حقائق اسلام ( بعض اعتراضات کا جائزہ )
مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی
صفحات: 219
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ عقائد، معاملات، عبادات، نکاح و طلاق، فوجداری قوانین، عدالتی احکام، خارجی اور داخلی تعلقات جیسے جملہ مسائل کا جواب اُصولاً یا تفصیلاًاس میں موجود ہے۔ ان مسائل کے بارے ہدایت و رہنمائی حاصل کرنے کے لئے کسی حال میں اس سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ خود انصاف پسند غیر مسلموں نے بھی اسلامی شریعت کے اس امتیاز کو تسلیم کیا ہے۔اسلام ہی نے انسانیت کی فلاح کے لئے رفاہِ عامہ اور خیرو بھلائی کے اُمورمیں کافر ومسلم کا فرق روا رکھے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی تعلیم دی۔اور اسلام نے بلا تفریق ہر انسان کے سر پرعزت و شرف کا تاج رکھا۔اور یہ اسلام کا ایسا واضح امتیاز ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی اس سلسلہ میں اسلام کا سہیم اورہم پلہ نہیں ہے۔اسلام دین برحق ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق یہ پوری دنیا پر پھیلے گا اگرچہ اس کے نہ ماننے والے جتنی مرضی سازشیں کرلیں۔ہر دور میں اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور اس کی تعلیمات سے لوگوں کو دور رکھنے کے لیے سازشیں ہوتی رہی ہیں۔اسلام کے محافظوں نے الحمد للہ ہر دو ر میں اسلام پر کیے اعتراضات کے دلائل سے مزین جوابات دئیے ہیں ۔اور اس موضوع پرباقاعدہ کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیرتبصرہ ’’حقائق اسلام (بعض اعتراضات کا جائزہ )‘‘کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔یہ کتا ب انڈیا کے نامور عالم دین اسلامی سکالر جناب ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں چند ایسے اعتراضات کا انتخاب کیا ہے جو عام طور پر غیر مسلموں کی جانب سے اٹھائےجاتے ہیں اوراسلام کے بنیادی مصادر مآخذ کی روشنی میں ان کا جائزہ لیا ہے اور اسلام کا صحیح نقظۂ نظر واضح کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔ مولانا سید جلال الدین عمر صاحب کی نظر ثانی سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔جو حضرات دعوت کے میدان میں سرگرم عمل ہیں اور انہیں آئے دن غیر مسلموں کے مختلف سوالات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ان کے لیے یہ کتاب انتہائی مفید ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 11 |
اسلام پر اعتراضات ۔ اسباب اور تدارک | 15 |
ہندوستان میں اشاعت اسلام | 17 |
اسلام پر اعتراضات کے اسباب | 19 |
الف ۔ اسلام سے ناواقفیت | 19 |
ب۔ مسلمانوں کی بے عملی اور غلط طرز عمل | 20 |
ج۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلا ف پروپیگنڈا | 22 |
تدارک کی صورتیں | 23 |
الف ۔مسلمان اسلام کا سچا نمونہ بنیں | 24 |
ب ۔ غیر مسلموں سے اختلاط اور ربط بڑھایا جائے | 25 |
ج۔ اعتراضات کا جواب دیا جائے | 25 |
مسلمانوں کا معاملہ | 25 |
قرآن | 26 |
قرآن ۔ اللہ کا کلام | 28 |
قرآن کا دعویٰ | 28 |
اہل مکہ کے بعض اعتراضات | 30 |
کیا قرآن کسی انسان کی تصنیف ہے | 31 |
