حدیث کی تیسری کتاب تحقیق و تخریج کے ساتھ
مصنف : عبد المجید سوہدروی
صفحات: 146
زیر تبصرہ کتاب کتب احادیث کا وہ با برکت سلسلہ ہے جو محترم مولانا عبد المجید سوہدروی نے بچوں اور نوجوانوں میں حدیث کا شوق پیدا کرنے کے لئے شروع کیا تھا۔جس وقت آپ نے یہ مبارک سلسلہ شروع فرمایا تھا اس وقت بچوں اور نوجوانوں کے لئے اردو میں حدیث کے موضوع پر بہت کم کتب دستیاب تھیں۔بہرحال آپ نے نونہالان چمن کی اصلاح وتربیت کے لئے جو کتب لکھیں اور ان کی جو تشریح فرمائی وہ اپنی سلاست اور افادیت کی بناء پر بہت پسند کی گئیں۔اس وقت کے تقریبا 500 علماء کرام نے ان کتب کی بابت اپنے اچھے ریمارکس دئیے۔بطور نمونہ چند معروف علماء کرام کے ریمارکس کتاب کے شروع میں بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔جنہیں پڑھ کر اس کتاب کی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے۔یہ حدیث کی کل چار کتب ہیں ۔ہر کتاب میں متعدد احادیث جمع ہیں ۔پہلی کتاب میں 40 احادیث ہیں،دوسری میں 32،تیسری میں بھی 32 اور چوتھی میں 33 احادیث جمع ہیں۔اس طرح یہ نورانی سلسلہ کل 137 احادیث پر مشتمل ہے۔اس کتاب کی تخریج وتحقیق کا کام محترم مولانا محمد ادریس فاروقی صاحب نے کیا ہے۔یہ کتاب مدارس ،مساجد اور گھروں میں اسلامی تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایک کورس کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 7 | |
پیش لفظ | 9 | |
دیباچہ | 11 | |
مال کی حفاظت کی اہمیت | 13 | |
نکاح سنت رسول ہے | 17 | |
اہلیہ کی قدر و منزلت | 22 | |
طلاق کی شرعی حیثیت | 26 | |
اللہ کا محبوب کون | 31 | |
ادائیگی قرض کی اہمیت | 36 | |
سود کی حرمت و قباحت | 42 | |
دعا کی اہمیت | 48 | |
جہاد کی فضیلت | 54 | |
نماز کی فرضیت | 61 | |
نماز آنکھوں کی ٹھنڈک | 67 | |
باجماعت نماز کی فضیلت | 70 | |
روزے کی فضیلت | 75 | |
حج میں تعجیل کا حکم | 80 | |
زکوۃ کی فضیلت | 84 | |
پوشیدہ صدقہ کی فضیلت | 89 | |
قرآن سے محروم شخص کی مثال | 94 | |
قیامت کی چند نشانیاں | 98 | |
بے وفا عراقی کا سوال | 104 | |
کسی آدمی کی پرکھ کا معیار | 106 | |
رب سے ٹھٹھا کرنے والا شخص | 110 | |
ظلم سے زمین ہتھیانے کی سزا | 113 | |
شوقیہ کتا پالنے کی سزا | 116 | |
خیانت بڑا جرم ہے | 120 | |
جھوٹا خواب بیان کرنے کی سزا | 122 | |
عدم سکونی میں عبادت کا درجہ | 124 | |
حکیمانہ نصائح | 126 | |
غربت پر راضی رہنا | 128 | |
ایک محبوب ترین عمل | 130 | |
انسانوں سے محبت کا صلہ | 132 | |
زہد کی مثال | 134 | |
زندگی کا مقصد مال جمع کرنا نہیں | 137 |