حدود و تعزیرات
مصنف : ڈاکٹر احمد حسن
صفحات: 381
اسلام نے اپنے اصولِ حکمرانی میں عدل وانصاف کو بے پناہ اہمیت دی ہے۔ یہ ایسا الٰہی نظام حیات ہے جس کامزاج انسانوں کے خود ساختہ رائج الوقت قوانین سے اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ یہ تمام انسانی قوانین سے ممتازاور ہردو ر،ہر زمانے کےتقاضے پورے کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد اہل پاکستان کی مسلسل یہ خواہش اورکوشش رہی ہے کہ اسلامی قوانین کا نفاذ عمل میں آئے۔بالخصوص جنرل ضاء الحق دور حکومت میں قوانین اسلام کے نفاذ کی کوششیں قابل ذکر ہیں ۔حدود آرڈی ننس نافذ کیا گیا اور وفاقی شرعی عدالت شرعی نقظۂ نظر سے مقدمات کی سماعت بھی کرتی رہی ۔ زیر نظر کتاب ’’ حدود وتعزیرات ‘‘ ادارہ تحقیقات اسلامی کے سکالرز کی مرتب شد ہے ۔ادارہ تحقیقات اسلامی نے حدود وتعزیرات کے متعلق فقہ اسلامی کی مستند کتب سےمنتخب ابواب کا ترجمہ کروا کراسے مرتب کروا کرشائع کیا۔ اس کتاب میں فقہ حنفی کے علاوہ اہل سنت کے باقی تین فقہی بھی ذکر کیے گیے ہیں تاکہ ماہرین قانون کے سامنے زیر بحث مسئلہ کی تمام تفصیلات اور مختلف فقہا کی آراء سامنے آجائیں۔ یہ کتاب ادارہ تحقیقات اسلامی کے سلسلہ تراجم مصادر قانون اسلامی کا پہلا سلسلہ ہے جوکہ جنرل ضیاء ا لحق کے دور حکومت میں خاص طور پر وکلاء اور جج صاحبان کے لیے تیار کی گی تھی ۔ فقہ اسلامی کی مستند کتابوں سے منتخب ابواب کے ترجمہ وترتیب کا کام ڈاکٹر احمد حسن ،صدیق ارشد خلجی، غلام مرتضیٰ آزاد نہیں کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
طریقہ تالیف | 19 |
مصادر | 21 |
پیش لفظ | 23 |
آیات قرآنی واحادیث نبوی متعلقہ حدود وتعزیرات | 28 |
حد سرقہ: (المبسوط) | 49 |
چوری اور رہزنی کی سزا | 49 |
ہاتھ کہاں سے کاٹا جائے | 49 |
حد سرقہ میں مقدار نصاب | 50 |
نصاب سرقہ کی مقدار | 51 |
کس چیز کی چوری اور کس طرح چوری کرنے پر حد ہے | 53 |
ہاتھ کیسے کاٹا جائے | 64 |
گواہوں کی غلطی | 65 |
قضا سے پہلے یا بعد میں اگر چور کا ہاتھ کا ٹا جائے | 66 |
قطع الطریق | 72 |
حد حرابہ | 73 |
حد سرقہ (بدائع الصنائع) | 78 |
چوری اور ڈاکہ زنی کی سزا | 78 |
رکن سرقہ | 78 |
تسبب | 80 |
شرائط | 80 |
سارق کے متعلق شرائط | 80 |
مال مسروق کی شرائط | 81 |
مردار یا اس کی کھال پر قطع یدنہیں | 81 |
کفن کی چوری پر قطع ید نہیں | 82 |
سبزیوں کی چوری پر قطع ید | 83 |
سونے چاندی پر قطع ید | 84 |
شراب کی چوری پر قطع ید | 84 |
سکوں کی چوری قطع ید | 85 |
نقص وعیب | 86 |
چوری کے مال میں عیب پیدا کرنا | 86 |
جنگلی جانوروں کی چوری | 86 |
حرز کیا ہے؟ | 87 |
شرائط مال مسروق کی ایک شرط نصاب ہے | 90 |
نصاب سرقہ میں اختلاف | 91 |
صفات نصاب | 93 |
شرط مسروق منہ | 95 |
شرائط مسروق فیہ | 96 |
ثبوت سرقہ | 97 |
اقرار | 101 |
ہاتھ کہاں سے کاٹا جائے | 105 |
حد کا واجب ہونے کے بعدساقط ہونا | 105 |