قرآن کا چیلنج | 33 |
چیلنج کا جواب نہ دیا جا سکا | 35 |
مشرکین کو قرآن کے غیر انسانی کلام ہونے کا یقین تھا | 35 |
یہ چیلنج رہتی دنیا تک کے لیے ہے | 37 |
قرآن کے کلام الہی ہونے کے دلائل | 38 |
اسلوب ‘ادب اور نظم کلام | 38 |
موضوعات کی وسعت | 39 |
بیانا ت کی صداقت | 40 |
یکسائی اور عدم اختلاف | 42 |
احادیث سے مختلف اسلوب | 43 |
ایک امی کی زبان سے ادائیگی | 44 |
عصر حاضر میں قرآن کریم کی معنویت | 46 |
ہر پر انی چیز فرسودہ اور بے کار نہیں ہوتی | 46 |
دلیل کم نظر ی قصہ جدید و قدیم | 47 |
اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے | 48 |
قرآن کا موضوع انسان ہے | 49 |
قرآن کی تعلیمات ابدی ہیں | 50 |
قرآن کی کوئی بات غلط ثابت نہیں ہوئی ہے | 51 |
قرآن آج کے مسائل کا حل پیش کرتاہے | 52 |
کیا قرآن مخالفوں سے لڑنے اور انہیں قتل کرنے کا حکم دیتا ہے | 53 |
اسلام جبرو اکراہ کا مخالف ہے | 54 |
جنگ کی اجازت ظلم کے خاتمے کےلیے دی گئی ہے | 55 |
آیات قتال کا تعلق حالت جنگ سے ہے | 59 |
اس طرح کے احکام دیگر مذاہب میں بھی ہیں | 61 |
ان احکام کی مخاطب اسلامی ریاست اور اس کی فوج ہے | 63 |
عام غیر مسلمین کے ساتھ اچھے سلوک کا حکم | 64 |
غیر مسلموں کی دوستی سے ممانعت کا مفہوم | 68 |
سیرت رسول ﷺ | |
رسول کریم ﷺ کی کثرت ازواج کے مصالح | 74 |
ازواج مطہرات | 74 |
حضور ﷺ کی ازدواجی زندگی پر ایک نظر | 75 |
کثرت ازواج معیوب نہیں تھی | 77 |
قرآن نے چار کی حد مقرر کی | 78 |
نبی کریم ﷺ کو اس حکم سے مستثنیٰ رکھا گیا | 78 |
کثرت ازواج کے مصالح | 78 |
الف ۔ اصحاب کی دل جوئی | 81 |
ب۔ دین کی توسیع اور استحکام | 80 |
ج۔ عداوتوں کا خاتمہ | 82 |
د۔ عورتوں کی تعلیم و تربیت | 83 |
ھ۔ حسن معاشرت کا اعلی نمونہ | 84 |
حضور کریم ﷺ پر عائد بعض پابندیاں | 84 |
ازواج مطہرات کو دوسرے نکاح کا حق کیوں نہیں دیا گیا | 87 |
رسو ل اللہ ﷺ اور آپ کے اہل بیت کی حیثیت | 87 |
ازواج نبی امت کی معلمات ہیں | 89 |
ایک وضاحت | 90 |
آں حضرت ﷺ نے آزاد بیویوں کی موجودگی میں باندیاں کیوں رکھیں | 92 |
حضرت عائشہ کی کم سنی پر اعتراضات | 95 |
زوجین میں اصل باہمی موافقت ہے | 95 |
بلوغ کی کوئی حد مقرر نہیں کی جا سکتی | 97 |
حضرت عائشہ کی ذات سے امت کو حاصل ہونے والے فائدے | 98 |
نکاح زینب کا واقعہ | 100 |
حضرت زید کو ن تھے | 100 |
حضرت زینب کا حضرت زید سے نکاح | 101 |
حضور ﷺ کا حضرت زینب سے نکاح | 102 |
مخالفین کا فتنہ | 103 |
رسول اللہ ﷺ نے جاہلیت کی غلط رسوم کو ختم کیا | 103 |
ایک اور اعتراض | 105 |
اس اعتراض کی غیر معقولیت | 105 |
عبادات | 106 |
خانہ کعبہ کی اہمیت و مرکزیت | 106 |
خانہ کعبہ ۔ اللہ تعالیٰ کا گھر ہے | 106 |
طواف کی حکمت | 108 |
قبلہ متعین کرنے کا مقصد | 110 |
خانہ کعبہ کو قبلہ کیوں بنایا گیا | 111 |
اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہیں | 112 |
حجر اسود کی حقیقت | 114 |
حجر اسود کیا ہے | 114 |
تاریخ | 115 |
حضرت ابراہیم کی زندگی پر ایک نظر | 116 |
حجر اسود حضرت ابراہیم کی توحید پرستی کی یاد دلاتا ہے | 117 |
حجر اسود اللہ کے شعائر میں سے ہے | 118 |
