حافظ محمد یوسف گکھڑوی رحمۃ اللہ علیہ حیات و خدمات

حافظ محمد یوسف گکھڑوی رحمۃ اللہ علیہ حیات و خدمات

 

مصنف : حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی

 

صفحات: 500

 

تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے  امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے  یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور  ہو ۔تمام حالات کو  حقیقت کی نظر  سے  دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین  وفطین ہو  اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے  کہ تاریخ  ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس  کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے  اور اسلام میں تاریخ ، رجال  اور تذکرہ  نگار ی کو بڑی اہمیت  حاصل ہے اور یہ  اس کے امتیازات میں سے  ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین  کے تذکرے لکھ کر ان  کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ  ہمارے سامنے ہے  لیکن ماضی قریب او ر موجودہ دور میں تذکرہ نویسی  اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور سوانح نگاروں کی خدمات قابلِ قدر ہیں ۔ جن  میں مولانا محمد اسحاق بھٹی، مولانا  محمد رمصان یوسف سلفی رحمہما  اللہ  سرفہرست ہیں ۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت  جگہ دے  اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین) زیرنظر کتاب ’’ حافظ محمد یوسف گکھڑوی رحمہ اللہ حیات وخدمات ‘‘مولانا  فاروق الرحمن  یزدانی حفظہ اللہ (مدرس جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد) کی مرتب شدہ ہے۔  فاضل مرتب  نے اس کتاب میں  مولانا یوسف گکھڑوی کی زندگی کی بھر پور عکاسی کی ہے اور کی عمل سے بھر  پور زندگی کا انتہائی باریک بینی سے احاطہ کیا ہے اور اس کو ا نتہائی شگفتہ سلیس اور آسان زبان میں  بیان کیا ہے۔ حافظ محمد یوسف گکھڑوی رحمہ اللہ  کے دل آویز اور سبق آموز واقعات قلمبند کیے ہیں ۔ مختلف اہل علم اور ان کے تلامذہ ومتعلقین کے تاثرات انہی  کی زبان  میں لکھ دئیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ  مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کےزور قلم  میں مزید اضافہ  کرے ۔(آمین) 

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 11
عرضے ناشر 12
تقریظ 15
دیباچہ 19
مقدمہ 23
پیدائش 28
نام و نسب 28
خاندانی تعارف 28
تعلیم و تربیت 29
اساتذہ کرام 31
مولانا سلطان احمد انصاری  نت کلاں 31
مولانا احمد دین گھکھڑوی  33
مولانا سید محمد داؤد غزنوی  37
مولانا محمد اسماعیل سلفی  41
مولانا محمد علی لکھوی  47
شخصیت کردار کے آئینے میں 53
عقیدے کی پختگی 53
جب چادر جل کر راکھ ہو گئی 57
آپ بیتی 58
درخت سے خون نکلنا 58
سنت رسول ﷺ پر جانثاری 60
رفع یدین کرنے پر سرپھٹ گیا 61
سنت کی توہین کرنے والے گستاخ کی مرمت 61
غیرت و بہادری کا ایک اور واقعہ 64
حدیث کی محبت میں مولانا مودودی سے دوستی ختم 65
دیانت داری و راست گوئی 67
ریلوے کے ٹکٹ پھاڑ دئیے 67
10 روپے میں حج ضائع 68
امیر کی اطاعت 69
خوش مزاجی 72
اذان لیت کر دی 72
کرایہ نہیں ملے گا 73
صلہ رحمی 74
معاملات کی درستگی 74
ماں اور ماما 76
مولانا ثناء اللہ امرتسری اور ان کی اولاد سے متعلق 78
حافظ صاحب بحیثیت مبلغ و داعی 80
دعوت وتبلیغ 80
خطابت کی جھلک 80
تبلیغ کے لیے کوچوان سے دوستی 82
بغیر تنخواہ ٹیچنگ 83
واد والی میں اعلان توحید 84
تبلیغ کا انداز 87
ضلع کوہاٹ میں تبلیغ تک و تاز 88
ان ابراہیم کان امتہ 89
خطابت 95
پہلی تقریر 96
دوسری تقریر 107
تیسری تقریر 117
چوتھی تقریر 129
پانچویں تقریر 142
چھٹی تقریر 157
ساتویں تقریر 164
آٹھویں تقریر 170
نویں تقریر 182
دسویں تقریر 187
گیارہویں تقریر 199
تعلیم و تدریس 204
جامع مسجد توحید گنج گھکھڑ اور مدرسہ تعلیم القرآن کی تاسیس 205
تلامذہ 208
مولانا محمد رفیق سلفی آف راہوالی  208
کلے کی لاج 220
اور دیوار سیدھی ہو گئی 225
مولانا سید محمد اکرم گیلانی  227
حافظ محمد الیاس اثری  254
حافظ محمد عبد اللہ شیخوپوری  260
حافظ خالد حیات محمود حفظہ اللہ 261
بابا جی محمد صاحب حفظہ اللہ 263
مستری محمد صدیق 265
حاجی عطاء الرحمن پنجابی 269
حافظ محمد اکرام حفظہ اللہ 270
قبولیت دعا کے واقعات 271
نصیحت آموز واقعہ 271
اسلحہ کی پیٹیاں خشک مل گئیں 273
ذکر الہیٰ سے بریلوی پیر کی زبان بند ہو گئی 274
جلسہ پر مخالفین کا پتھراؤ 276
شیطان کا مرغ 278
دودھ سے بھرے ہوئے برتن 279
شیر سے ملاقات 280
بیماری سے شفا 282
جب پھانسی ٹل گئی 283
قاضی محمد یحییٰ ابھی زندہ ہیں 284
آگ کے شعلے 287
مرزا قادیانی کی قبر سے آگ کے شعلے اور اسلام کی حقانیت 287
میدان جہاد میں 291
سردار عبد القیوم سے ایک ملاقات 295
پہلی گولی 296
جہاد کی کہانی حافظ صاحب کی زبانی 297
تعمیر مساجد 318
مرکزی جامع مسجد اہل حدیث گنج گکھڑ 319
جامع مسجد اختر اہل حدیث گوجرانوالہ 319
حافظ صاحب اپنی نظر میں 323
وفات 337
جنازہ 343
اولاد و احفاد 344
کچھ باتیں کچھ یادیں 346
حافظ محمد یوسف گکھڑوی  346
پیکر اخلاص  حافظ محمد یوسف گکھڑوی  375
مولانا عبد العزیز نورستانی  کے تاثرات 381
حافظ محمد یوسف گکھڑوی  مولانا یونس بٹ 383
عالم باعمل حافظ محمد یوسف  392
نصیحت کندگان دریک سفر 401
یادگار زمانہ ہیں یہ لوگ 409

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment