حدیث پر عمل کیسے

حدیث پر عمل کیسے

 

مصنف : یاسمین حمید

 

صفحات: 242

 

ٖ اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ شرعی  علم کے حصول کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں:ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان  دونوں ماخذوں میں سے کسی  ایک ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے  کا تھا۔معاذ اللہ فتنہ انکار حدیث کی تاریخ کے  سرسری مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث نبوی کی حجیت و اہمیت کے منکرین دو طرح کے ہیں ۔ایک وہ جو کھلم کھلا حدیث کا انکار کرتے ہیں اور اسے کسی بھی حیثیت سے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو صراحتاً حدیث کے منکرین ،بلکہ زبانی طور پر اس کو قابل اعتماد تسلیم کرتے ہیں لیکن انہوں نے تاویل و تشریح کے ایسے اصول وضع کر رکھے ہیں جن سے حدیث کی حیثیت مجروح ہوتی  ہے اور لوگوں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ سنت نبوی کو تشریعی اعتبار سے  کوئی اہم مقام حاصل نہیں ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب” حدیث پر عمل کیسے؟”محترمہ یاسمین حمیدصاحبہ کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے  نبی کریم ﷺ کی چند معروف احادیث کی تشریح بیان فرمائی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
مقدمہ 9
ابتدائیہ 11
دیباچہ 16
ان ﷺ پہ لاکھوں سلام 18
دو خاص کلمات 19
تم سب داعی ہو 33
ہم اپنے بچوں کو کیا سکھائیں 45
تم دنیا میں کیسے رہو 61
اونٹ باندھ اور توکل کر 77
بھلائی سے محروم کون 83
روز قیامت پردہ پوشی کس کی 95
خاموشی باعث نجات 107
محبت و الفت کا پیکر 115
تم اس وقت تک مومن نہیں 121
وہ ہم میں سے نہیں 129
مجلسیں امانت ہیں 137
مومن مومن کا آئینہ 143
اصل دولت مند کون 151
دعا عبادت ہی ہے 161
سادگی کا تعلق ایمان سے 175
وہن کیسے دور ہو 195
سیرت کے اوراق میں اپنی تلاش 223
میں ایک نعت کہوں از نعیم صدیقی 235
دلیل محبت از ابن عزیز 237
ہدایت کا نور رہنمائی کا چراغ از سلیمان 238

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment