان سب کی روح اس میں موجود ہےاس میں توحید بھی ہے نماز بھی ہے بلکہ اس مسجد میں جاکر سجدہ ریز ہونا ہے جو تمام مسجدوں کا مرکز ہے اور جس نے دنیا کی تمام مسجدوں کو مسجدیت کے اعزاز سے نوازا ہے۔ اس میں طواف کی ایک ایسی منفرد عبادت ہے جو صرف بیت اللہ ہی میں ادا کی جاسکتی ہے اور جب حاجی کے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ طواف کی یہ عبادت اس عبادت سے مشابہہ ہے جوملائکہ مقربین عرش الٰہی کےاردگرد ادا رکررہے ہیں تو اس سےایک غافل انسان کی روح بھی وجد میں آجاتی ہے اور ایک صاحب دل کی جو حالت ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے ۔ حج میں زکاۃ کی طرح انفاق فی سبیل اللہ بھی ہے ، روزہ کی طرح روح کو تازہ کرنے کےلیے تبتل الی اللہ بھی اور بہت سی احادیث میں اسے جہاد فی سبیل اللہ بھی قرار دیا گیا ہے ۔اور پھر سب سے بڑھ یہ کہ انسان پر کبھی کبھی ایسی کیفیت بھی طاری ہوتی ہے کہ اسے اپنے رب کی طرف حددرجہ شوق ہوتا ہے۔محبت الٰہی جوش مارتی ہےاور وہ اس شوق کی تسکین کےلیے اپنے چاروں طرف نظر دوڑاتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہےکہ اسکا سامان صرف حج ہی میں ہے اورحج کرنے سے اس کے دل میں اللہ کی محبت کے چراغ جل اٹھتے ہیں۔ حج کے احکام ومسائل کے بارے میں اردو و عربی زبان میں   چھوٹی بڑی بیسیوں کتب بازار میں دستیاب ہیں جن کے مطالعہ سے مسائل حج سے اگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’حقیقت حج ‘‘مولانا ابوالکلام آزاد﷫ کی تصنیف ہے۔جس میں فریضۂ حج کی اہمیت،عظمت اور فلسفہ وحکمت کوخوب واضح کیاگیا ہے ۔کتاب کے آخرمیں سوئےحرم جانے والے زائرین کےلیے حج وعمرہ کا مسنون طریقہ بھی درج کردیا گیا ہے تاکہ حرمین شریفین میں حاضری کےشب وروز نبی کریمﷺ کے اسوۂ حسنہ کی تعلیمات کی روشنی میں بسر ہوں۔ اس ایڈیشن میں آیات واحادیث کے ترجمے اور حوالہ کے علاوہ عربی عبارتوں اور فارسی اشعار کےترجمہ کا خاصہ اہتمام کیا گیا ہے ۔ تاکہ قارئین مولانا آزاد کےعلم وفضل سے صحیح طور پر استفادہ کرسکیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو قارئین کےلیےنفع بخش بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف چند (محمد خالد سیف9 7
فضیلت واہمیت حج وعمرہ 11
بیت اللہ کی حاضری (شورش کاشمیری )
انسانی اخوت کی زندہ قوت 15
قوموں اورملکوں کافرق
بکھرے دلوں کوجوڑنا
اعتقاد روح کاایمان
انسانی اخوت کی اصلی صورت
جدہ سےخط
انسانی اخوت کی زندہ قوت
یوم الحج کاورود مقدس 18
عشق الہٰی کا سب سے بڑا گھرانہ
اللہ کی پرستش کا پہلا مقدس گھر
دور دراز ملکوں سے اجتماع کی وجہ
مقدس گھرانے کا معنوی تصور 20
کس بستی کے باشندے؟
ماحول کی ہمہ گیر یکسانیت
دل سوختہ لوگوں کی بستی
راز و نیازعبد و معبود
روحانی مجمع کی تاریخ حیات 22
قدسی دوستوں کی دعاء
قبولیت دعاء
اطاعت شعاروں کی سرفرازی
اقبال مندی اورتصویر نامرادی
اجتماع لا ہوتی کا ظہور
تصور کوچ 24
روحانیت عظمیٰ
جمال عالم آراء کا جلوہ
وقت عظیم کی غنیمت
وقت کی اہم ترین ضرورت 25
اختتام روز ہجر اورعہدوصال کا آغاز
مومن کا نصب العین
نفس پرستیوں کا کرشمہ
عید کےدن کی یاد 27
دعائے انابت
تو نہ ہم کوبھول جا
امن وہدایت کی صدائے بازگشت
رحمت باری کوفراوانی کادن 30
تلاش مومن قانت اوردعوت الیٰ اللہ
محرومی از برکات وقت محبوب
جنگ اور صدیوں کی جنگ
بخت خفتہ وطالع گم گشتہ
خدائےقدوس سےصلح 32
نصرت خداوندی کی دامن گیری
آتش کدہ محبت کا اشتعال
تذکار اسوۂابراہیمی ﷤ 34
عشق وایثار کی گونج
فدیہ ذبح عظیم
ایمان باللہ کا دارو مدار
میثاق ابراہیمی ﷤ کی یادگار 36
امامت وخلافت امت مسلمہ کاعہد
جلال و قدوسیت کانشیمن
ایفائے عہد
وعدہ اور وعید کی یاد تازہ
امامت ارضی کی میراث 38
گم کردہ رحمتوں کی تلاش