رسول اللہ ﷺ کا عمل | 118 |
حضرت عمر کا حکیمانہ قول | 119 |
تعظیم میں حد سے گزرنا جائز نہیں | 120 |
بوسہ دینا ضروری نہیں | 121 |
کیا حج دولت کا ضیاع ہے | 123 |
حج کے فائدے | 124 |
الف۔ جذبہ عبودیت کی آبیاری | 125 |
ب۔ تاریخی اور روحانی ماحول کا مشاہدہ | 127 |
ج۔ اتحاد اور مساوات کا بے مثال مظاہرہ | 127 |
عظیم الشان اجتماعیت | 128 |
یہ فائد ے صرف حج ہی سے حاصل ہوتے ہیں | 129 |
متبرک مقامات کی زیارت ہر قوم میں مشروع ہے | 129 |
قربانی اور اس کی اہمیت | 130 |
کیا قربانی ایک مسرفانہ رسم ہے | 132 |
نذرو نیاز اور قربانی انسانی فطرت ہے | 133 |
قربانی اللہ کی نعمتوں پر شکر گزاری کا اظہار ہے | 134 |
حضرت ابراہیم کے تاریخی واقعہ کی یادگار | 135 |
قربانی کا معاشی پہلو | 136 |
قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کی تدابیر | 137 |
معاشرت | 139 |
پردہ کی حقیقت | 141 |
اسلامی نظام معاشرت | 142 |
تطہیر معاشرہ کی تدابیر | 143 |
پردہ کی حدود | 144 |
پردہ پر اعتراضات | 145 |
آزادی سے محرومی | 146 |
عملی سر گرمیوں سے علحیدگی | 146 |
میلان میں اضافہ | 148 |
بے پردہ معاشرت | 149 |
طلاق کے بعد حلالہ کا حکم | 149 |
طلاق سب سے زیادہ ناپسندیدہ کا م | 150 |
نباہ ممکن نہ تو طلاق کی اجازت ہے | 150 |
طلاق سے قبل کے اقدامات | 151 |
طلاق کے بعد رجوع کی صورتیں | 152 |
تین طلاق کے بعد رجوع کی کوئی صورت نہیں | 153 |
حلالہ کرنا اور کروانا دونوں ناجائز ہیں | 154 |
تہذیب | 155 |
حیوانات کے حقوق | 157 |
حیوانا ت کے بارے میں قدیم تصورات | 157 |
حقوق حیوانات کے سلسلے میں بیداری | 159 |
اسلام اور حیوانات | 160 |
حیوانات کا خیال رکھنے کی تاکید | 165 |
حیوانات کو آرام پہنچانا باعث اجر ہے | 166 |
حیوانات کو اذیت دینا گناہ ہے | 168 |
اذیت رسانی کی مختلف شکلیں | 169 |
الف ۔ بھوکا پیاسا رکھنا | 169 |
ب۔ کوئی نازک عضو پکڑ کر کھینچنا | 169 |
ج۔ اسٹیج بنانا | 170 |
د۔ جسم کا کوئی ٹکڑا کا ٹ لینا | 170 |
ھ۔ نشانہ بازی کی مشق کرنا | 171 |
و۔ باہم لڑانا | 172 |
ز۔ بچے کو ماں سے جدا کرنا | 172 |
ح۔ منہ پر مارنا یا داغنا | 173 |
اشعار کی اجازت ہے | 174 |
جانوروں پر لعنت بھیجنا منع ہے | 175 |
بے ضرر جانوروں کومارنے کی ممانعت | 177 |
ضرر رساں حیوانات کو مارنے کا حکم | 178 |
گوشت خوری | 183 |
گوشت خوری پر اعتراض | 183 |
اہنسا کا نظریہ | 184 |
نباتات میں بھی جان اور حس ہوتی ہے | 185 |
بلاضرورت جانور کو ہلاک کرنا منع ہے | 186 |
ذبح کرنے میں رحم دلی کا مظاہرہ | 187 |
کیا گوشت خوری سے بے رحمی اور خوں خواری پیدا ہوتی ہے | 189 |
ناکارہ مویشوں کے اضافی بوجھ سے نجات | 190 |
گوشت خوری کی اجازت بیش تر مذاہب نے دی ہے | 192 |
قرآن میں مذکور بعض محرمات اور ان کی تحریم کی حکمتیں | 195 |
اسلام میں بعض جانوروں کا گوشت حرام کیوں ہے ؟ | 196 |
اسلام کا فلسفہ حلت و حرمت | 196 |
بعض محرمات اور ان کی حکمت تحریم | 199 |
1۔ مردار | 199 |
حادثاتی موت کی بعض صورتیں | 201 |
2۔ خون | 203 |
3۔ خنزیر کا گوشت | 205 |
4۔ غیراللہ کے نام پر ذبیحہ | 209 |
چند دیگر حرام جانور | 211 |
کتابیات | 213 |