حقیقت اسلامی کی قربانی
محبوبات ومطلوبات سپر د الہٰ
قبولیت بخشنےوالا ، اللہ
کھوئی ہوئی میراث کی واپسی
مقاصد حج کا لب لباب 40
نماز
روزہ
زکوٰۃ
صدقہ
حج
حج اور بین الاقوامی تجارت 42
مقصد خصوصی
اقتصادیات و تمدن عرب
بین الاقوامی تجارت کا قیام
تمدن کی منفعت عظیمہ
حقیقی مقاصد 43
قرآن کا عام وخاص سےطرز خطاب
اہم ترین مقاصد
حقیقت بےنقاب
ارشاد وہدایت کا بیان الملی مرکز
امت مسلمہ کی قومیت 45
ترقیوں کاسنگ بنیاد
آب وہوا کا اثر
مذہب کا حلقہ اثر
عظیم الشان قومیت کا مایہ خمیر
رابطہ اتحاد مذہبی کا استحکام
قومیت جدیدہ کی نشاۃ اولیٰ 47
ظہور تکمیل کا مقدس آشیاہ
روحانی جماعت کا قالب
وصیت ابراہیم ﷤
وصیت حضرت یعقوب ﷤
آثارقائمہ و ثابتۃامت مسلمہ 49
مقدس یادگاروں کا ذخیرہ
دعائے تجدید ونفخ روحی
ظہوررحمۃ للعالمین ﷺ
تربیت یافتہ جماعت
تجدید واحیائے مذہب
سعی، صفا و مروہ
مشعر الحرام کی یاد
خانہ کعبہ کی قدم ترین یادگار
نقش پا سجدہ گاہ خلق
مادی اورروحانی یادگاریں
روحانی اثر و نفوذ
اعلان تکمیل دین 53
فراموش کردہ روش ملت ابراہیمی﷤
تکمیل دین اوراستحکام
تاریخ فرضیت حج کا ایک لمحہ فکریہ 54
بدعات جاہلیت 55
سنت ابراہیمی ﷤کی صورت اورحقیقت
یتن سو ساٹھ بتوں کا مرکز
فخر و غرور کا ترانہ گاہ
قریش کے مخصوص امتیازات
برہنہ طواف
عمرہ ، سخت گناہ متصور ہونا
یہودی رہبانیت کا گہوارہ
ظہور اسلام و تزکیہ حج 57
دین ابراہیمی ﷤ کی تکمیل
ارکان اسلام کی ہیت مجموعی
اسلام ، معلق بہ کعبہ
حج او راسلام ، لازم و ملزوم
آزمائش ابراہیم 58
اللہ کا فطری معاہدہ
آزمائش کے اولین اجزاء
امت مسلمہ
اجزاء حج کےترکیبی مرکبات 59
رسول مزکی و موعدہ ﷺ کا ظہور
موروثی گھر کی واگزاری
توحید کاغلغلہ
صف نماز
روزے کی تعلیم
روزے کی حقیقت
زکوٰۃ کی ادائیگی
فتح مکہ کی غرض وغایت 62
امت مسلمہ کا منظر عام پر نمایاں کرنا
اعادہ دعوت عام
تکمیل حج کااعلان عام 63
بدعات و اختراعات کا ترک
قریش کے امتیاز مٹا دینا
برہنہ طواف کی ممانعت
عملی تلقین نبوی ﷺ
حقیقت قربانی
اعلان عام و حجۃ الوداع 66
اسلام کا مقصد اعظم
ابراہیم﷤ کی دعاء
دنیا کی حالت بوقت دعاء
دنیا سے کنارہ کشی
گم شدہ حق کی واپسی
خطبہ حجۃ الوداع
کامیابی کی آخری بشارت
حج مختلف یادگاروں کا مجموعہ 69
یادگار ابراہیم ﷤
بیت اللہ
مقام ابراہیم﷤
صفا و مروہ
چاہ زمزم
قربانی
رمی جمار
اعمال واحکام اور شرائط حج 71
احرام اورحرمت شکار
ممانعت جنگ
اجازت جنگ
مسلمانوں کا عام دستور
کاروبار تجارت
ازالہ وہم پرستی
میدان عرفات کی شرط
قیام کعبہ کی مصلحتیں
عالمگیر سچائی
نیک ترین امت اور مرکز ہدایت
کعبۃ اللہ کے بنیادی اغراض و مقاصد
خلاصہ مطلب
کعبۃ اللہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ عبادت گاہ
حقیقت قربانی
عمرہ کا طریقہ 85
احرام
نیت
تلبیہ
بیت اللہ شریف
طواف
حجر اسود
کچھ اور دعائیں
مقام ابراہیم﷤
سعی
آب زمزم
آب زم زم پینے کی دعاء
حجامت
حج کا طریقہ 94
حج کی اقسام
حج کاطریقہ
منیٰ کی طرف
سوئےعرفات
مزدلفہ
پھر منیٰ کی طرف
تحلل اول
طواف افاضہ
طواف افاضہ میں تاخیر
منیٰ کی راتیں
جمرات کاتعارف
رمی جمرات
منیٰ میں دو دن
رمی میں نیابت
طواف وداع
ضروری ہدایات 100
مکہ مکرمہ کےخاص مقامات 101
غار حرا
غار ثور
مسجدالرایۃ
مسجد ابوبکر﷜
مسجد عمر ﷜
مسجد بلال ﷜ اور مسجد انشقاق القمر
مسجدجن
جنت المعلیٰ
مدینہ منورہ اور بارگاہ رسالت 103
مدینہ منور کےاہم مقامات 106
ریاض الجنۃ
مسجد قبا
جنت البقیع
واپسی کی دعا 108
مسجدمیں دو رکعت 108
دعوت کا اہتمام 108
دعائیں 109

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاحکاماردواسلاماسلامیاللہانسانبیت اللہتاریختبصرہتجارتتعلیماتتمدنتوحیدجہادحجحقدینروحروزہزبانسنتعربیفارسیفلسفہمسائلمسجدمنیٰنظرنماز
Comments (0)
Add Comment